دیسی گھی اور مکھن کے انمول فوائد

قارئین !ایک زمانہ تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد دیسی گھی کا ہی استعمال کرتے تھے اسی لئے ان کی صحت دیکھنے کے قابل ہوتی تھی لیکن آج کل دیسی کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور عام طور پر خالص گھی کا بھی فقدان ہے۔ ہو سکتا ہے کہ جسے ہم دیسی گھی سمجھ رہے ہوں وہ ہمارے لئے بجائے فائدے کے نقصان کا باعث بن جائے۔
 

image

اگر آپ خالص دودھ لے کر گھر میں دیسی گھی تیار کریں تو یقیناً یہ فائدہ مند ہی ہو گا۔اس کا مختصراً طریقہ آپ کو بتا دیتا ہوں ۔آپ روزانہ دودھ تو لیتے ہوں گے دودھ کو گرم کریں اور اس کو تھوڑا نیم گرم ہونے دیں اس پر بالائی جمنا شروع ہو جائے گی اب اس بالائی کو روزانہ اتارتے جائیں اور ایک برتن میں جمع کرتے جائیں اس کو فریز میں سٹور کریں۔جب ایک ہفتہ کی بالائی جمع ہو جائے تو اس کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کریں گرمیوں میں ٹھنڈا پانی اور سردیوں میں گرم پانی شامل کرتے جائیں اس طرح کچھ دیر بعد بلینڈ کرنے کے بعد مکھن اوپر آ جائے گا اسکو علیحدہ کر لیں ۔اب اس مکھن کو دھیمی آنچ پر چڑھا ئیں اوپر سے جو بھی میل آئے اس کو ہٹاتے جائیں ۔کچھ دیر میں خالص مکھن خوشبودار تیار ہے ۔اس کو آپ اپنے کھانوں میں بھی استعمال کر سکتے ہیں اور پراٹھے وغیرہ پر بھی رکھ کر مزے لے لے کر کھا سکتے ہیں۔

دیسی گھی میں پکے کھانے لذیز اور صحت مندانہ ہوتے ہیں ۔آجکل زیادہ تر ناقص گھی مارکیٹ میں دستیاب ہے جس سے ہماری صحت بہتر ہونے کی بجائے کئی مسائل اور بیماریوں کا شکار ہیں۔دیسی گھی جسم کو توانا اور طاقت ور بناتا ہے۔دیسی گھی میں موجود فیٹی ایسڈ جسم میں توانائی پیدا کرنے کا ذریعہ ہے۔ دیسی گھی کا مزاج گرم تر ہے۔تمام پہلوان دیسی گھی کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ہر میدان میں بازی لے جاتے ہیں۔خالص دیسی گھی کو فرج میں بھی رکھنے کی ضرورت نہیں لیکن اگر اس میں ملاوٹ کی گئی ہو تو یہ جلد خراب ہو جاتا ہے۔دیسی گھی میں وٹامن اے،وٹامن ڈی اور وٹامن ای بھی موجود ہوتا ہے۔
 

image


دیسی گھی کی طرح مکھن میں بھی وٹامن اے،وٹامن ڈی ،وٹامن کے ،کیلشیم،زنک،تانبا،میگنیشئیم ،سوڈیم اور ٓئیوڈین پایا جاتا ہے۔دودھ،دہی کی طرح مکھن کھانے والوں کی عمر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔مکھن اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے اور یہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ہے۔اگر تاریخ کے اوراق الٹا کر دیکھا جائے تو مکھن قدیم دور سے ہی انسان کی پسندیدہ غذا کے طور پراستعمال کیا جا تا رہا ہے ۔آج بھی گاؤں کے لوگ خالص مکھن استعمال کرتے ہیں جب کہ شہروں میں رہنے والوں کو خالص مکھن دستیاب نہیں ہے جو ہے وہ بھی کیمیکل سے تیار کیا جاتا ہے۔جو صحت کی بجائے نقصان کا موجب بن سکتا ہے۔

بچوں کی ذہنی صحت اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے انہیں مکھن کا استعمال ضرور کروائیں۔کیونکہ مکھن میں فیٹ زیادہ ہوتے ہیں اس لئے اسے موٹے ،دل کے مریض۔جن کا کولیسٹرول بڑھا ہوا ہو یا جن کو بلڈ پریشر رہتا ہو وہ مکھن کا استعمال ہر گز نہ کریں۔

سب سے پہلے ہم درج ذیل میں دیسی گھی کے فوائد دیکھتے ہیں اس کے بعد ہم مکھن کے فوائد بھی دیکھیں گے۔
 

image

دیسی گھی کے فوائد:
٭دیسی گھی کھانوں کو ذائقہ دار بناتا ہے۔
٭دیسی گھی نظام انہظام کے بھی مفید ہے۔
٭دیسی گھی بھوک کو بڑھاتا ہے۔
٭دیسی گھی جگر کے لئے فائدے مند ہے۔
٭ لاغر اور کمزور افراد کا وزن بڑھانے میں مفید ہے۔
٭دیسی گھی کینسر جیسی موذی مرض سے بچاتا ہے۔
٭ دیسی گھی جسم کی سوزش میں کمی لاتا ہے۔
٭دیسی گھی قبض میں لینا نہایت مفید رہتا ہے۔
٭ دیسی گھی حاملہ خواتین کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
٭دیسی گھی سے سردیوں کے موسم میں مالش کریں اس سے جلد کی خشکی ختم ہو جائے گی۔
٭دیسی گھی کی پنجیری سردیوں کے موسم میں کھانا فائدہ مند ہے۔
٭دیسی گھی دماغ کو قوت دیتا ہے۔
٭دیسی گھی بصارت کو تیز کرتا ہے۔
٭ دیسی گھی جوڑوں کے دردوں میں مفید ہوتا ہے۔
٭ دیسی گھی جسم پر لگے ز خموں کو مندمل کرتا ہے۔
٭دیسی گھی ہماری یاداشت کو بہتر کرتا ہے۔
 

image

مکھن کے فوائد:
٭ مکھن ہماری ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭ مکھن آنکھوں کی روشنی کے لئے مفید ہے۔
٭ مکھن کھانے سے جلد چمکدار ہو جاتی ہے۔
٭مکھن کھانے سے دبلے پتلے اور کمزور افراد کا وزن بڑھ جاتا ہے۔
٭ مکھن چھاتیوں اور آنت کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭مکھن گھٹیا اور جوڑوں کے دردوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭ مکھن تھائیرائیڈز سے متعلقہ بیماریوں سے بچاتا ہے۔
٭مکھن معدے اور نظام انہظام کے لئے مفید ہے۔
٭ مکھن ایسے افراد جو جنسی مسائل کا شکار ہوں کے لیے مفید ہے۔
٭ مکھن ذیابیطس کے عمل کو کم کر دیتاہے۔
٭مکھن گلی کی خراش اور زخموں کو مندمل کرتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Modern science now verifies what Ayurvedic health science has said for thousands of years: Ghee has a host of health and cooking benefits and is good for the mind and spirit. I consider ghee—a form of clarified butter—an essential powerfood. Here are a few benefits I’ve found through my years of using ghee. (And if you’re new to ghee, here’s a tutorial for making homemade clarified butter.)