مصر: چند سحر انگیز مقامات اور خوبصورت تصاویر- قسط دوئم

مصر کے چند خوبصورت٬ قدرتی اور تاریخی مقامات کے حوالے سے آپ نے گزشتہ ہفتے ہماری ویب پر پڑھا تھا اور ساتھ ہی ان مقامات کی سحر انگیز تصاویر بھی دیکھی تھیں لیکن آج ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ معلوماتی سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا- آج ہم آپ کو اس قدیم ملک میں واقع مزید خوبصورت اور پرکشش مقامات کے بارے میں بتائیں گے اور ساتھ ہی ان کی تصاویر بھی دکھائیں گے جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں- ہمارا یہ آرٹیکل بھی مصر کے سحر انگیز مقامات کے حوالے سے شائع ہونے گزشتہ آرٹیکل کی ہی دوسری قسط ہے- پچھلی قسط پڑھنے کے لیے اس آرٹیکل کے اختتام پر موجود لنک پر کلک کیجیے-


BAHAREYA OASIS
مصر کا یہ نخلستان دلچسپ تعمیرات سے بھرپور ہے- اس نخلستان میں موجود گھر مٹی سے تعمیر کردہ ہیں لیکن یہ ایسے دلچسپ انداز سے تعمیر کیے گئے ہیں کہ آپ انہیں دیکھنے کے بعد کبھی بھی بھول نہیں سکتے- اس نخلستان میں ایک قدیم یونانی مندر بھی موجود ہے-

image


RAS-EL-SHAITAN
یہ مصر کا ایک ناقابلِ یقین حد تک خوبصورت اور پرکشش ساحل ہے اور غوطہ خوری کے لیے بھی موزوں ہے- اس ساحل کے نام پر نہ جائیے کیونکہ اس کے نام میں ہی صرف لفظ شیطان موجود ہے مگر زمین پر موجود اس جنت سے کوئی شیطانی حوالہ منسوب نہیں ہے-

image


NILE AT NIGHT
رات کا یہ حسین منظر دریائے نیل کا ہے- یہاں آپ نہ صرف تازہ ہوا حاصل کرتے ہوئے زندگی کے چند پرسکون لمحات گزار سکتے ہیں بلکہ تاحدِ نگاہ موجود رنگا رنگ خوبصورت روشنیوں کے نظارے سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں-

image


DESERT BREATH
یہ دلچسپ فن پارہ مصر کے شہر Hurghada میں واقع صحرا میں تین آرٹسٹوں نے 1997 میں تخلیق کیا تھا- اس عجوبے کا نظارہ گوگل ارتھ کی مدد سے بھی کیا جاسکتا ہے- درحقیقت اس فن پارے کے وسط میں ایک پانی کا تالاب موجود ہے- اگرچہ 18 سال گزرنے کے بعد اب اس تالاب میں کچھ کمی واقع ہوگئی ہے لیکن اب بھی کسی حد تک موجود ضرور ہے-

image


THE BLACK DESERT
اس سے قبل گزشتہ قسط میں آپ نے مصر میں موجود وائٹ صحرا کے بارے میں پڑھا تھا اور آج ہم مصر کے ہی بلیک صحرا کے بارے میں بتائیں گے- اسے کالا صحرا اس وجہ سے کہا جاتا ہے کئی سال قبل اس مقام پر موجود آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑے تھے جس کے بعد اب یہاں صرف کالے رنگ کے پہاڑ اور چٹانیں پائی جاتی ہیں-

image


VALLEY OF KINGS AND QUEENS
اگر آپ نے مصر میں یہ وادی نہیں دیکھی تو کچھ نہیں دیکھا- یہ قدیم مصر ہے اور یہاں بہت کچھ دریافت کیا گیا ہے- اس مقام پر آپ کا واسطہ کئی ایڈونچر کے علاوہ قدرتی خوبصورتی اور مصر کی دلچسپ تاریخ سے بھی پڑتا ہے-

image


SIDI ABDULRAHMAN
یہ مصر کا ایک چھوٹا سا لیکن انتہائی پرکشش قصبہ ہے جو کہ اسکندریہ کے مغرب میں 132 کلومیٹر تک اور کچھ ال الامین کے مغرب میں 30 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے- اس کی ساحلی پٹی انتہائی خوبصورت اور یہاں کی سیر کے لیے آنے والے سیاحوں کا دل واپس جانے کو ہرگز نہیں چاہتا-

image

SHARM-EL-SHEIKH
مصر کا شرم الشیخ بحیرہ احمر کی ایک ساحلی پٹی کے ساتھ واقع ہے- یہ ایک مقبول ترین سیاحتی مقام ہے اور واٹر اسپورٹس کے حوالے سے بےپناہ شہرت رکھتا ہے- مصر میں چھٹیوں کے دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس خوبصورت ریزورٹ پر آتی ہے-

image
 

Click Here For Part-1

YOU MAY ALSO LIKE:

Egypt has a rich history and its mysterious and exotic locations continue to awe travelers and explorers alike. People flock from all over the world to marvel at the natural beauty and historical sights that Egypt is home to. From the Pyramids of Giza to the Jewel of the Nile, you know you are in for an experience if you are in Masr. Sit back and enjoy the ride, these places will make you fall in love with life!