نکاح نامہ میں ترمیم کی جائے

حکومت پنجاب نے نکاح نامہ میں خاصی تبدیلیاں کی ہیں، اسی طرح ہمیں بھی چاہئے کہ جو تبدیلیاں معاشرہ میں آ رہی ہیں انکا لحاظ کرتے ہوئے ضروری ترامیم کریں۔ یہ دیکھا جارہا ہے کہ آجکل لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے میں پیش پیش ہیں اور بڑ ی تعداد میں ٹیکنیکل تعلیم کی جانب رجوع ہیں۔ ڈاکٹری اور انجینیری میں اسپیشلائیزیشن بھی کر رہی ہیں۔ بظاہر لوگوں کو اسکا اندازہ نہیں ہوتا لیکن جو والدین بچیوں کو اس درجہ تک پہنچانے میں لگے ہوتے ہیں انہیں کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ ایک رف اندازے کے مطابق ۳۵؍ سے ۴۰؍ لاکھ روپئے میں یہ فارغ اتحصیل ہوتی ہیں۔

اسکے بعد دنیوی دوڑ شروع ہوتی ہے، پھر پرایؤٹ پریکٹس یا ملازمت کا سلسلہ چل پڑتاہے ، اور دوسری جانب شادی کی کہانی بھی شروع ہوجاتی ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ کوئی اچھا لڑکا سامنے آیا تو ماں باپ اس ذمہ داری سے بھی عہدہ برآ ہونے میں دیر نہیں کرتے ۔

پھر کیا ہوتا ہے، یہی لمحہ فکریہ ہے، برسوں کی محنت شاقہ، لاکھوں روپئے جو اس تعلیم پر خرچ ہوئے، وہ سب یاد ماضی بنکر رہ جاتے ہیں۔ عام طور پر شوہر ملازمت یا پریکٹس کے خلاف ہوتے ہیں نتیجہ صاف ظاہر ہے کہ کیا ہوگا۔ساری کوشش اکارت ۔

اس جگہ پہنچ کر یہ خیال آتا ہے کہ ایسی لڑکیوں کے سلسلہ میں نکاح نامہ میں ایسی ترمیم کی جائے کہ ہونے والا شوہر حلفیہ یہ تحریری معاہدہ کرے کہ ملازمت یا پریکٹس کے لئے لڑکی پر کوئی پابندی عاید نہیں کی جائے گی۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ان لڑکیوں کا سارا ٹیلنٹ ضائع ہوجائے گا اور عمر بھر بچیوں کو اس خسارہ کا افسوس رہے گا۔
zafar zubairi
About the Author: zafar zubairi Read More Articles by zafar zubairi: 18 Articles with 14003 views 13 years service in Central Government Dept. i.e: Ministry of Food & Agri, Rehabilitation Ministry, Settlement Orgm, Pakistan Insurance Corp., with Co.. View More