پاکستانیوں کے لیے ویزہ فری خوبصورت ممالک

ایشیا دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا براعظم ہونے کے علاوہ دنیا کے متعدد خوبصورت اور پرکشش ممالک کا گھر بھی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر ملکِ پاکستان میں رہتے ہیں تو آپ ایشیا کے چند خوبصورت ممالک کی سیر بغیر ویزہ حاصل کیے بھی کرسکتے ہیں- جی ہاں چند خوبصورت ایشیائی ممالک میں داخلے کے لیے پاکستانی عوام کو پہلے سے ویزہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان ممالک میں داخلے پر پاکستانی عوام کو متعلقہ ملک کے امیگریشن احکام کی جانب سے فوراً وہیں ویزہ جاری کردیا جاتا ہے-


ایران
ایران اپنی قدرتی خوبصورتی اور تاریخی مقامات کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے- ایران کا شمار دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے- یہاں کئی قدیم شہروں کے کھنڈرات بھی موجود ہیں- اس کے علاوہ ایران میں کئی ایسے پرتعیش سکائی ریزورٹ٬ ثقافتی مقامات اور مقامی بازار بھی موجود ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں- یہاں بحیرہ مردار کا شاندار نظارہ بھی کرسکتے ہیں- پاکستانیوں کو ایران کی سیر کے لیے پہلے سے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی٬ انہیں ایران پہنچنے پر 15 دن کا ویزہ جاری کر دیا جاتا ہے-

image


سری لنکا
سری لنکا بحرِ ہند میں ایک چھوٹے سے جزیرے پر واقع ملک ہے- یہ ملک اپنے دلکش برساتی جنگلات٬ پھلنے پھولنے والی جنگلی حیات٬ پرکشش ساحلوں اور قدیم کھنڈرات کی وجہ سے جانا جاتا ہے- یہاں متعدد ایسے مقامات ہیں جہاں کی سیر کی جاسکتی ہے جیسے کہ سری لنکا کا Jaffna نامی شہر جہاں کے کھانے مزیدار٬ لوگ دلچسپ اور ثقافت حیرت انگیز ہے- اس کے علاوہ کولمبوں جسے ساحلوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے میں آپ کو کئی خوبصورت ساحل دیکھنے کو ملتے ہیں- اس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہے سری لنکا میں- اس ملک کی سیر کے لیے بھی آپ کو پہلے سے ویزے کی ضرورت نہیں بلکہ جب آپ سری لنکا پہنچتے ہیں تو آپ کو حکام کی جانب سے 30 روز کا ویزا جاری کردیا ہے-

image


ماکاؤ
ماکاؤ ( Macau ) چین کے ایک بڑے سے خشکی کے ٹکڑے پر واقع ایک جزیرہ نما ملک ہے- یہ چھوٹا سا ملک اپنی متاثر کن فلک بوس عمارات٬ دوستانہ رویے کے حامل افراد اور تاریخی کھنڈرات کے حوالے سے جانا جاتا ہے- ماکاؤ میں سینٹ پال کے کھنڈرات سیاحوں کے درمیان بےپناہ مقبولیت رکھتے ہیں- پاکستانیوں کو اس ملک میں بھی داخلے کے لیے پہلے سے ویزے کی ضرورت نہیں پڑتی اور انہیں ملک میں پہنچنے پر امیگریشن حکام کی جانب سے 30 دن کا ویزہ جاری کر دیا جاتا ہے-

image


تیمور لیسٹ
تیمور لیسٹ (Timor-Leste) ایک شاندار جزیرے پر واقع ملک ہے اور یہاں آپ کو انگنت خوبصورت قدرتی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں- اس ملک کے سمندروں کا صاف و شفاف پانی اور پرکشش ساحل ضرور سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں- اس کے علاوہ یہاں کئی سرسبز پہاڑ اور ناہموار چٹانیں بھی موجود ہیں جو دیکھنے والوں کو ایک خوشگوار احساس بخشتی ہیں- پاکستانی عوام کو اس ملک کی سیر کے لیے بھی پہلے سے ویزہ حاصل کرنے ضرورت نہیں پڑتی اور یہاں پہنچتے ہی امیگریشن حکام کی جانب سے انہیں 30 دن کا ویزہ جاری کردیا جاتا ہے-

image


نیپال
نیپال کو سیاحت کے حوالے سے ایک بہترین مقام قرار دیا جاتا ہے- یہاں آپ کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کے علاوہ متعدد قدرتی خوبصورت نظاروں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں- یہ پورا ملک ہی دلچسپ اور پرکشش سرزمین کا مالک ہے- پاکستانی عوام کو نیپال جانے کے لیے بھی پہلے سے ویزہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ انہیں نیپال پہنچنے پر 3 ماہ کا ویزہ جاری کردیا جاتا ہے-

image


مالدیپ
مالدیپ سیاحوں کے درمیان سب سے مقبول ترین سیاحتی مقام ہے اور ہر سیاح ایک مرتبہ یہاں کی سیر کی خواہش ضرور رکھتا ہے- اور ہوں بھی کیوں نا؟ کیونکہ یہاں کے ساحل نہایت خوبصورت٬ پرکشش اور صاف و شفاف ہیں بلکہ سستا ملک بھی ہے- یہ ملک سیاحت کے حوالے سے ایک بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے- اس خوبصورت ملک کی سیر کے لیے پاکستانی عوام کے مالدیپ میں داخلے کے بعد امیگریشن حکام کی جانب سے 30 دن کا ویزہ جاری کیا جاتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Asia, the land of contrasts and diversity, is home to some of the most beautiful countries in the world. If you live in Pakistan and are craving for a good adventure, here are some of the visa-free, beautiful asian countries that you can visit anytime you want!