محبت ہمسفر اک خواب قسط نمر ١١

محبت ہمسفر اک خواب

امی میں سوچ رہی اب بھائی کی شادی کرتے ہے
بہت مزہ اۓ گا
بس تمہیں تو موج مستی سے فرصت نہیں ہے لڑکی اب تمہاری بھی ساتھ کرو گی بھائی کے
ہا ہا ہا ہا امی میں تو ابھی بہت چھوٹی هو
کوئی نہیں بیٹا یہ ہی عمر ٹھیک ہوتی ہے شادی کی
امی جان وه زمانہ اور تھا
ہاں کہ تو ٹھیک رہئی هو اب کہاں ہے وه باتیں

وہ وقت تو .............بس اب یاد بن گیا ہے
اک گہری سوچ میں جا چکی تھی
امی کیا سوچ رهی ہے آپ کچھ نہیں چلو کچن صاف کردوں

حریم دو دن هو گے ہے دونوں کی کال نہیں ائی سب ٹھیک تو ہے نہ پتا تو کرو اک تو نظروں سے دور ہے بات نہ هو دل کو سکون نہیں ملتا
امی بھائی سے بات ہوئی تھی واٹس آپ پر وہ مصروف ہے کام زیادہ ہے آج کل
اچھا ٹھیک ہے پھر
لاؤ میری دوائی دو مجھے
کیا ہوا ...؟
میرا بلڈ پریشر بڑھ رہا ہے
تو چلو ڈاکٹر کے پاس
نہیں بس دوائی سے ٹھیک هو جا ۓ گا
نہیں آپ چلو ابھی تو شام ہورہی ہے رات کو طبیعت زیادہ خراب هو گی تو
میں ٹھیک هو تم کھانا بنا لو
اچھا جی ٹھیک ہے

مسلسل سکائپ پر کال بج رہی تھی دوسرے روم میں سے آواز آرہی تھی ....................... اس وقت کون ہے حریم جاگ گی بل کی وجہ سے حریم کی نظر گھڑی پرنا ھی اور دوسری بل کی آواز جو مسلسل بج رہی تھی
اک تو پتا نہیں کون ہے صبر بھی نہیں کر رہے ...
ارسلان کا نام چمک رہا تھا
اس وقت سب ٹھیک تو ہے نہ
ہیلو .......
کیا ہوا کال کیوں نہیں اٹھا رہے تھے سب ٹھیک ہے گھر میں
ارسلان کی آواز میں پریشانی اور فکر کو صاف محسوس کیا جا سکتا تھا
ہاں سب ٹھیک ہے آپ نے اس وقت کال کی سب سو رہے ہے
اؤ ....... اس کے بعد اسکی نظر ٹائم پر پڑی جو 11.30 بجا رہی تھی
سوری پھر تو غلطی هو گی
ارے کوئی بات نہیں ......
آپی کون ہے یہ آواز حیدر کی تھی جو اس وقت ہی گھر آتا تھا میڈکل کی شاپ سے
ارسلان .......ہے
اور سناؤ آپ کیسے ہے ؟
میں ٹھیک هو حریم بس سب کی یاد آرہی تھی 2 دن سے بات نہیں ہوئی تھی گھر میں سب کیسے ہے
سب ٹھیک ہے جی امی بھی پوچھ رہی تھی اپکا
اچھا پڑھائی کیسی جارہی ہے تمہاری
آپ دعا کرنا میرا رزلٹ اچھا اۓ
ہاں ضرور دعا کرتا هو
حریم اپ ماشااللّه زہین ہے اور ماشاللہ سے اپ کے گھر میں سب زہین ہے پڑھۓ لکھۓ ہے آپکی سوچ بھی بہت اچھی لگتی ہے مجھے
حریم کے لب بےساخته مسکرا دیں . .اچھا
ہاں سچ میں اپ پڑھی لکھی ہے بہترین سوچتی ہے سمجھدار هو
ارسلان سوچ کا تعلق کبھی بھی تعلیم سے نہیں ہوتا یہ تو سوچ ھی ہے جو انسان کو بہتر انسان بناتی ہے تعلیم انسان کو شعور دیتی ہے اور یہ بھی ضروری نہیں یہ شعور ہر تعلیم یافته کو حاصل هو کبھی کبھی تعلیم یافتہ جاہل اور جاہل تعلیم یافتہ انسان کی طرح سوچتۓ ہے یہ بات دل سے نکل تو اپ کسی سے کم نہیں هو !!

اپ کی سوچ اچھی ہے یہ ھی کافی ہے اک اچھا انسان بننے کے لیے جب اپ اپنے بڑوں سے بات کرتے هو تو بہت اچھے لگتے هو آپکی آنکھوں میں انکے لیے عزت اور احترام صاف نظر اتا ہے

اچھا اک بات پوچھو ارسلان آپ سے ..؟
ہاں بولو
اپ نے کتنا پڑھا ہے میرا مطلب ہے اسکول
میں نے تو جی سارا پڑ ھا ہے
جی نہیں سچ بتاؤ
اچھا سچ بتاؤ تو کسی کو بتانا مت
ہاں نہیں بتاؤ گی
حریم میں نے تو بس 2 گھنٹۓ پڑھا ہے
کیا ..؟
سچ میں ہاہا ہا ہا
تم ہنس رہی هو
یہ تو غلط بات ہے حریم
اچھا کیوں نہیں پڑھا اور 2 گھنٹۓ یہ کیا کہانی ہے
جب میرا ایڈ میشن ہوا تھا تب میری کلاس میں سر کسی بچے کی دھولائی کر رہا تھا
اور کہ رہا تھا سب کو مارو گا ایسے ہی
میں ڈر کر بھاگ آیا تھا
وہ دن تھا آج تک پچھتا رہا ہوں
آپ چاہتۓ هو پڑ ھنا ..؟
اب تو وقت نکل گیا ہے حریم
اپنے دوبارہ ایڈ مشن کیوں نہیں لیا . .؟
حریم تم تو جانتی هو ہمارے حالات کیسے تھے وسائل نہیں تھے امی نے بہت مشکل سے ایڈمشن کر وایا تھا ..
اور میں خود ہی ضائیع کر دی ان کی محنت ....

کوئی بات نہیں ارسلان
ابھی بھی هو سکتا ہےا پ اردو پڑھ لیتے هو نہ ...؟
نہیں بس ...ا ب آتی ہے وہ بھی پوری نہیں آتی ہے
ہا ہا ہا ہا ہا .....اچھا
کوئی بات نہیں آپ کوشش کرو گے تو سب هو جا ۓ گا اپنے کسی دوست سے سکھ لو اردو بہت آسان ہے
حریم یہاں کسی کے پاس وقت نہیں ہوتا
اچھا ...
چلو میں تمہیں 2 گھنٹۓ کے بعد کی کہانی سناتا ہوں
ہاں بو لیں !!!!!!.

جب میں بھاگا اور اسکول کے میںن گیٹ سے باہر نکلا تو
تو جا ہی رہا تھا کہ آواز سنائی دی آجا ببلو کھا لیں گرما گرم رول کھا لیں
میں نے پیچھے موڑ کر دیکھا تو اک آدمی زور زور سے کہ رہا تھا آجا ببلو کھا لیں بڑۓ مزے دار رول جو اک بار کھاۓ گا بار بار کھاۓ گا
میں اس کے پاس جاکر کھڑا هو گیا !!!!!
اس نے مجھے اک رول دیا جو بہت مزے دار تھا
میں نے دوسرا خود مانگا
کیونکہ وہ بار بار کہ رہا تھا آج ببلو کھا لیں
میرا ختم هو گیا میں چپ چاپ کھڑا تھا اس کے پاس
اس نے اک اور رول دے دیا
بس کیا پھر وہ دیتا گیا اور میں کھاتا گیا
جب اس کی تھال ختم هو گی !!!!!!
میں نے اپنا بیگ اٹھا یا اور جانے لگا !!!!!
ارے چھوٹوں ....روکو یہ آواز اس رول والے کی تھی
جی انتل .....میں تو معصوم بچہ تھا اس وقت
پیسے دو ں ........
کس چیز کے پیسے ا نتل
یہ جو سارے رول کھاۓ ہے اس کے پیسے ........
پیسے تو نہیں ہے میرے پاس 😲
آپ نے خود ہی تو کہا تھا آجا ببلو کھالیں
تو میں نے کھا لیں
تو میں تو سب کو بول رہا هو تو کیا سب کھا رہے ہے
انتل وہ سب تھوڑی ببلو ہے میرا نام ہے نہ ببلو تو !!!!!!!!!!
اب رول والےکا چہرہ دیکھنے والا تھا حریم
ہا ہا ہا ہا ہا میرے پیٹ میں درد هو گیا ہنس ہنس کر بس کرو یہ اللہ
سارے رول کھا لیں آپ نے توبہ ہے
پھر کیا ہوا کیا رول والے نے چھوڑ دیا آپکو
نہیں میں رونے لگا اس نے میرا کالر پکڑ رکھا تھا کچھ دیر اور ہوتی تو میری دھولائی هو جانی تھی
وه تو اگلی گلی میں ابو اپنی سالن اور چاولوں کا پھٹه لگاتۓ تھے تو میں وہاں لے گیا اس،طرح میری جان بچی !!!!!

ہا ہا ہا ہا ہا خالو جان نے تو خوب پیٹائی کی هو گی
نہیں بس ڈانٹا تھا
چلو اچھا ہے ....
اوکے جی با ۓ مجھے نیند آرہی ہے حریم کل کال کرو گا
اوکے با ۓ
کال کٹ چکئی تھی لیکن حریم ارسلان کے بارے میں سوچ رہی تھی اس کی باتوں میں اداسی تھی وہ پڑھنا چاہتا ہے مجھے کیا کرنا چاہے مسلسل اس کے بارۓ میں سو چ رہی تھی
میں کیا کرو کہ اسے لکھنا پڑھنا آجاۓ وہ دور بھی بہت ہے !!!!!!!!!

ہاں نیٹ پر چیک کرتی هو شاید کچھ آئیڈیا مل جا ۓ لیکن اسے تو کچھ بھی نہیں آتا کیا کرو میں ...................
نیٹ پر اک گھنٹه لگانے کے بعد آخر وہ مل ہی گیا جس کی حریم کو تلاش تھی انٹرنیٹ نے بہت ترقی کر لی ہے بہت سے مشکل کام آسان کر دیں ہے

یس یہ چیز زبردست یہ اللہ تیرا شکر ہے بہت مشکل کے بعد حریم کامیاب هو گی اور ایسی ویڈیو ڈھونڈ لی جو اردو بہت بہترین انداز میں سیکھا رہے تھے اور بلکل شروع سے کوئی بھی ان پڑ انسان آرام سے سکھ جاتا اب مشکل یہ تھی کہ ویڈیو ڈون لوڈ نہیں هو رہی تھی !!!!!!!!
اوف یہ اللہ اب کیا کرو کیسے ہوگی یہ ڈونلوڈ میری مدد کرو
اک کام کرتی هو یہ لنک ہی سینڈ کر دیتی هو !!!!
لیکن حریم یہ یوٹوپ ہے کچھ گڑ بڑ نا هو گی دل میں خود سے مخاطب تھی
چلو سینڈ کرتی هو جو ہوگا دیکھا جا ۓ گا لیکن وہ کیا سوچۓ ...؟
اگر برا لگ گیا سمجھے گا میں مذاق بنا رہی هو اس کا تو
یہ وسوسۓ حریم کے دل میں گھیرا کیے هوۓ تھے فیصلہ مشکل لگ رہا تھا لیکن اپنی محنت ضائیع بھی نہیں کرنا چاهتی تھی اور ارسلان کے لیے کچھ کرنا بھی چاهتی تھی
شاید یہ ہی محبت کہلاتی ہے

‏دل بھول نہیں سکتا تجھے ڈھڑ کنوں کی ضروت ھوتم
تم سےہے میری دنیا حسین میری پہلی محبت ھو تم

جب آپ اپنے آپ سے زیادہ اکسی دوسرے انسان کی فکر کرتۓ ہے تو اس جذبۓ کو محبت ہی کہا جاتا ہے اور محبت پر کسی کا زور نہیں چلتا حریم کا بھی یہ حال تھا دل مجبور کر رہا تھا ارسلان کے لیے کچھ کرۓ اسے اس قابل بنا دے کہ وه خود پر اعتماد کر سکے خود کو کسی سے کمتر نا سمجھے اسکی اداسی کو محسوس کر چکی تھی اور ہمشہ کے لیے اس اداسی اس پچھتاوۓ کو ختم کرنا چا هتی تھی .....جاری ہے
 

Abrish  anmol
About the Author: Abrish anmol Read More Articles by Abrish anmol: 27 Articles with 63633 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.