پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا نیا کارنامہ

ویسے تو پاکستانی اداکاراؤں کا شمار دنیا کی باصلاحیت اور ذہین فنکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن اب پاکستان کی خوبصورت فنکارہ ماہرہ خان نے ایک اور منفرد اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے-
 

image

بہت کم وقت میں بے پناہ شہرت حاصل کرنے والی ماہرہ خان ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں-

حال ہی میں برطانوی جریدے ’ایسٹرن آئی“ کی جانب سے ایشیا کی پرکشش ترین خواتین کے انتخاب کے لیے ایک سروے کیا گیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی-

اس سروے کے نتیجے میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ایشیا کی نویں پرکشش خاتون قرار پائیں-
 

image

ایشیا کی پرکشش خواتین کی اس فہرست میں پہلا نمبر دپیکا پڈوکون، دوسرا پریانکا چوپڑا، تیسری پوزیشن نیا شرما، چوتھی دھرشتی شرما٬ 5 ویں نمبر عالیہ بھٹ ٬ چھٹے نمبر پر اداکارہ سنایا ایرانی، ساتویں پوزیشن اداکارہ کترینہ کیف، آٹھویں سونم کپور، نویں نمبر پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور دسویں پوزیشن گوہر خان کو حاصل ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Our very own Mahira Khan is making headlines yet again as she made it to the list of this year’s 50 ‘Sexiest Asian Women’ in the world. Not only has she taken the Pakistani entertainment industry by storm, but with her amazing style and incredible acting skills, she has audiences captivated the world over.