وراثت میں ملنے والے گھر سے خزانہ دریافت

فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اپنے ایک مرنے والے رشتے دار کی جانب سے وراثت ملنے والے گھر نے راتوں رات ایک انتہائی بیش قیمت خزانے کا مالک بھی بنا دیا- جی ہاں ایک فرانسیسی شخص جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا کو ورثے میں ملنے والے گھر سے 100 کلو گرام سونا دریافت ہوا ہے-
 

image

یہ 100 کلو سونا گھر کے مختلف حصوں سے مختلف اشکال میں دریافت ہوا جس کی مالیت کا اندازہ 30 لاکھ 70 ہزار ڈالر لگایا گیا ہے-

دریافت ہونے والا سونا فرنچیر٬ باتھ روم اور ململ کے کپڑوں کے علاوہ گھر کے مختلف مقامات پر چھپایا گیا تھا-

یہ سونا 12 کلو کی دو سونے کی سلاخوں٬ ایک کلو سونے کے چھوٹے ٹکڑے اور 5 ہزار سونے کے ٹکڑوں کی صورت میں تھا- اور اس سونے کو ایسی مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا کہ انہیں دیکھنا بالکل ناممکن تھا-
 

image

اس خزانے پر گھر کے نئے مالک کی نظر اس وقت پڑی جب اس نے گھر کی مختلف چیزوں کو حرکت دینا شروع کی- آغاز میں فرنیچر کے اندر سے ایک ایسا صندوق دریافت ہوا جس میں سونے کے سکے موجود تھے-

اس کے بعد کچھ سونا شراب کی بوتلوں کے ڈبے سے دریافت ہوا جبکہ آخر میں سونے کی سلاخیں دریافت ہوئیں- گھر سے ہی ملنے والی چند دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ یہ سونا 1950 سے 1960 کے دوران خریدا گیا تھا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A Frenchman who inherited a house from a dead relative has discovered a glittering treasure trove of gold coins and bars worth millions. Squirrelled away in hiding places throughout the house in Normandy, he came across thousands of gold coins and bars weighing 100kg (220lb) in total.