سر پر آگ لگا کر بال کاٹنے والا پاکستانی ہئیر ڈریسر

اب تک آپ نے تلواروں سے یا پھر اپنے منہ سے قینچی پکڑ کر بال کاٹنے والے ہئیر ڈریسر کے بارے میں سنا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے پاکستانی ہئیر ڈریسر کے بارے میں بتائیں گے جو بال کاٹنے کے لیے سر میں آگ لگا دیتا ہے-
 

image

شفقت راجپوت پاکستان کے شہر بہاولپور سے تعلق رکھتے ہیں اور منفرد انداز میں بال کاٹنے کی ویڈیو نے انہیں سوشل میڈیا پر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے-

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان ہئیر ڈریسر شفقت راجپوت اپنے گاہک کے سر پر پہلے پاؤڈر چھڑکتے ہیں اور اس کے بعد بالوں میں لائٹر کی مدد سے آگ لگاتے ہیں- اور آگ لگے رہنے کے دوران ہی کنگھی کی مدد سے بالوں کو تیزی کے ساتھ سیدھا کرتے جاتے ہیں-

اس سارے عمل کے دوران گاہک بالکل پرسکون انداز میں بیٹھا رہتا ہے اور تمام منظر کو شیشے میں دیکھتا رہتا ہے-
 

image


یہ حیران کن ویڈیو متعدد سوشل نیٹ ورکس پر پوسٹ کی گئی اور گزشتہ ہفتے کے دوران لاکھوں مرتبہ دیکھی گئی- سوشل میڈیا کے صارفین کا اس حوالے سے ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا٬ بعض صارفین بال کاٹنے کے اس انوکھے طریقہ کار سے کافی متاثر نظر آئے جبکہ اکثر صارفین نے اسے ایک انتہائی خطرناک اور نقصان دہ عمل قرار دیا-

 

YOU MAY ALSO LIKE:

We’ve seen fire used as a way to cut hair before, but one hairstylist in Pakistan is literally setting his clients heads on fire just to make their hear easier to comb. It’s an impressive, albeit shocking, display, that has recently made him famous around the world.