دنیا بھر میں آپ کو تمام سائز اور تمام اشکال کی عمارات
دکھائی دیں گی- لیکن بہت کم عمارات ایسی ہیں جن کو دیکھتے ہی نظر ان پر
ٹھہر جاتی ہے- یہ عمارات عجیب و غریب اسٹرکچر کے باعث دنیا بھر کے لوگوں کی
توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں- ان عمارات کو دیکھ کر ان کو تعمیر کرنے والے
ماہر تعمیرات کے فن کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے-
|
|
یہ عجیب و غریب ڈیزائن کی مالک عمارت فرانس میں واقع ہے اور اسے Polygone
Riviera کے نام سے جانا جاتا ہے- اس مجسمے کی آنکھوں میں سیکورٹی کیمرے نصب
ہیں-
|
|
یہ ایک میوزیم کی عمارت ہے جو کہ لندن میں واقع ہے- اس عمارت کا ڈیزائن تو
دلچسپ ہے ہی لیکن سبز رنگ کی روشنی اس عمارت کو مزید پراسرار بنا رہی ہے-
|
|
یہ ایک چرچ کی عمارت ہے جو کہ آئس لینڈ میں واقع ہے- اس چرچ کو
Hallgrímskirkja کے نام سے جانا جاتا ہے- اس عمارت کا عجیب و غریب ڈیزائن
لوگوں میں ہیبت پیدا کرتا ہے-
|
|
بیلجیم کے علاقے برسلز میں واقع Maison St Cyr نامی اس عمارت کا ڈیزائن
دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ کسی جادوگر یا شیطان کا گھر ہو-
|
|
فرانس کی بلند ترین چوٹی پر واقع Aiguille Du Midi نامی اس عمارت تک پہنچنا
یقیناً کسی ایڈونچر سے کم نہیں اور نہ ہی کمزور دل والوں کے بس کی بات ہے-
|
|
جرمنی کے شہر برلن میں واقع یہ عمارت ایک سابقہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ ہے جہاں
دواؤں پر مختلف تجربات کیے جاتے تھے- ممکنہ طور پر طبی تجربات کے لیے یہ
ایک بہترین مقام تھا-
|
|
یہ بھی ایک چرچ کی عمارت ہے جو کہ فن لینڈ کے علاقے Helsinki میں واقع ہے-
عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل یہ عمارت ایک خفیہ تہہ خانے کی مانند دکھائی
دیتی ہے-
|
|
یہ Basque ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ہیڈکوارٹر ہے ہے جو کہ اسپین کے علاقے بلابو میں
واقع ہے- اس عمارت کا ڈیزائن اردگرد موجود دیگر رہائشی عمارتوں کے مقابلے
میں منفرد بناتا ہے-
|
|
یہ ایک قلعہ ہے جو الیگزینڈر کے نام سے جانا جاتا ہے-
یہ قلعہ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے ایک جزیرے پر واقع ہے-
|
|
اس عمارت کا دلچسپ ڈیزائن مشہور گیم پیک مین کی یاد دلا
دیتا ہے- اس عمارت کو The Maze Tower کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ دبئی
میں واقع ہے- |