پی ایس ایل بکیوں کے نرغے میں!

کرکٹ کو شرفہ کا کھیل کہا جاتا تھا لیکن گزشتہ دو دہائی اس کی وہ اہمیت ختم ہوگئی جو کرکٹ کی بنیاد تھی پہلے کرکٹ شوق اور ملک کیلے کھیلا جاتا تھا لیکن اب صر ف پیسوں کیلئے کھیلا جاتاہے ۔ کرکٹ کو اس وقت بیز نس بنادیا گیا پہلے ملک کی وقار کیلئے کھلاڑی سردھڑ کی بازی لگا کر کھیلا کرتے تھے مگر اب صرف و صرف زیادہ سے زیادہ پیسوں کیلئے کرکٹ کھیلتے ہے ۔ کھلاڑی پہلے اینٹر نیشنل اور فسٹ کلاس میچیں کھیلا کرتے تھے مگر اب تو یہ لیگ وہ لیگ کھلاڑ یوں کو پیسو کا مشین بنا دیا گیا ہیں۔ کرکٹ کا آغاز کب اور کہا ہوا تھا یہ ایک تاریخ ہے مگر اب یہ پاکستان اور بھارت میں سب سے زیادہ کھیلا اور دیکھا جاتا ہیں ۔جب بھی پاک و بھارت کا میچ ہوتا ہے تو ان دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے کرکٹ شائقین کو ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملتا ہے ، مگر اب کچھ عرصے سے پاک و ہند میں کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک کے شائقین پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے سے محروم ہے جس کی سب سے بڑی وجہ بھارت کی ہٹ درمی ہے ۔آزادی کی بعد ہی بھارت پاکستان کے خلاف سازیشوں میں مصروف ہے بھارت پاکستان کے خلاف ہر معاذ پر لڑھ رہا ہے چاہیے باڈر کی جنگ ہو یا سیاست کی یا پر کوئی بھی معاذ ہو پاکستان کو نیچا دیکھانے کی بھر پور کوشش میں بھارت لگا تارمصروف ہے ،اس وقت بھارت پاکستان کو عالمی دنیا میں تنہا کرنے کی بھر پور کوشش کررہا ہے ، اس کی اس کوششوں کو کامیاب کرنے کیلئے کچھ نادان پاکستانی نا چاہتے ہوئے بھی بھارت کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ان ہی میں ایک ہے پاکستان کرکٹ کے کرتا درتا جناب نجم سیٹھی صاحب ۔گزشتہ دن پاکستان سپر لیگ کا شاندار آغاز ہوا پہلے میچ میں کراچی نے پشاور زلمی کو شکست دی اس شاندار آغاز کے بعد ایک ہولناک خبر نے پاکستان سپر لیگ پر وہ بدنما داغ لگا دیا جو شاید ہی کبھی دھل پائے ۔اسٹریلیا میں پاکستان کی طرف سے ون ڈے میں مرد میدان ٹہرانے والا شیر جیل خان اور نوجوان کھلاڑی خالد لطیف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی اینٹی کرپشن یونٹ نے معطل کردیئے وجہ دبئی میں جواریوں سے ملاقات جس کا ابتک کوئی ثبوت میڈیا پر شو نہیں کرا یگئے ۔کیاصرف شک کی بنیاد پر نجم سیٹھی صاحب نے دو بہترین اور نوجوان کھلاڑیوں کا کیریر داؤ پر لگا دیا ؟نجم سیٹھی صاحب کے اس فیصلے سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے خلاف سرگرمیاں کرنے والا بھارت اور اس کی میڈیا کو پاکستان کے خلاف ایک اور سازیشی موقع مل گیا جو سراسر ہمارے کرکٹ کے زمہ داروں کی غلطی سے بھارت کے ہاتھ آیا ۔نجم سیٹھی کی عجلت میں اقدام سے پاکستان سپر لیگ دوسرے ہی روز تنازع کا شکار ہو گئی اور بھارت کے زیر اثر اینٹر نیشنل کر کٹ کونسل نے بھی پاکستان کے خلاف تحقیقات شروع کر دیئے ، اس تنازع کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان سپر لیگ ادورا چھوڑ کر واپس جاسکتے ہیں ۔شیر جیل اور خا لد لطیف کے بعد چار مزیدکھلاڑیوں کا نام انے کے بعد سپر لیگ کو مزید مشکوک بنادیا ہے ۔اس وقت شیرجیل اور خالد لطیف پر صرف الزام ہے ابھی ثابت نہیں ہو ا لیکن اگر ثابت ہو بھی جائے تو قصور وار صرف یہ دونوں کھلاڑی نہیں ان کے ساتھ ساتھ بورڈکے وہ ارکان بھی ہے جن کی زمہ دار ی ہے ایسے واقعات کو روکنے کی ۔یہ بات بھی سمجھ سے بالتر ہے کہ اتنا پیسہ عزت اور شہرت ملنے کے بعد بھی ان کھلاڑیوں کی بھوک اور حوس نہیں میٹھتی ،میچ شروع ہونے سے پہلے سینے پر ہاتھ رکھ کر قومی ترانہ سنے والے جب اس طرح کی حرکات کرتے ہے جس سے پاکستان کی عالمی دنیا میں بدنامی ہوتی ہے تو اس طرح کے کھلاڑیوں پر صرف کرکٹ کی حد تک مقدمہ نہیں ہونا چاہیئے بلکہ ان کے اُن پر غداری کا مقدمہ ہونا چاہیئے ۔ جس کے بعد شاید ہی کسی کھلاڑی کو اس طرح کی جرآت ہو گی ۔اس وقت پاکستان سپر لیگ کے انتظامہ کے ساتھ ساتھ پوری قوم صدمے میں ہے ،اس واقعہ کو کسی بھی طرح ہلکہ نہیں لے نا چاہیئے ،پہلے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کواس واقعہ کی خاموشی سے تحقیقات کرنی چاہیئے تھی اگر ان کھلاڑیوں پر جرم ثابت ہوتا تو اس کے بعد ہی ان کو میڈیا پر بھی لاتے اور ان کو معطل بھی کرتے تو شاید ہی پاکستان کی دنیا بھر میں اس طرح بدنامی نہ ہوتھی ۔اینٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو سپر لیگ کے آغاز سے قبل ہی بتا دیا تھا کہ غیر ملکی بکی دبئی پہنچ چکے ہے اوراور ہوٹل میں کھلاڑیوں کے فلور پر مشکوک افراد کے کمرے ہونے پر بھی اعتراض کیا گیا تھا مگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقین دہانی کے بعد بھی کوئی خاطر خوا انتطام نہیں کیئے جس وجہ سے یہ واقعہ ہو ہی گیا ،اب جو ہوا سو ہوا مزید ایسے واقعات نہ ہو اس کیلئے پاکستان کر کٹ بورڈ کو فوری اور عملی کاروائی کرنی ہوگی ایک تو ہمارا دشمن بہت چالاک ہے ،کیوں کے مختلف ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بھارت نے پاکستان سپر لیگ کو ناکام بنانے کیلئے اور کھلاڑیوں کو پسانے کیلئے خوبروں لڑکیاں دبئی پہنچا دی ہے اور اس سلسلے میں دبئی میں موجود بھارتی ڈانس کلب کے مالکان بھی بھر پور تعاون کر رہے ہیں اپنے ملک سے ان حسیناؤں کو ٹیم ہوٹلوں کے قریب ٹہرایا گیا ہے ۔تاکہ موقع ملتے ہی یہ کھیلاڑیوں سے تعلقات بڑھا سکے اور ان کو اپنی جال میں پساء کر پی ایس ایل کو ناکام لیگ بناکر پاکستان پرعالمی کرکٹ دروازے ہمیشہ کیلئے بندکرا نا چاہتے ہیں ۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ بھارت کے مشہور بکئے بھی دبئی پہنچ چکے ہے ۔ان تمام واقعات کے بعد بھی اگر ہم ہاتھی کے کان میں سوئے رہے تو پر اس ہی طرح ہمارا دشمن ہم کو ہرا تھا رہے گا اور ہم دیکھتے رہینگے ۔نجم سیٹھی صاحب اور دیگر زمہ داران کو اس ملک کی عزت کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنے ہونگے ایک طرف اینٹر نیشنل کرکٹ میں ہماری ٹیم دن بدن اپنا وقار کو تھی جارہی ہیں تو دوسری طرف ہم خود ہی اس قسم کے فیصلے کر رہے ہیں کہ جس سے رہی سہی کثر پوری ہوجاتی ہیں ۔خدارا اس ملک پر رحم کرو پاکستان پہلے ہی اتنے مسائل میں گیرا ہوا ہے اس سے نکل نے میں پاکستان کا ساتھ دینے کے بجائے مزید مشکلات پیدا مت کرو اگر نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیکر اپنے گھر کا رخ کروخدارا اس ملک پر رحم کرو ،پی ایس ایل بکیوں کے نرغے میں کیسے آیا پی سی بی کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کو بھی اس کی تحقیقات کرنی چاہیئے کیوں کے یہ ملک کی عزت و وقار کا معاملہ ہیں ،اس میں کسی قسم کی ریعایت نہیں برتنی چاہیئے ۔اس بات کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا کے مبینہ بکی یوسف گر چے پاکستانی نزاد ہے مگرجواریوں کا کوئی ملک نہیں ہوتا کب کہا بک جائے اس کا کوئی پتہ نہیں لگتا۔اﷲ ہمارے ملک کے ہر نظر بد سے محفوظ رکھیں ،(آمین)
Inayat Kabalgraami
About the Author: Inayat Kabalgraami Read More Articles by Inayat Kabalgraami: 94 Articles with 84682 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.