لاہور کی مصنوعی دھند کے نقصانات اور چند احتیاطی تدابیر

یقیناً آپ نے آجکل لاہور میں پائی جانے والی اس خاص دھند ( smog ) کے بارے میں سنا ہوگا جس نے نہ صرف حدِ نگاہ کو بری طرح متاثر کیا ہے بلکہ لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے پر مجبور بھی کردیا ہے- لیکن یہ صرف قدرتی دھند نہیں ہے بلکہ اس میں انسان کی جانب سے پھیلائی جانے والی فضائی آلودگی بھی شامل ہے یعنی اس دھند میں دھواں بھی شامل ہے-
 

image

یہ مصنوعی انتہائی زہریلی ہے اور انسان کے نظامِ تنفس کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے اور انہیں اچانک سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے- اس کے علاوہ یہ آنکھوں کو نقصان اور ناک میں خارش بھی پیدا کرسکتی ہے-

لاہور میں یہ مصنوعی دھند کیسے پھیلی؟
لاہور میں گزشتہ 5 سالوں سے زائد عرصے سے دسمبر کے مہینے میں یہ دھند دیکھی جاتی ہے- اور یہ اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ لاہور میں فضائی سروس تک معطل ہوجاتی ہے- گزشتہ 5 سالوں کے دوران اس دھند میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس میں آلودگی کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ وہاں موجود ایندھن سے چلنے والی سواریوں اور صنعتوں کی وجہ سے جنم لیتی ہے-
 

image


لاہور کا شمار ایشیا کے سب سے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے- موسمِ سرما میں تمام آلودگی آب و ہوا کی نچلی سطح پر آجاتی ہے جس کی وجہ خشک موسم٬ ٹھنڈ اور بارش ہوتی ہے-

اس دھند کا مقابلہ کیسے ممکن؟
اگر آپ لاہور یا پھر اس سے ملحقہ علاقوں کے رہائشی ہیں تو پھر چند باتیں ضرور اپنے دماغ میں رکھیں:

چاہے آپ گاڑی میں ہوں٬ آفس میں ہوں یا پھر گھر میں اپنی کھڑکیاں بند رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ دھند آپ کے کمرے یا جگہ میں داخل نہ ہوسکے- سب سے بہتر ہے کہ اس وقت تک گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں جب تک کہ اس دھند کا خاتمہ نہیں ہوجاتا-

اگر گھر سے باہر نکلنا بہت ضروری ہے تو پھر چند تدابیر سے آپ اس دھند کے اثرات کو کم سے کم کر سکتے ہیں- کار سواروں یا موٹر سائیکل سواروں کو ایسے علاقے میں جانے سے گریز کرنا چاہیے جہاں ٹریفک جام ہوتا ہو- گاڑی کی کھڑکیوں کے شیشے ہمیشہ بند رکھیں اور موٹر سائیکل والے حضرات ایسا راستہ اختیار کریں جہاں ٹریفک کم ہوتا ہو-
 

image

ایسے افراد جو دمہ کے مریض ہیں یا پھر انہیں سانس کی دوسری اقسام کی بیماریاں لاحق اپنے ساتھ ہر وقت inhaler ضرور رکھیں- اپنے ڈاکٹر کا فون نمبر اسپیڈ ڈائل پر رکھیں تاکہ بوقت ضرورت اس سے فوراً رابطہ کیا جاسکے-

ایسے افراد جو اپنی فٹنس کے حوالے سے حساس ہوتے ہیں انہیں چاہیے کہ اس دھند کے دوران سخت جسمانی سرگرمیوں سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے سانس لینے کے عمل میں اضافہ ہوجاتا ہے- اس مصنوعی دھند کا مطلب ہے کہ زمینی سطح میں اوزون عام حالات کے مقابلے میں زیادہ موجود ہے جو سانس کے ذریعے آپ کے جسم میں زیادہ مقدار میں جاسکتی ہے اور کئی قسم کے طبی نقصانات پہنچا سکتی ہے-
 

image

حکام کو بھی چاہیے کہ وہ سڑکوں پر چلنے والی سواریوں کے انجن پر نظر رکھیں٬ کہیں ایسا تو نہیں کہ خراب انجن ماحول اور دوسرے لوگوں کے لیے نقصان کا باعث بن رہے ہیں؟ اس کے علاوہ پاکستان کے ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں سے پرہیز کرے جو ماحول کو نقصان پہنچا سکتی ہیں کیونکہ یہ کسی اور کے لیے نقصان دہ نہیں ہوگا بلکہ خود انسان ہی اس سے متاثر ہوگا-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

You must have heard about it by now. A huge fog has engulfed Lahore, affecting visibility and forcing people to stay indoors. However, its not just fog, but a man-made smog that’s caused by pollution and other man made circumstances.