صحت اور تندرستی کا ضامن چیری پھل

قارئین ! میرا آج کا مضمون بھی ایک پھل ـ چیری سے متعلق ہے جیسے ہی گرمیوں کا آغاز ہوتا ہے تو چیری بھی ہمیں پھلوں کی دکانوں پر نظر آتی ہے ۔دیکھنے میں بہت خوبصورت ہوتی ہے رنگت میں گہرا سرخ رنگ دل کو بھا جاتا ہے۔یہ پھل ایشیا ء کے علاوہ یورپ،اسٹریلیا اور امریکہ میں پایا جاتا ہے۔لیکن زیادہ تر اس کی پیداوار یورپ اور امریکہ سے حاصل کی جاتی ہے۔
 

image

ہمارے ہاں یہ گلگت اور بلتستان صوبہ کے علاقوں میں اس کے درخت موجود ہیں۔چیری میں شکر۔ لحمیات، نمکیات، وٹامن اے،وٹامن بی،وٹامن سی،وٹامن کے ،پوٹاشیم،فائبر اورحیاتین موجود ہوتے ہیں۔اس لئے یقینا ً یہ پھل بھی صحت کے لئے مفید ہے۔دنیا بھر میں چیری کی کئی اقسام موجود ہیں لیکن ان میں میٹھی چیری،کالی چیری اور ترش چیری قابل ذکر ہیں۔

قارئین ! اس کا پھل انتہائی ذائقہ دار ہوتا ہے لیکن اس کے بیج کو نہیں کھانا چاہیئے کہتے ہیں کہ اس میں زہر ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لئے مضر ہے اور اس کے کھانے والا قومہ کی حالت میں بھی جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ سر درد،بلڈ پریشر کا بڑھ جانا،سانس کر رک کر آنا،گردوں کا فیل ہو جانا جیسے عوارض لاحق ہو سکتے ہیں۔اس لئے حتی الامکان کوشش کریں کہ چیری کا بیج کو ہرگز ہرگز استعمال نہ کریں۔اب دیکھتے ہیں کہ چیری پھل کے کیا کیا فوائد ہوتے ہیں۔
 

image


٭ چیری کے استعمال سے کینسر جیسے مرض سے بچا جا سکتا ہے۔
٭ چیری کا جوس تھکن کو دور کرتا ہے۔
٭ چیری جسم سے زہریلے مادوں کو ختم کرتی ہے۔
٭ چیری یاھداشت کو بہتر بناتی ہے۔
٭ چیری دل کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭ چیری جسم میں خراب کولیسٹرول بننے کو روکتی ہے۔
٭ چیری کے استعمال سے وزن کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔
٭ چیری کے استعمال سے بھر پور نیند آتی ہے۔
٭ چیری ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے مفید ہے۔
٭ چیری جوڑوں کے دردوں سے نجات دلاتی ہے۔
٭ چیری درد شقیقہ یعنی آدھے سر کے درد میں فائدہ مند ہے۔
٭ چیری کے مسلسل استعمال بڑھاپے کے عمل کو کم کیا جا سکتا ہے اورانسان جوان رہتا ہے۔
٭ چیری کا جوس پٹھوں کے لئے مفید ہے۔
٭ چیری میں موجود Antioxidantsقوت معدافعت کو بڑھاتا ہے۔
٭ چیری آنکھوں اور دانتوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
٭ چیری کے استعمال سے گردے صحت مند رہتے ہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

When you eat cherries, you enjoy much more than just their amazing taste. They’re packed with antioxidants and offer many health benefits, including help with insomnia, joint pain and belly fat. Cherries could be just what the doctor ordered. Here are some good reasons to start eating this powerfood today!