پاکستان: آبدوز سے“ بابر تھری“ کا کامیاب تجربہ

پاکستانی فوج کی جانب سے آبدوز سے کروز میزائل 'بابر تھری' فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے جس نے خشکی پر موجود اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
 

image

آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بابر تھری کروز میزائل کا تجربہ بحیرہ ہند سے کیا گیا اور یہ میزائل 450 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستانی فوج نے تجرباتی طور پر یہ میزائل زیرِ سمندر موبائل پلیٹ فارم سے لانچ کیا تھا۔ بابر تھری کروز میزائل نچلی پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے ساتھ کئی ہتھیار بھی لے جاسکتا ہے-

کامیاب تجربے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ڈی جی سٹرٹیجک پلان ڈویژن لیفٹیننٹ مظہر جمیل اور دیگر سینیئر افسران نے میزائل ٹیسٹ کے تجربے کا مشاہدہ کیا۔
 

image

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں پاکستانی فوج نے زمین اور سمندر میں 700 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل 'بابر ٹو' کا بھی تجربہ کیا اور وہ بھی کامیابی سے ہمکنار ہوا تھا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

ISLAMABAD: Pakistan on Monday successfully test-fired its first Submarine-Launched Cruise Missile capable of carrying a nuclear warhead up to 450km from an undisclosed location in the Indian Ocean, giving the country a "credible" second-strike capability, the military said.