بحیرہ مردار کو “ مردار “ کیوں کہتے ہیں؟ اور چند مزید دلچسپ حقائق

بحیرہ مردار کو انگریزی زبان میں Dead Sea کہا جاتا ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی نمکین جھیل ہے- یہ زمین پر سطح سمندر سے سب سے نچلا مقام ہے، جو 420 میٹر (1378 فٹ) نیچے واقع ہے۔ البتہ یہ بحیرہ مردار کے حوالے سے انتہائی عام معلومات ہیں جن سے ہر کوئی واقف ہے- لیکن ہم بحیرہ مردار سے متعلق جو معلومات فراہم کرنے جارہے ہیں اس سے لوگوں کی ایک بڑی اکثریت ناواقف ہے- جیسے کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ بحیرہ مردار کو “ مردار “ کیوں کہتے ہیں؟ یا پھر اس میں اتنا زیادہ نمک کیوں ہے؟ ایسے ہی کئی سوالات کے جوابات ہمارے آج کے اس آرٹیکل میں موجود ہیں-


بحیرہ مردار کو “ مردار “ کیوں کہتے ہیں؟
بحیرہ مردار کو “ مردار “ اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ بہت زیادہ نمک ہونے کی وجہ سے اس میں کسی بھی جاندار کا زندہ اس میں زندہ رہنا ناممکن ہے- تاہم چھوٹے اجسام کے جراثیم ضرور اس کی تہہ میں پائے جاتے ہیں-

image


یہ سمندر نہیں ہے
بحیرہ مردار کو یوں تو سمندر کہا جاتا ہے لیکن تکنیکی اعتبار سے یہ ایک کھارے پانی کی ایک جھیل ہے جس میں اردن کے دریا کا پانی بھی آ کر گرتا ہے-

image


کئی گنا زائد نمک
بحیرہ مردار میں دیگر سمندر کے مقابلے میں 9.6 گنا زائد نمک پایا جاتا ہے- یہاں تک کہ بحیرہ مردار میں شامل ہونے والا دریائے اردن کا میٹھا پانی بھی اس پر کوئی اثرات مرتب نہیں کرتا-

image


بحیرہ مردار اتنا نمکین کیوں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ بحیرہ مردار اتنا نمکین کیوں ہے؟ اس کا مختصر سا جواب یہ ہے کہ “ بارش کا پانی“ - بارش کا پانی تیزابی ہوتا ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ یہ چٹانوں کو توڑ دیتا ہے اور اس یہ مزید تیزابی ہوجاتا ہے کیونکہ اس میں سوڈیم اور کلورائیڈ بھی شامل ہوجاتے ہیں اور اسے نمک بھی کہا جاتا ہے-

image


منفرد موسم
بحیرہ مردار کے اردگرد کی سرزمین بنجر اور صحرائی ہے- یہاں تقریباً 330 دن انتہائی دھوپ رہتی ہے٬ یہاں کی ہوا میں نمی کی سطح انتہائی کم ہے جبکہ بارش بھی بہت کم ہوتی ہے- لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ یہاں جتنی دیر بھی دھوپ میں رہیں سورج کی شعاعیں آپ کی جلد کو متاثر نہیں کریں گی-

image


نمک کی موٹی تہہ ڈوبنے نہیں دیتی
اگر تیراکی کے شوقین نہیں ہیں یا آپ کو تیراکی نہیں آتی تو بحیرہ مردار آپ کے لیے بہترین ہے- نمک کی وجہ سے اس سمندر کا پانی بھاری ہے اور یہ انسان کو ڈوبنے نہیں دیتا اور وہ صرف پانی کے اوپر تیرتا رہتا ہے-

image

اضافی آکسیجن
بحیرہ مردار کی منفرد آب و ہوا کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہاں آپ کو اضافی آکیسجن حاصل ہوتی ہے جس کی وجہ سے آپ خود کو تروتآزہ اور پرسکون محسوس کرتے ہیں-

image

صحت کے لیے بہترین
قدیم وقتوں سے بحیرہ مردار کو صحت کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے- ہمیشہ سے ہی بحیرہ مردار طبی ماہرین کے درمیان انتہائی مقبول رہا ہے- اور متعدد تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ مقام جلدی بیماریوں سے نجات کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Few bodies of water hold as much significant historic, geographic, and religious importance as the Dead Sea. Ancient Egyptians and Jewish and Islamic traditions alone have put the Dead Sea on the map. It also stands as a unique location for health and spa treatments, and tourists love to go there for a nice day at the beach. Here are some Truly Fascinating Facts About The Dead Sea.