دنیا کا سب سے ہلکا اور مضبوط ترین اسمارٹ فون

جنیوا سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی گولڈن ڈریمز نے آئی فون 7 کا کاربن کانسیپٹ ایڈیشن متعارف کروایا ہے جو کہ مقبول ترین ایپل اسمارٹ فون کا ایک خاص ورژن ہے-
 

image

 آئی فون 7 کے اس ورژن میں موبائل فون کی کیسنگ ( casing ) کاربن فائبر سے تیار کردہ ہے جو کہ وزن میں انتہائی ہلکی ہے- لیکن اس کیسنگ کو توڑنا تقریباً ناممکن ہے اور اسی وجہ سے اس موبائل فون کو مضبوط ترین اسمارٹ فون قرار دیا جارہا ہے-

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا ایسا اسمارٹ فون ہے جس میں مکمل طور پر کاربن فائبر سے تیار کردہ کیسنگ نصب ہے جبکہ یہ کیسنگ ہاتھوں سے تیار کی گئی ہے-

کمپنی نے آغاز میں ایسے 77 موبائل فون تیار کیے جبکہ موبائل فون کی قیمت 17 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے-
 

image


کمپنی کا کہنا ہے کہ اس مضبوط ترین اور انوکی کیسنگ کی تیاری میں دو سال کا عرصہ لگا ہے اور اب عوام کی جانب سے اس موبائل فون کی بہت زیادہ ڈیمانڈ دیکھنے میں آرہی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Swiss luxury goods company Golden Dreams recently unveiled the iPhone 7 Carbon Concept Edition, a special version of the popular Apple smartphone featuring a hand-made carbon fiber casing that makes it extremely light and nearly impossible to break. But before you get too excited, you should know that they only made 77 units, each priced at a whopping $17,000.