جمعہ سیدالایام

جمعہ کا دن ہفتے کے دنوں کا سردار ہے جس طرح مہینوں کا سردار رمضان المبارک ہے اس طرح جمعہ بھی ہفتے کے دنوں کا سردار ہے پانچ وقت کی نماز محلے کی مسجد میں ادا کی جاتی ہے جبکہ جمعہ کی نماز مرکزی جامعہ مسجد میں ادا کی جاتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمان ملکر نماز اکھٹے ادا کر سکیں اور اہک دوسرے کا حال احوال معلوم کر سکیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد معلوم کر سکیں اسلام کی تمام عبادات اجتماعیت کا درس دیتی ہیں اور با جماعت نمازوں کا اہم مقصد بھی یہی ہے کہ مسلمانوں میں ایک دوسرے سے پیار و محبت اور بھای چارہ بڑھے اور ایک تمام عبادات اس سلسلے کی ایک کڑی ہیں روزانہ کی پانچ نمازیں محلے کے لوگوں کے ساتھ تاکہ محلے کے لوگوں میں بھای چارہ قایم ہو اور ا خوت کا رشتہ مضبوط ہو جمعہ بہت سے محلوں کا اجتماع تاکہ دیگر محلوں اور علاقوں سے بھای چارہ قایم ہو اور عیدین کی نمازیں عید گاہ میں تاکہ دور دراز کے لوگ اکھٹے ہوکر ایک دوسرے سے بھای چارہ قایم کر سکیں اور حج پورے دنیا کے اسلامی ملکوں کا اجتماع تاکہ اسلامی ریاستوں میں ا خوت و بھای چارہ قایم ہو اور ایک کے کلچر اور زبانوں کو جاننے کا مو قعہ ملے واہ سبحان اللہ کیا خوبصورت دین ہے جمعہ کے دن مسلمان پورے ہفتے کے گناہ بحشواہ سکتا ہے جمعہ بہت بابرکت دن ہے اور جمعہ ادا کرنے کی بہت تاکید کی گی ہے اور اسکی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ پاک بے اپنے پاک کلام میں اس سے متعلق ایک پوری سورت سورہ جمعہ شامل فرمائی ہے اور جمعہ کے دن اذان سے پہلے اسکی تیاری کا حکم دیا گیا ہے جمعہ فرض ہے اور اسے کسی بھی حالت میں مس نہیں کرنا چاہیے اور اللہ پاک ہمیں تمام عبادات وقت پر ادا کرنے کی توفیق دے اور پوری مسلم امہ اور خاص طور ہم پاکستانیوں کو بھای چارہ سے رہنے کی توفیق دے آمین ثم آمین
Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 302755 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More