فکسنگ سیلفی

میچ فکسنگ اور سیلفی کے رحجان پر ایک تلخ حقیقت پر مبنی میری اس کہانی سے کسی حقیقی واقعے ،فرد کی زندگی سے مطابقت محض اتفاقیہ ہوگی۔

دو روایتی حریفوں کے درمیان کھیلنے جانے والا کرکٹ میچ بہت دل چسپ مرحلے میں آچکا تھا۔سب بہت بے چینی سے انتظار کر رہے تھے کہ آخری اوور میں نوجوان نامور بلے باز بازی پلٹ دے گااورتاریخی فتح حاصل ہوگی۔ بولر کے سامنے نامور بلے باز کھڑا تھا،اس پر ساری ٹیم کی توقعات تھیں کہ اس بار جیت ہماری ہوگی۔بولر نے پہلی ہی گیند پر کھلاڑی کو آوٹ کر دیا اور میچ ہاتھ سے نکل گیا۔مگر میچ کے بعد اسی حریف بولر کے ساتھ بلے باز کی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔سب اسپورٹس مین شپ پر اسے داد دے رہے تھے۔دوسری طرف بورڈ کے ایک اعلی عہدے دار اور سٹے باز کی جانب سے اُسے قیمتی کار کا تحفہ گھرپر موصول ہو چکا تھا۔
 

Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 392 Articles with 475675 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More