پاکستان میں موجود مغل دور کی چند پرکشش نشانیاں

مغلیہ سلطنت نے پاکستانی ثقافت پر بڑی حد تک اپنے اثرات مرتب کیے ہیں- یہاں تک کہ سینکڑوں سال گزرنے کے باوجود بھی مغل آرٹ اور فنِ تعمیر آج بھی ہمیں کسی نہ کسی انداز میں اپنی جانب متوجہ کرتا ہے- اور پاکستان کے مختلف شہروں میں موجود روایتی مغل باغات٬ قلعے اور یادگاریں عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں- ہم یہاں پاکستان میں موجود مغل دور کے چند پرکشش باغات کا ذکر کر رہے ہیں اور ہماری یہ تجویز ہے کہ آپ کو زندگی میں جب بھی موقع ملے ان باغات کی سیر کو ضرور جائیں-


چوبر جی
چوبر جی ایک وسیع پیمانے پر پھیلا مغل دور کا باغ ہے جو کہ لاہور کی ملتان روڈ پر واقع ہے- اس باغ کے اسٹرکچر میں مغلیہ روایات اور قدیم اسلامی طرزِ تعمیر کی جھلک دیکھی جاسکتی ہے-چوبر جی دراصل مغلیہ باغات میں انتہائی ممتاز اور وسیع ترین باغ کا دروازہ تھا جو مغل شہزادی زیب النساء سے منسوب ہے۔ اس یادگاری دروازے کے چار مینار ہیں اور اسی مناسبت سے اس کا نام چو برجی رکھا گیا تھا، یعنی کہ چہ : چار اور برجی: برج یا مینارے۔ اس یادگار پر انتہائی نفیس کام کیا گیا ہے۔ یہ مینار اس حد تک منفرد ہیں کہ ایسے مینار پورے برِصغیر میں کہیں اور نہیں دکھائی دیتے- یہ یادگار اپنے بڑے درازوں٬ کھڑکیوں اور لال اینٹوں کے کام کی وجہ سے بھی مشہور ہے-

image


ہرن مینار
یہ مغلیہ دور کی یادگار شیخو پورہ میں واقع ہے اور یہ گارڈن شہنشاہ جہانگیر نے اپنے پالتو ہرن کی یاد میں تعمیر کروایا تھا- منس راج شہنشاہ جہانگیر کا ایک پالتو ہرن تھا جو کہ انہیں بہت عزیز تھا- اس اسٹرکچر کی خاصیت اس کا 100 فٹ بلند مینار ہے جہاں سے پورے شہر کا نظارہ کیا جاسکتا ہے- اس کے علاوہ اس تاریخی عمارت کا طرزِ تعمیر اور ڈیزائن دیگر تاریخی عمارات کے مقابلے میں انتہائی جداگانہ ہے-

image


مغل گارڈن واہ
یہ پاکستان کا سب سے قدیم مغل گارڈن ہے جو کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر واہ میں واقع ہے- یہ گارڈن مغل بادشاہ اکبر کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا- یہ گارڈن ایک بڑے پانی کے ٹینک٬ شفاف چشمے٬ بارہ دری اور ایک ایسے باغ کا مالک ہے جہاں صنوبر کے درخت بھی موجود ہیں- 1996 میں پاکستان کے آثارِ قدیمہ کے محکمہ نے اس باغ کی بحالی کے احکامات جاری کیے تھے- یہ پرکشش باغ دنیا بھر کے سیاحوں اور محققین کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے-

image


حضوری باغ
حضوری باغ لاہور میں واقع ہے اور یہ باغ مشرق میں قلعہ لاہور، مغرب میں بادشاہی مسجد، شمال میں رنجیت سنگھ کی سمادھی اور جنوب میں روشانی دروازے تک پھیلا ہوا ہے۔ اس باغ کے مرکز میں ایک بارہ دری بھی موجود ہے جو کہ رنجیت سنگھ نے تعمیر کروائی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ جب 1813 میں مہاراجا رنجیت سنگھ کوہ نور ہیرا اپنے قبضے میں لیا تھا تو اپنے اس کارنامے کا جشن منانے کے لیے فقیر عزیزالدین کو اس روایتی مغلیہ باغ کی تعمیر کے لیے احکامات جاری کیے تھے-

image


شالامار گارڈن
ہر پاکستانی نے لاہور میں واقع مغلیہ دور کی اس نشانی کے بارے میں ضرور سن رکھا ہوگا- اور یہ مغلیہ گارڈن نہ صرف مقبول ترین مقام ہے بلکہ انتہائی خوبصورت بھی ہے- یہ گارڈن 16ویں صدی میں مغل شہنشاہ شاہجہاں نے تعمیر کروایا تھا-یہ باغ ایک مستطیل شکل میں ہے اور اس باغ کو ایک نہر سیراب کرتی ہے۔ اس میں 410 فوارے، 5 آبشاریں اور آرام کے لئے کئی عمارتیں ہیں اور مختلف اقسام کے درخت ہیں۔یہ باغ 3 حصوں میں بٹا ہوا ہے اور ہر حصے کی بلندی دوسرے حصے سے مختلف ہے۔ ایک حصہ دوسرے سے 4.5 میٹر تک بلند ہے۔ ان حصوں کے نام فرح بخش، فیض بخش اور حیات بخش ہیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The Mughal Empire has largely impacted Pakistani culture. Even though hundreds of years have passed, the Mughal art and architecture never fail to impress us. Cities like Lahore, Wah and Sheikhupura have become focal points for traditional Mughal gardens, forts and monuments. Here are the five timeless gardens of the Mughal Empire that you need to visit at least once in your lifetime.