انوکھی ساس٬ جھگڑنے کے بجائے بہو کو نئی کار کا تحفہ

پاک و ہند میں ہمیں ساس بہو کے جھگڑے عام نظر آتے ہیں بالخصوص ہندوستانی معاشرے میں ان کی شرح بہت زیادہ ہے- وہاں ساس اور بہو کے درمیان ہونے والے ان جھگڑوں کی دو بنیادی وجوہات پائی جاتی ہیں پہلی جہیز کم لانا اور دوسری بیٹی کی پیدائش-

تاہم اتر پردیش کے ضلع ہمیر پور سے تعلق رکھنے والی ایک ساس نے اپنی بہو کو بیٹی پیدا کرنے پر نئی گاڑی تحفے میں دے کر جھگڑے کی دوسری بنیادی وجہ کے خلاف ایک روشن مثال قائم کردی ہے-
 

image

پریما دیوی جو کہ ریٹائرڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ آفیسر ہیں نے اپنی پوتی کی پیدائش پر نہ صرف ایک تقریب کا انعقاد کیا بلکہ اس موقع پر اپنی بہو کو ہنڈا سٹی کی بیش قیمت گاڑی بھی تحفے میں پیش کی-

پریما دیوی کا کہنا تھا کہ “ میں اس روایت کا خاتمہ چاہتی ہوں جس کے تحت بیٹیوں کو ماں کی کوکھ میں ہی موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے“-

“ اگر ہم اپنی بہوؤں کے ساتھ اپنی سگی بیٹی کے جیسا سلوک کریں گے تو یقیناً یہ عمل ہمارے گھر میں خوشیاں لے کر آئے گا“-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Our news feed are clouded with news about assault on women, rape and female foeticide, but not all news about birth of a girl child end on a sad note. Likewise, in Uttar Pradesh’s Hamirpur district, an elated mother-in-law could not control her sentiments after her daughter-in-law gave birth to a baby girl.