دنیا کی مہنگی ترین اشیاﺀ٬ قیمت ہوش اڑا دے

دنیا گواہ ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ متعدد چیزیں یا تو بہت زیادہ مہنگی ہوگئیں یا پھر انتہائی سستی ہوگئیں- کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ چند اشیاﺀ کی قیمت بھی ہزاروں یا پھر لاکھوں ڈالر ہوسکتی ہے؟ جی ہاں یہ حقیقت ہے کہ دنیا بھر میں متعدد ایسی اشیاﺀ موجود ہیں جن کی مالیت آپ کی سوچ سے بھی زیادہ ہے- ان اشیاﺀ کی اتنی زیادہ مالیت کیوں ہے اس کا اندازہ آپ کو اس آرٹیکل کا مطالعہ کر کے خود ہی ہوجائے گا-


Suss Freres Camera
یہ ایک قدیم کیمرہ ہے جس کا تعلق سال 1839 سے ہے- یہ کیمرہ سال 2007 میں ایک نیلامی کے دوران 7 لاکھ 75 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا- اس کیمرے کا شمار دنیا کے قدیم ترین کیمروں میں ہوتا ہے-

image


Magnetic Floating Bed
یہ انوکھا بیڈ سال 2006 میں متعارف کروایا گیا- اسے دنیا کا بہترین بیڈ قرار دیا جاتا ہے- یہ سطح زمین سے 1.3 فٹ ہوا میں بلند ہوتا ہے اور 2000 پونڈ تک کا وزن برداشت کرسکتا ہے- اس بیڈ کی مالیت 1.6 ملین ڈالر ہے-

image


Wallis Simpson Bracelet
سال 2010 میں ہیروں سے آراستہ بریسلٹ لندن میں ہونے والی ایک نیلامی کے دوران 12.4 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا- یہ دنیا کے مہنگے ترین بریسلٹ میں سے ایک ہے جس کی وجہ اس کی خوبصورتی ہے-

image


Garcon a la Pipe
پکاسو کی یہ پینٹنگ سال 2004 میں نیویارک میں ہونے والی ایک نیلامی کے دوران 104.2 ملین ڈالر میں فروخت کی گئی- یہ بیش قیمت پینٹنگ پکاسو نے 1905 میں اس وقت تخلیق کی تھی جب ان کی عمر محض 24 سال تھی-

image


The Card Players
مشہور مصور Paul Cezanne کی تخلیق کردہ یہ پینٹنگ سال 2011 میں کئی بار نیلام ہوئی- یہ پینٹنگ 250 ملین ڈالر سے لے کر 300 ملین ڈالر کے درمیان فروخت ہوئی- یہ پینٹنگ قطر کے شاہی خاندان نے خریدی-

image


Villa La Leopolda
یہ دنیا کا دوسرا مہنگا ترین گھر ہے جو کہ French Rivera میں واقع ہے- اس گھر کی مالیت 506 ملین ڈالر ہے- اس گھر کا حالیہ اسٹرکچر 1929 سے 1931 کے درمیان تعمیر کیا گیا- اس گھر کو ہالی ووڈ کی ایک مووی میں بھی استعمال کیا گیا ہے-

image

The Perfect Pink
سال 2010 میں دنیا کا نایاب ترین گلابی ہیرا ہانگ کانگ میں ایک نیلامی کے ذریعے 23,165,968 ڈالر میں فروخت کیا گیا- یہ ایشیاﺀ کی جیولری کے اعتبار سے ایک مہنگی ترین نیلامی تھی- اس ہیرے کے خریداروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی-

image

The Chopard 201-Carat Watch
یہ دنیا کی مہنگی ترین گھڑی ہے جو سال 2000 میں 25 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی- اس گھڑی کی خاصیت اس میں نصب تین دل نما ہیرے ہیں- گلابی ہیرا 15 قیراط کے وزن کا حامل ہے٬ نیلے رنگ کا ہیرا 11 قیراط اور سفید ہیرا 11 قیراط کے وزن کا حامل ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The world has witnessed a lot of things overtime that have been either expensive or cheap. There are so many things in the world which have highest price value. Amongst them, here we have listed top 8 of the high priced things from around the world.