شاندار فن اور دستکاریاں جو پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں

پاکستان میں پائے جانے مختلف آرٹ اور دستکاری کی روایات کا تعلق قدیم دور سے ہے- یہاں تک کچھ فن ایسے بھی ہیں جن کی تاریخ وادی سندھ کی قدیم تہذیب سے جا ملتی ہے- پاکستان ایک ایسی سرزمین ہے جو مختلف ثقافتوں کی امین ہے اور یہ اسے ورثے میں ملی ہیں- ہم یہاں پاکستان کے چند ایسے آرٹ اور دستکاری یا کاریگری کا ذکر کر رہے ہیں جو پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں اور دنیا بھر میں مانے جاتے ہیں-
 

image
دیوار پر کی جانے والی کیلی گرافی آرٹ کی ایک قابلِ احترام قسم ہے- پاکستان میں عربی کیلی گرافی کو سماجی اور مذہبی اعتبار سے ایک خاص مقام حاصل ہے- اس فن کا نظارہ پاکستان کی متعدد قدیم مساجد میں کیا جا سکتا ہے-
 
image
پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں ایسے آرٹسٹ پائے جاتے ہیں جو تانبے پر کیلی گرافی کا مظاہرہ دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں- پاکستان میں اسلام کی جڑیں کافی گہری ہیں اور اس کا عکس آپ کو تانبے پر کی جانے کیلی گرافی میں بھی دکھائی دے گا-
 
image
زیور اور آرائشی اشیاﺀ کی تیاری میں تانبے کا استعمال ہزاروں سال سے کیا جارہا ہے- پاکستان میں بھی آپ کو متعدد ایسی دکانیں دکھائی دیں گی جہاں تانبے سے تیار کردہ شاندار اشیاﺀ فروخت کی جاتی ہیں-
 
image
شیشے یا کانچ کی چوڑیاں پاکستان کی رنگا رنگ ثقافت کا ایک اہم حصہ ہیں اور صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد کو خوبصورت اور دلکش چوڑیوں کی تیاری کے اس فن کا مرکز قرار دیا جاتا ہے-
 
image
مٹی کے برتن اور اشیاﺀ تیار کرنا ثقافتی فن ہے اور اس کا تعلق وادی سندھ کی تہذیب سے ہے- بنیادی طور پر یہ برتن مٹی سے تیار کردہ ہوتے ہیں- مٹی کے برتنوں کی تیاری پاکستان کی ثقافت کی ایک شاندار مثال ہے- پاکستان کے شیر زادہ عالم اور صلاح الدین میاں کو اس فن کا ماہر سمجھا جاتا ہے-
 
image
سندھ اور ملتان کی خاصیت نیلے رنگ کے مٹی سے تیار کردہ وہ برتن ہیں جو دنیا بھر میں مشہور ہیں- یہ انتہائی منفرد اور دلچسپ دکھائی دیتے ہیں- اس کاریگری کے وسطیٰ ایشیاﺀ پر بہت گہرے اثرات ہیں-
 
image
اونٹ کی کھال سے لیمپ کی تیاری کو نکاشی کہا جاتا ہے اور ملتان کو اس دلچسپ کاریگری کے حوالے سے بھی شہرت حاصل ہے- اونٹ کی کھال سے لیمپ کی تیاری صدیوں سے کی جارہی ہے اور دنیا بھر میں اسے مقبولیت حاصل ہے-
 
image
لکڑی پر کی جانے والی خوبصورت نقش و نگاری ابتدا سے ہی پاکستانی ثقافت کا حصہ ہے- چنیوٹ کو اس فن کا مرکز سمجھا جاتا ہے- قدیم مسلمان اور مغلوں کے ورثے میں بھی اس فن کی جھلک دکھائی دیتی ہے-
 
image
یہ ایک اور حیرت انگیز اور منفرد آرٹ ہے جس پر دنیا کے صرف چند ممالک میں کام کیا جاتا ہے اور ان ممالک میں سے ایک پاکستان بھی ہے- یہ ٹائلوں کے استعمال کا فن ہے جس کا مظاہرہ بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے- مغلیہ دور کی یہ میراث آج بھی زندہ ہے-
 
image
یہ نمک سے تیار کردہ لیمپ ہیں جو نمک کے بڑے بڑے کرسٹل سے بنائے جاتے ہیں- اکثر ان کرسٹل کو تراش کر حیرت انگیز مجسمے تخلیق کیے جاتے ہیں- پنجاب میں واقع نمک کی کان کھیوڑہ کو اس حوالے سے ایک خاص مقام حاصل ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistanis have a long standing tradition of arts and crafts dating back to pre-partition days and even as far back as the Indus Civilization. Pakistan is a land of many cultures and all these cultures bring their cultural heritage to art, leading to the creation of an exceptionally wide array of stunning masterpieces. From calligraphy to pottery, weaving to crafting – Pakistani arts and crafts stand out for their intricate craftsmanship and cultural value.