مناسب رشتہ تلاش کرنا آسان یا وبالِ جان؟ فیصلہ آپ خود کریں!

پہلے زمانے میں بلاشبہ شادی کرنا کوئی خاص بڑا مسئلہ نہیں تھا جتنا کہ آج کے زمانے میں ہے- گھر کے بزرگ رشتہ طے کر دیتے تھے اور شادی ہوجاتی تھی- مگر اب ایسے حالات نہیں٬ لڑکی پسند کرنے کے لیے لڑکے والوں کی آمد کسی عذاب سے کم نہیں لگتی- آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کیوں؟ آپ خود ہی پڑھ لیجیے:


آمد سے قبل کیا جانے والا فون
عموماً لڑکی کے گھر پر رشتہ لے جانے سے قبل ایسا فون ضرور کیا جاتا ہے جس میں یہ سوال کیا جاتا ہے “ آپ ذرا اپنی بیٹی کا وزن٬ قد اور رنگ چیک کر کے بتائیں٬ ہم فون ہولڈ پر رکھتے ہیں“-

image


آپ کے آباؤ اجداد کے متعلق سوال
ایسے لوگوں کے لیے صرف یہ جاننا کافی نہیں ہوتا کہ آپ سندھی٬ پنجابی یا اردو بولنے والے ہیں بلکہ یہ آپ کے آباؤ اجداد کی پوری تاریخ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں- “ والد جب پیدا ہوئے تو ان کے کان میں اذان کس نے دی تھی؟ “آپ کے پردادا کس دفتر میں ملازمت کرتے تھے؟“وغیرہ وغیرہ-

image


لڑکے والوں کی غیر حقیقی توقعات
عموماً رشتے لانے والوں کی توقعات کچھ ایسی ہوتی ہیں٬ “ ہمیں تو شریف سیدھی سادی لڑکی چاہیے جو دیکھنے میں کترینہ کیف کی طرح خوبصورت ہو٬ ماڈرن ہو٬ پردہ کرے اور گھر سے باہر نہ جائے“- یا پھر “ ہمیں ڈاکٹر بہو چاہیے جو میرے بیٹے سے شادی کر کے بیٹھ جائے اور باقی عمر گول روٹی بنانے میں گزار دے“-

image


مہمانوں کی تواضح کیسے کریں؟
لڑکی کی والدہ اس پریشانی میں رہتی ہیں کہ “ سموسے٬ رول٬ جلیبی٬ کیک٬ دہی بھلے کافی ہیں یا چائے کے ساتھ ان کو کھانا بھی کھلاؤں؟“-

image


آخر میں کیسے کپڑے پہنوں؟
لڑکی کے لیے یہ بڑا مشکل مرحلہ ہوتا ہے کہ میں پہن کے کیا جاؤں؟ پوری الماری کے کپڑے اس موقع کے لیے مناسب نہیں لگتے- اور آخر میں اسی پریشانی میں رہتی ہیں کہ میں اچھی لگ رہی ہوں یا نہیں؟-

image


کمرے میں داخل کیسے ہوں؟
اگلا مرحلہ ہوتا ہے کہ ڈرائنگ روم میں داخل کیسے ہوں؟ “ ٹرے تھام کر داخل ہوں٬ اکیلی جاؤں یا امی کے ساتھ“-

image


اور انٹرویو شروع
لڑکے کی ماں: بیٹا کھانا بنا لیتی ہو؟
لڑکی: جی آنٹی٬ یہ سب کچھ میں نے ہی تو بنایا ہے-

لڑکے کی ماں: مشاغل کیا ہیں بیٹا؟
لڑکی: واٹس ایپ اور فیس بک-

image

لڑکے اور اس کے گھر والوں کا صرف “ آپ کو “ دیکھنا
بڑی نازک صورتحال ہوتی ہے ایک لڑکی کے لیے کہ جب کمرے میں موجود تمام مہمانوں کی نظروں کا محور صرف “ وہی “ ہوتی ہے- دل کرتا ہے زمین پھٹ جائے اور وہ اس میں سما جائے!-
image

جھوٹی تعریفیں اور لفاظیاں
لڑکے کی ماں جھوٹی تعریفیں کرتی نہیں تھکتی٬ “ میرا بیٹا تو ماشاﺀ اﷲ بہت ہینڈسم ہے“٬ “بہت معصوم سیدھا سادا ہے میرا بیٹا“- بظاہر دیکھنے میں یہ دونوں باتیں آپ کو جھوٹ لگ رہی ہوتی ہیں-

دوسری طرف رشتہ کرانے کے لیے لفاظیوں کا ریکارڈ بنایا جارہا ہوتا ہے: “ ہمیں بالکل بھی جہیز نہیں چاہیے٬ صرف آپ کی بیٹی چاہیے“- “ آپ کی بیٹی راج کرے گی میں اس کا بہت خیال رکھوں گی“- آپ میں سے 90 فیصد لڑکیوں کو یہ باتیں جھوٹ کے سوا کچھ نہیں لگ رہی ہوں گی!
image

جانے کے بعد لڑکے کی ماں کا دوبارہ فون آنا
ملاقات کے اگلے روز آپ کو بےچینی سے جواب کا انتظار ہوتا ہے- اور پھر جب لڑکے کی ماں کا فون آتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ “ استخارہ صحیح نہیں آیا“ تو یہ ظاہر ہوجاتا ہے کہ یہ محض ایک بہانہ ہے اور آپ کو انکار کردیا گیا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE:

Marriage isn’t a small decision, neither for the guy and nor for the girl and despite there being good people around who don’t typically do this, any girl who has ever had rishtay waalay come over to see her for their son can relate to being confronted with such people.