یہ شخص کرنسی نوٹوں سے تیار کردہ لباس کیوں پہنتا ہے؟

Michael Andile Dlamini جنوبی افریقہ کے علاقے Nongoma سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک کامیاب ہربلسٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں- لیکن مائیکل کی شہرت کی ایک وجہ ان کا زیب تن کیا جانے والا حیرت انگیز لباس جو کو حقیقی کرنسی نوٹوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور یہ ان کا اپنی دولت کی نمائش کا ایک عجیب و غریب طریقہ ہے-

مائیکل نے بطور ہربلسٹ اپنے کام کا آغاز تین سال قبل اپنے آباؤ اجداد کی آوازیں سن کر کیا تھا-
 

image

جی ہاں 33 سالہ مائیکل کا دعویٰ ہے کہ جب وہ 12 سال کے تھے تو ان کے آباؤ اجداد ان کے خواب میں آتے تھے اور انہیں مختلف درختوں اور پودوں کے مرکب کی مدد سے دوائیاں تیار کرنے اور علاج کرنے کے طریقہ کار بتاتے تھے لیکن اس وقت انہوں نے ان خوابوں کو نظر انداز کردیا-

مائیکل کا کہنا ہے کہ “ 2011 میں مجھے یہ خواب دوبارہ آنا شروع ہوئے جن میں مجھے جنگلات میں جا کر پودے اور جڑیں اکٹھی کر کے ان کی دوائیاں تیار کرنے کا کہا گیا- اور پھر خواب میں مجھے ڈانٹا بھی جانے لگا-جس کے بعد میں نے ہربلسٹ بننے کا فیصلہ کرلیا-

شروعات میں ہی مائیکل کی تیار کردہ چند کریمیں مشہور ہوگئی اور مائیکل کا دعویٰ ہے کہ وہ روزانہ اپنی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ مصنوعات فروخت کر کے 1 ہزار سے 1500 ڈالر تک کما لیتے ہیں-

اگرچہ مائیکل جڑی بوٹیوں کی مدد سے کیے جانے والے علاج کے حوالے سے پورے جنوبی افریقہ میں شہرت رکھتے ہیں لیکن پھر بھی انہیں ان کے خاص لباس “money suit” کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے-
 

image

یہ لباس 100 اور 200 والے مقامی کرنسی نوٹوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے- درحقیقت مائیکل نے ایک عام لباس ہی پہن رکھا ہوتا ہے لیکن یہ کرنسی نوٹ اس پورے لباس پر pin کی مدد سے لگے ہوئے ہیں-

مائیکل سال 2014 سے یہ انوکھا لباس پہنتے چلے آرہے ہیں اور اب تک وہ اس لباس کے ساتھ کئی ایسی تقریبات میں شرکت بھی کرچکے ہیں جس میں ان کے علاوہ ملک کی کئی اعلیٰ شخصیات بھی شریک ہوتی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Michael Andile Dlamini, a successful herbalist from Nongoma, South Africa, has become known as Mzimb’okhalimali (a body dripping with money) after he started wearing a suit made of real banknotes, to show off his wealth.