معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والا موٹر سائیکل سوار٬ دل دہلا دینے والی ویڈیو

سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے اور اس کی ایک زندہ مثال گزشتہ ہفتے چین میں اس وقت دیکھنے کو ملی جب ایک موٹر سائیکل سوار کے اوپر سے ایک ٹرک گزر گیا لیکن اس کے باوجود معجزاتی طور پر موٹر سائیکل نہ صرف زندہ بچ گیا بلکہ اسی لمحے اپنے پاؤں پر کھڑا بھی ہوگیا-
 

image

اس ناقابلِ یقین واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے ہر کسی کو حیران کر دیا-

یہ حیرت انگیز واقعہ ہفتے کی صبح چین کے صوبے Zhejiang کے علاقے Taizhou میں اس وقت پیش آیا جب ایک مصروف شاہراہ پر ایک موٹر سائیکل سوار نے اپنی لین سے ہٹ کر ایک دس پہیوں کے حامل ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی لیکن اس دوران وہ ٹرک کے نیچے آگیا-
 

image


ٹرک اور گاڑی کے درمیان سے نکلنے کی اس کوشش کے دوران موٹر سائیکل سوار ٹرک سے ٹکرا گیا اور مکمل ٹرک موٹر سائیکل سوار کے اوپر گزر گیا- تاہم اس واقعے میں موٹر سائیکل سوار شاید ہلکی پھلکی خراش کا سامنا کرنا پڑا لیکن نہ صرف اس کی جان بچ گئی بلکہ اپنے پاؤں اٹھ کھڑا ہوا-

 

YOU MAY ALSO LIKE:

Shocking footage has emerged of a cyclist in China being run over by a lorry and miraculously jumping straight back to his feet. In the CCTV video, shot in Taizhou, Zhejiang Province last Saturday morning, the cyclist attempted to cross two lanes in front of a red lorry.