سال 2016: پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے موبائل برانڈز

ہر گزرتے دن کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدت آرہی ہے- آج آلات کا استعمال عیش و عشرت کے بجائے ضرورت بن گیا ہے- اگر بات کی جائے موبائل فون کے شعبے کی تو ہمیں دکھائی دے گا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران اسمارٹ فون کی مقبولیت میں بےپناہ اضافہ ہوا ہے- پاکستان میں سال 2016 کے اختتام تک اسمارٹ فون صارفین کی تعداد 40 ملین تک جا پہنچے گی- درجنوں اقسام کے اسمارٹ فون ہماری توجہ حاصل کرنے کے لیے آپس میں جنگ کرتے نظر آ رہے ہیں- اسمارٹ فون برانڈ کے انتخاب کے موقع پر ہر صارف کی ترجیحات مختلف نظر آتی ہیں- ہم یہاں چند ایسے سرفہرست موبائل برانڈز کا ذکر کرنے جارہے ہیں جنہیں پاکستان میں سال 2016 کے دوران بہت زیادہ ہماری ویب (Hamariweb.com) پر آن لائن سرچ کیا گیا-


Samsung
پاکستان میں سب سے زیادہ مقبولیت کا حامل کورین موبائل برانڈ سام سنگ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے- عالمی مارکیٹ میں تقریباً 23 فیصد شئیر رکھنے والا سام سنگ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے- Galaxy S7 اور Galaxy S7 Edge flagships کی کامیابی اور کم قیمت والے موبائل کی بہت زیادہ فروخت کی بدولت سام سنگ پورے سال ہی موبائل کی دنیا میں چھایا رہا- سال 2016 کے دوران پاکستان میں سام سنگ کے موبائل فون تقریباً 23 لاکھ مرتبہ ہماری ویب پر آن لائن سرچ کیے گئے-

img


QMobile
پاکستان کا فخر کیو موبائل مقامی سطح پر پاکستان کا سب سے بڑا موبائل فون برانڈ ہے اور ملک بھر میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے- کم قیمت٬ اعلیٰ معیار اور خصوصیات٬ حیرت انگیز اسمارٹ فونز اور تشہیر کی کامیاب حکمت عملی نے کیو موبائل کو پاکستان میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا- رواں سال کیو موبائل تقریباً 16 لاکھ مرتبہ ہماری ویب پر آن لائن سرچ کیا گیا اور انہی اعداد و شمار کی بدولت یہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے-

img


Huawei
سال 2016 کے سرفہرست موبائل برانڈ کی اس فہرست میں ہوائی تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے- اس برانڈ کو Huawei P9 اور Mate 8 کے متعارف ہونے کے ساتھ ہی ایک نمایاں مقام حاصل ہوگیا-ہوائی کے P9 اسمارٹ فون٬ میٹ سیریز اور Nexus 6 نے حریف برانڈز کے لیے مقابلے کی ایک فضا قائم کردی- سال 2016 کے دوران پاکستان میں ہوائی کے موبائل فون تقریباً 14 لاکھ مرتبہ ہماری ویب پر آن لائن سرچ کیے گئے-

img


Nokia
نوکیا نے پاکستان میں اسمارٹ فون کی دوڑ میں توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی- کیو موبائل سے قبل مقامی مارکیٹ میں نوکیا ایک رہنما کی حیثیت رکھتا تھا- سال 2016 کے دوران نوکیا کے دوہری سِم کے حامل موبائل فون بہت زیادہ سرچ کیے گئے- نوکیا کے چند موبائل رواں سال نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہے جن میں Nokia 130, Nokia C1, Nokia 105, اور Nokia 230 شامل ہیں- نوکیا اب بھی پاکستان کی موبائل مارکیٹ میں کسی حد تک اپنے بہتر پوزیشن قائم کیے ہوئے ہے- سال 2016 کے دوران پاکستان میں نوکیا کے موبائل فون تقریباً 8 لاکھ مرتبہ ہماری ویب پر آن لائن سرچ کیے گئے-

img


Motorola
موٹرولا موبائل نے اپنا سب سے پہلا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون 2009 میں متعارف کروایا جبکہ سب سے پہلا اینڈرائیڈ ٹیبلٹ 2011 میں متعارف کروایا- موٹرولا موبائل فونز نے نہ صرف بےپناہ عزت حاصل کی بلکہ اپنی ساکھ کو بھی وقت کے ساتھ ساتھ بہتر بنایا اور اس میں ایک اہم کردار موٹرولا کے نومبر 2016 میں متعارف کروائے جانے والے موبائل فون Moto M نے بھی ادا کیا- پاکستان میں موجود آن لائن صارفین موٹرولا فونز میں بڑی حد تک دلچسپی رکھتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ اس فہرست میں موٹرولا کا پانچواں نمبر ہے جبکہ سال 2016 کے دوران پاکستان میں موٹرولا کے موبائل فون 5 لاکھ سے زائد مرتبہ ہماری ویب پر آن لائن سرچ کیے گئے-

img


Apple
ایپل کو اسمارٹ فونز کی تیاری کے حوالے سے دنیا بھر میں عالمی رہنما کی حیثیت حاصل ہے جبکہ پاکستان میں بھی یہ ایک نمایاں مقام رکھتا ہے- اپنی جدت اور منفرد اسٹائل کی وجہ سے شہرت رکھنے والے ایپل موبائل کے iPhone 6, iPhone 6 plus, iPhone 6S اور iPhone 6S plus نے بھی اس کی مقبولیت میں بےپناہ اضافہ کیا- رواں سال ایپل کی جانب سے iPhone 7 اور iPhone 7 plus متعارف کروائے گئے جس نے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا- پاکستان میں سال 2016 کے دوران ہماری ویب پر تقریباً 5 لاکھ مرتبہ ایپل موبائلز کو سرچ کیا گیا اور یہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے-

img


Oppo
ٹیکنالوجی اور جدت کے بہترین امتزاج چینی موبائل برانڈ Oppo نے بہت مختصر مدت میں اپنے منفرد موبائل فون متعارف کروا کر پاکستانی صارفین کے دل جیت لیے ہیں- Oppo کی فلیگ شپ سیریز جس میں Oppo F1s, Oppo F1 plus, Oppo A37, Oppo N3, Oppo R5, اور Oppo Find 7a شامل ہیں نے پاکستانیوں کو بڑی حد تک متاثر کیا ہے- اس فہرست میں Oppo ساتویں نمبر پر ہے- پاکستان میں سال 2016 کے دوران ہماری ویب پر Oppo موبائلز کو 3 لاکھ سے زائد مرتبہ سرچ کیا گیا-

img

Total Views: 14908

Reviews & Comments