سردی میں پائیں بخار اور کھانسی سے نجات٬ آسٹریلوی ڈاکٹر کی بیان کردہ گھریلو تراکیب

سردی اپنی پوری شدت کے ساتھ آچکی ہے٬ جیسے جیسے درجہ حرارت گر رہا ہے کھانسی٬ نزلے٬ زکام اور بخار کی شکایات سامنے آرہی ہیں ۔ بہت سے لوگ بیماری کے حملہ آور ہوتے ہی طبی ماہرین کا رُخ کرتے ہیں لیکن بہت سے لوگ گھریلو نسخے اور ٹوٹکوں کے ذریعے بیماری سے نجات پانے کے خواہاں ہوتے ہیں۔ آسٹریا کے ماہر طب کیرن برنڈل اور آرٹ ڈائریکٹر نیسی ہوفر نے ایسے لوگوں کیلئے اپنی کتاب میں ایسی گھریلو تراکیب بتائی ہیں جو کم خرچ اور وقت میں بخار اور کھانسی کو بھگا دیتی ہیں۔
 

image

کیرن اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ جب بخار بالخصوص بچوں کو بستر پر لٹا دیتا ہے تو ایسے میں کڑوے سیرپ اورموٹی گولیاں زہر کی طرح لگتی ہیں لیکن اب اس کے استعمال کی ضرورت نہیں بس اپنے موزوں کو سرکے میں ڈبوئیں اور پہن لیں اس سے کچھ ہی دیر میں بخار کم ہونے لگے گا۔ کچھ لوگوں کو یہ طریقہ کچھ عجیب لگے گا لیکن تیز بخار میں یہ ایک تیر بہدف نسخہ ہے۔

اس نسخے کو بنانے کیلئے 500 ملی لیٹر پانی٬ 2 کھانے کے چمچے سرکہ٬ 2 اون والی جرابیں اور 2 تولئے لے لیں۔ سرکے اور پانی کو ملا کر اس میں تولیہ اور جرابے ڈبولیں پھر تولئے کو سر پر رکھیں اور جرابیں مریض کو پہنا دیں۔ بستر کو گیلا ہونے سے بچانے کیلئے خشک تولیہ اس کے گرد لپیٹ دیں۔ 45 منٹ بعد بھی اگر بخار کم نہ ہو تو دوبارہ جرابوں کو بھگو کر پہنا دیں اس سے بہت جلد بخار اُتر جائے گا۔

کھانسی سے نجات کی یہ ایک آسان اور بالکل نئی ترکیب ہے جس کیلئے 500 ملی لیٹر دودھ ابال لیں٬ کچھ دیر بعد اس میں پیاز ڈالیں اور چند منٹ کے بعد نکال لیں٬ اسے ٹھنڈا ہونے دیں٬ پھر ایک کھانے کا چمچہ شہد ملاکر پی لیں۔ ضروری نہیں کہ سارا دودھ ایک ہی نشست میں پی لیا جائے۔ اس دودھ کو کچھ وقفے کے بعد گرم کر کے بھی پیا جاسکتا ہے۔

پیاز میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات ہوتی ہیں جس میں شہد اضافہ کردیتا ہے جبکہ یہ محلول انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے٬ کھانسی اور بخار کو کم کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔
 

image


کتاب میں قبض سے نجات کیلئے بھی ایک قابل عمل نسخہ دیا گیا ہے جس کے مطابق 125 گرام پنیر٬ ایک چھلا اور کدوکش کیا ہوا سیب‘ ایک کھانے کا چمچہ السی کا تیل اور ایک کھانے کا چمچہ شہد لے لیں۔ ایک پیالے میں پنیر٬ سیب٬ السی کا تیل اور شہد ملاکر خوب اچھی طرح سے ملالیں٬ پھر تھوڑا سا پانی ملاکر پی لیں۔ یہ نظام ہضم کو بہتر بنا کر قبض کے خاتمہ کردیتا ہے۔

گیس کی شکایت کیلئے 2 چمچے اجوائن٬ 2 چمچے سویا٬ 2 چمچے سونف اور 250 ملی لیٹر پانی لیں۔ سونف٬ اجوائن اور سوئے کو کوٹ لیں٬ اس میں سے 2 چائے کا چمچہ آمیزہ ایک پیالی میں ڈالیں۔ اس میں اُبلتا ہوا پانی ڈالیں اور 10 منٹ بعد بغیر چینی ملائے پی لیں جبکہ باقی آمیزہ محفوظ کرلیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Common cold, flu and seasonal fever are all caused by viruses. In most cases, the common cold and flu is caused by rhinoviruses. It is highly contagious and can infect people through direct or indirect contact and the symptoms include runny nose, sore throat, body ache, low fever, watery eyes and sneezing.