دنیا کے سب سے بڑے اور شاندار محل

محل کا لفظ سنتے ہی سب سے پہلے دماغ میں شاہی دور کی کسی حسین اور دلکش عمارت کا خیال آتا ہے اور یہ حقیقت بھی ہے کیونکہ دنیا بہت سے خوبصورت محل موجود ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں- لیکن ہم آج جن محلوں کا ذکر کررہے ہیں وہ خوبصورت ہونے کے علاوہ دنیا کے 10 سرفہرست سب سے بڑے محل ہونے کا اعزاز ضرور رکھتے ہیں-


Royal Palace of Madrid
اسپین کے شہر میڈرڈ میں واقع دنیا کا دسواں سب سے بڑا محل 1755 میں تعمیر کیا گیا اور یہ ہسپانوی شاہی خاندان کی سرکاری رہائش گاہ ہے- لیکن اسے صرف ریاستی تقریبات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- یہ محل 3418 کمروں پر مشتمل ہے اور اس وقت یورپ کا سب سے بڑا قابلِ استعمال محل ہے- یہ محل 1 لاکھ 35 ہزار اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-

image


Malbork Castle
یہ محل دنیا کا نواں سب سے بڑا محل ہے اور پولینڈ کے شہر مالبروک میں واقع ہے- یہ 143,591 اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- یہ محل 1274 میں تعمیر کیا گیا اور اسے پولش آرمی کو شکست دینے کے لیے بھی استعمال کیا گیا- اس محل میں 1466 تک متعدد بار توسیع کی گئی-آج کل یہ محل ایک میوزیم کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے-

image


Forbidden City
دنیا کا آٹھواں سب سے بڑا محل چین کے شہر بیجنگ میں واقع ہے- یہ بیجنگ کے مرکز میں واقع ہے اور کئی شہنشاہوں کا گھر رہا ہے- یہ محل چینی حکومت کا سیاسی مرکز بھی ہے اور یہاں تقریبات بھی منعقد ہوتی ہیں- 980 عمارتوں پر مشتمل یہ محل 1 لاکھ 50 ہزار اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-

image


Apostolic Palace
دنیا کے ساتویں سب سے بڑے محل کا اعزاز ملک ویٹی کن کے شہر ویٹی کن سٹی میں واقع اس محل کو حاصل ہے- یہ محل پاپ کی سرکاری رہائش گاہ ہے- متعدد اقسام کی عمارات پر مشتمل اس محل میں اپارٹمنٹس٬ کیتھولک چرچ کے متعدد آفس٬ میوزیم اور لائبریری موجود ہے- اس محل کا کُل رقبہ 1 لاکھ 62 ہزار اسکوائر میٹر ہے-

image


Istana Nurul Iman
دنیا کا چھٹا بڑا محل برونائی کے شہر Bandar Seri Begawan میں 1984 میں تعمیر کیا گیا- اس محل کی تعمیر پر 1.5 بلین امریکی ڈالر کی لاگت آئی- یہ محل برونائی کے سلطان کی سرکاری رہائش گاہ ہے- جس وقت اس محل کی تعمیر کی مکمل ہوئی اس وقت اس کے پاس دنیا کے سب سے بڑے رہائشی محل کا اعزاز موجود تھا- یہ محل 2 لاکھ اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-

image


Rashtrapati Bhavan
بھارت کے شہر نئی دہلی میں واقع اس محل کو وائسرائے ہاؤس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- یہ دنیا کا پانچواں سب سے بڑا محل ہے اور بھارت کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ ہے- یہ محل نئی دہلی کے مغربی سرے پر واقع ہے- یہ محل 2 لاکھ اسکوائر میٹر سے زائد کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-

image

Ak Saray
دنیا کا چوتھا سب سے بڑا محل ترکی کے شہر انقرہ میں واقع ہے- یہ ایک انتہائی اہم محل ہے کیونکہ اس میں 1150 کمروں کے علاوہ گیسٹ ہاؤسز٬ باغ٬ سیٹیلائٹ٬ ملٹری سے رابطہ کا سسٹم٬ بنکرز٬ پارک اور کانگریس سینٹر بھی قائم ہے- کہا جاتا ہے کہ یہ محل کئی قسم کے جدید ہتھیاروں سے بھی لیس ہے- یہ محل بھی 2 لاکھ اسکوائر میٹر سے زائد کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-

image

Louvre Palace
فرانس کے شہر پیرس میں واقع اس محل کو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا محل ہونے کا اعزاز حاصل ہے- یہ محل درحقیقت قرونِ وسطیٰ کے دور میں تعمیر کیا گیا اس لیے کسی قلعے کی مانند دکھائی دیتا ہے- 14ویں صدی میں یہ ایک شاہی محل میں تبدیل ہوگیا اور فرانس کے بادشاہ کی مرکزی رہائش گاہ بنا- ان دنوں محل کی عمارت کا زیادہ تر حصہ میوزیم پر مشتمل ہے- یہ محل 2 لاکھ 10 ہزار اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-

image

Hofburg Palace
دنیا کا دوسرا سب سے بڑا محل 13ویں صدی میں تعمیر ہوا- یہ محل آسٹریا کے شہر ویانا میں واقع ہے- وقت کے ساتھ ساتھ اس محل میں توسیع ہوتی رہی- یہ یورپ اور آسٹریا کی تاریخ کے چند انتہائی طاقتور افراد کا گھر تھا جس میں آسٹرین ہنگرین سلطنت کے حکمران بھی شامل تھے- اس محل میں 2600 کمرے تعمیر ہیں- یہ محل 2 لاکھ 40 ہزار اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-

image

Palace of the Parliament
اب بات کرتے ہیں دنیا کے سب سے بڑے محل کی٬ دنیا کا سب سے بڑا محل رومانیہ کے شہر Bucharest میں واقع ہے- اور یہ رومانیہ کا پارلیمنٹ ہاؤس بھی ہے- یہ محل دنیا کی دوسری بڑی انتظامی اور سنبھالنے والی عمارت اور دنیا کی چوتھی بڑی عمارت ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے- یہ محل 3 لاکھ 33 ہزار اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The act of determining the world´s largest palaces is difficult as many countries use different standards to claim their palaces are the largest. In fact, even the definition of palace itself is quite ambiguous. Some sources claim a palace must have once been intended for use as a royal residence, while another frequently used definition says a palace is the official residence of a sovereign, chief of state (as a monarch or a president), archbishop or bishop.