پاکستانی فوٹوگرافر نے سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈ جیت لیا

یقیناً پاکستانی قوم بھی کسی سے کم نہیں اور اس بات کو ایک مرتبہ پھر دنیا نے تسلیم کرلیا ہے- بین الاقوامی سطح پر ہونے والا سال 2017 کا ایک تصویری مقابلہ جسے سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈ کے نام سے جانا جاتا ہے پاکستان کے ایک فوٹوگرافر نے جیت لیا ہے-

جی ہاں 2017 سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈ کے فاتح پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر شبیر میاں قرار پائے ہیں- انہوں نے اس مقابلے میں شرکت کے لیے صرف ایک تصویر ارسال کی تھی جس میں ایک بچے کو ریلوے ٹریک پر سے ایک طالبعلم کو گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے-
 

image

ورلڈ فوٹوگرافی تنظیم کے مطابق “ مقابلے کے فاتح کو سونی کی جانب سے ایسے ڈیجیٹل آلات فراہم کیے جائیں گے جو اسے فوٹوگرافی کے سفر میں مدد فراہم کریں گے- اس کے علاوہ متعدد فاتحین کو لندن میں منعقد ہونے والی سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دے جائے گی“-

شبیر میاں کا اپنی اس تصویر کے حوالے سے کہنا ہے کہ “ ایک روز جب دورانِ بارش میں اس مقام سے گزر رہا تھا تو میں نے اس بچے کو ریلوے ٹریک سے گزرتے ہوئے دیکھا جو کہ اسکول سے واپس اپنے گھر جارہا تھا- یہ ایسی کسی بھی ٹرین کی آمد سے بےخبر تھا جو یہاں سے گزر سکتی تھی- بس ٹریک پر دوڑتے ہوئے اس کے چہرے پر خوشی تھی اور ساتھ ہی بارش کا لطف اٹھا رہا تھا- میں ان لمحات کو محفوظ بنانا چاہتا تھا- میں نے خوشی اور بچپن کی بےخوفی کو محفوظ کرلیا- یہ تصویر دنیا بھر میں موجود اس عمر کے بچوں کی عکاسی کرتی ہے“-

یہ شبیر کا پہلا بین الاقوامی ایوارڈ ہوگا جو انہیں ان کے بہترین کام کے اعتراف میں دیا جائے گا- اس کے علاوہ ان کی یہ تصویر لندن میں منعقد نمائش میں بھی رکھی جائے گی-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Shabir Mian, a Pakistani photographer, was recently recognized by the World Photography Organization for his award-winning photo. His photograph of a schoolboy from Lahore was selected as the single best photo from Pakistan this year at the Sony World Photography awards.