نوجوان کا کارنامہ٬ پرانے موبائل فونز کا میوزیم

اکثر افراد کے پاس ایسے ایک یا دو موبائل موجود ہوں گے جو اسمارٹ فون کے انقلاب سے قبل استعمال کیے جاتے تھے لیکن ایک 26 سالہ نوجوان Stefan Polgari نے پرانے موبائل فون ایک پورا میوزیم قائم کر رکھا ہے جس میں 3500 سے زائد پرانے موبائل رکھے گئے ہیں اور ان میں سے 1231 موبائل مختلف ماڈل کے ہیں-
 

image

سلواکیہ کے ایک چھوٹے سے قصبے Dobsina تعلق رکھنے والے Stefan کے موبائل کے اس ذخیرے میں اس وقت Nokia, Alcatel, Sagem, Ericsson سمیت کئی دیگر برانڈز کے موبائل موجود ہیں-

دو سال قبل Stefan نے چند ہزار یورو کے عوض 1 ہزار پرانے موبائل فون خرید کر اپنے اس ذخیرے میں اضافہ کیا تھا جس کے بعد ان کے پاس موجود موبائل فون کی تعداد 3500 ہوگئی اور یہ ایک متاثر کن تعداد ہے-

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان پرانے موبائل میں سے نصف موبائل اب بھی اپنی خدمات سرانجام دینے کے قابل ہیں-
 

image


Stefan کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ہمیشہ ہی ٹیکنالوجی میں ان کی بےپناہ دلچسپی رہی ہے اور موبائل فون کی دنیا نے انہیں کچھ زیادہ ہی متاثر کیا ہے- Stefan Polgari نے یہ میوزیم اپنے گھر میں قائم کر رکھا ہے اور کوئی بھی یہاں موبائلوں کی تاریخ دیکھ سکتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Many people have one or two really old mobile phones from before the smartphone revolution happened, but 26-year old Stefan Polgari has a collection of over 3,500 of them, made up of 1,231 different models.