پُل پر سیلفی بنانے والا شخص دریائے سندھ میں جا گرا

خطرناک مقامات پر سیلفی بنانے کا شوق ایک انتہائی خوفناک صورتحال اختیار کر چکا ہے اور اب تک متعدد افراد اس کوشش ہلاک ہوچکے ہیں- گزشتہ روز پاکستان کے شہر سکھر میں بھی ایک شخص مشہور لینس ڈاؤن پل پر سیلفی لینے کے دوران دریائے سندھ میں جا گرا-

آصف جمیل اپنی اہلیہ کے ساتھ سکھر میں واقع مقبول اور تاریخی لینس ڈاؤن پل سیر و تفریح کے لیے گیا تھا جہاں ممکنہ طور پر پُل کے کنارے پر کھڑے ہوکر سیلفی بنانے کی کوشش دریائے سندھ میں جا گرا-
 

image

آصف جمیل کی اہلیہ کے مطابق ان کے شوہر رات ساڑھے نو بجے دریا میں گرے-

ریسکیو حکام نے واقع کی اطلاع ملتے ہی اپنی کشتیوں اور ماہر تیراک کی ٹیم کے ساتھ سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم رات 11 بجے تک وہ آصف جمیل کی لاش نہ دریافت کرسکے- جمعرات کی صبح دوبارہ تلاش شروع کی گئی لیکن تاحال آصف جمیل کی لاش نہیں دریافت کی جاسکی-

ایسے خوفناک حادثات صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پیش آرہی ہیں اور بہت تیزی سے ان میں اضافہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A man fell into Indus River on Wednesday and drowned when he tried to take a selfie on the famous Lansdowne Bridge in Sukkur, rescue officials said on Thursday. Asif Jamil wanted to take a selfie, most probably near the edge of the bridge, who was visiting the famous landmark along with wife.