سیلفی: آسیلف میڈ ڈینجر

image


آسٹریلیا کےایک یونیورسٹی طالبعلم ہوپی (Hopey) نے ایک پارٹی کے بعد نشے کی حالت میں سب سے پہلے اپنی تصویر خود لی اور اس کے لیے سیلفی کا لفظ استعمال کیا۔ بے شک موجودہ زمانہ سیلفی کا زمانہ ہے اور آج کی جنریشن سیلفی جنریشن ہے جن کا سیلفی بنا گزارہ ناممکن ہے۔ دوستوں کے ساتھ ہوں تب سیلفی، پارٹی میں ہوں تب سیلفی،خوش ہوں تب سیلفی، غمگین ہوں تب سیلفی،وجہ ہو تب سیلفی بے وجہ بھی سیلفی۔ سیلفی کا بخار ہر سر پہ سوار۔

وجہ بہ وجہ سیلفی لینا تو ٹھیک لیکن چلتی ٹرین سامنے سیلفی کیوں۔۔؟
 

image


راولپنڈی کا 22 سالہ نوجوان جمشید پرویز چلتی ٹرین کے سامنے سیلفی لیتے ہوئے جان بحق ہوا جو کہ اپنے والدین کا اکلوتا سہارا تھا۔ جس کی موت اس کے دوست کی آنکھوں کے سامنے ہوئی۔

چٹان کی چوٹی پر سیلفی کیوں۔۔؟
10 آگست 2014 کوایک پولش شادی شدہ جوڑا پرتگال میں پہاڑ کی چوٹی پر سیلفی لیتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

دورانِ ڈرائیونگ سیلفی کیوں۔۔؟
 

image


دو ایرانی لڑکیاں کار میں دورانِ ڈرائیونگ سیلفی لینے کی وجہ سے خوفناک حادثہ کا شکار ہوگئیں اور ان کی کار سامنے آنے والی کار سے ٹکرا گئی ۔ کیونکہ سیلفی کے چکر میں انہوں نے نظریں سڑک سے ہٹالی تھیں۔

دریا کنارے سیلفی کیوں۔۔؟
13 سالہ بچی میکسیکو میں دریا کنارے سیلفی لیتے ہوئے اپنا بیلنس کھو جانے کی وجہ سے دریا میں جا گری۔
 

image

دروازے پر لٹک کر سیلفی۔۔؟
اسکر رئیس جو کہ باتھ روم کے دروازے سے گر کر جاں بحق ہوا جہاں پر وہ سیلفی گیم کیلئے سیلفی لے رہا تھا۔

ایک امریکن یونیورسٹی اور دہلی انفارمیشن ٹیکنالوجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سیلفی کی وجہ سے ہونے والی اموات میں پہلے نمبر پر ہے، پاکستان دوسرے، امریکہ تیسرے، روس چوتھے جبکہ چین پانچویں نمبر پر ہے۔

بھارت گورنمنٹ نے بہت سے علاقوں کو 'نو سیلفی زون' یا 'سیلفی فری زون' بنا دیا ہے۔ جسکی پاکستان میں بھی اشد ضرورت ہے۔ خوبصورت لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے کی بجائے اس سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر چند لائیکس، چند کومینٹس اور چند فالوز کیلئے اپنی زندگی کو اتنے بڑے خطرے میں ڈالنا بہت بڑی حماقت ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ سیلفی کو شغل کے طور پر لیا جائے نہ کہ اسے سیلف ڈینجر بنا لیا جائے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Posing for a selfie – a self-portrait taken with a camera phone – can be quite appealing for many. However, most people are unaware of the possible risks involved. People often take selfies to show off certain activities or places, but rarely consider how much personal information they are sharing, and who they are sharing it with.