وہ پاکستانی فنکار جنہوں نے بالی ووڈ کی آفر ٹھکرا دی

ماضی میں بھی متعدد پاکستانی آرٹسٹ٬ فنکار٬ گلوگار اور مزاحیہ فنکار بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں لیکن گزشتہ چند سالوں کے دوران اس رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے- اس سال متعدد پاکستانی فنکاروں نے پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی فلم انڈسٹری میں زیادہ کام کیا ہے- اکثر پاکستانی فنکاروں کا ماننا ہے کہ یہ ایک فن ہے اور اس کی کوئی سرحد نہیں ہے٬ اس لیے وہ کہیں بھی اپنی فنکاری کے جوہر دکھا سکتے ہیں اور یہ ان کے لیے بہترین موقع ہے آگے بڑھنے کا- لیکن سب ایسا نہیں سوچتے اور کئی پاکستانی فنکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کی آفرز کو ٹھکرا دیا یہاں تک کہ انہیں کئی بڑے پروجیکٹ پر کام کرنے کی پیشکش بھی ہوئی- ہم یہاں بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی آفرز کو ٹھکرا دینے والے چند بڑے بڑے پاکستانی فنکاروں کا ذکر کرنے جارہے ہیں-
 

شان شاہد
پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین ہیرو شان شاہد متعدد بار یہ بات کہہ چکے ہیں کہ وہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش نہیں رکھتے بلکہ وہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو اتنا مضبوط بنانا چاہتے کہ بھارتی فنکار پاکستان آکر اپنی فنکاری کے جوہر دکھائیں- اس کی حالیہ مثال پاکستانی فلم ایکٹر ان لا میں کام کرنے والے بھارتی فنکار اوم پوری کی ہے- شان کا سوچنے کا انداز بالکل مختلف ہے اور یہ ان فنکاروں میں سے نہیں ہیں جو بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش اس لیے ٹھکراتے ہیں کہ انہیں اپنا کردار پسند نہیں آیا اور نہ ہی یہ ان میں سے ہیں جو اکثر یہ کہتے نظر آتے ہیں “ اچھی فلم کرنے کا موقع ملا تو کریں گے“- شان کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کبھی بھی پاکستانی فنکاروں کو ایسے کردار نہیں دیتے جو مثبت تاثر قائم کریں- شان کے مطابق انہوں نے بھارت کی مقبول ترین فلم “گجنی“ کے لیے ولن کے کردار کی پیشکش بھی منفی ہونے کی وجہ سے ہی ٹھکرا دی تھی-

image


حمزہ علی عباسی
اکثر لوگ یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ حمزہ علی عباسی کو بھارتی فلم “ بےبی “ میں رول کی آفر کی گئی تھی جسے انہوں نے قبول نہیں کیا تھا اور پھر اس فلم میں وہی کردار ایک اور پاکستان فنکار میکائل ذوالفقار نے نبھایا تھا- حمزہ علی عباسی کے مطابق انہوں نے اس فلم میں اس لیے کام نہیں کیا کیونکہ یہ ایک پاکستان مخالف فلم تھی- ایک انٹرویو میں حمزہ علی عباسی واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ “ میں ان فنکاروں میں سے نہیں ہوں جو بالی ووڈ میں کام کرنے کا انتظار کرنے رہتے ہیں- میں پاکستان میں ہی رہنا چاہتا ہوں اور صرف پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیے ہی کام کرنا چاہتا ہوں“-

image


ہمایوں سعید
پاکستان کے مقبول ترین فنکار ہمایوں سعید اب تک بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک نہیں بلکہ متعدد آفرز ٹھکرا چکے ہیں- اگرچہ چند سال قبل ہمایوں سعید اس حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئے تھے کہ انہیں بالی ووڈ میں کام کرنا چاہیے یا نہیں لیکن آج وہ اس حوالے سے پراعتماد ہیں کہ انہیں سرحد پار فلم انڈسٹری میں اپنی فنکارانہ صلاحیتیں دکھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے- اپنے حالیہ انٹرویو میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ “ میں بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا٬ میرے پاس بطورِ فنکار اور پروڈیوسر پاکستان میں بھی بہت کام ہے اور حقیقت میں میرے پاس وقت بھی نہیں ہے“-

image


فیصل قریشی
اپنے ایک انٹرویو کے دوران فیصل قریشی نے انکشاف کیا تھا کہ “ مجھے بھارتی فلم انڈسٹری کی جانب سے 2 فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا کیونکہ ان کے اسکرپٹ اچھے نہیں تھے- فیصل قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ “ میں اپنے پرستاروں کو مایوس نہیں کرنا چاہتا“- فیصل قریشی ان فنکاروں میں سے نہیں ہیں جو بالی ووڈ میں کام نہیں کرنا چاہتے لیکن یہ صرف اچھے پروجیکٹ پر کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جس میں انہیں مرکزی کردار حاصل ہو-

image


فہد مصطفیٰ
فہد مصطفیٰ کو سال 2015 میں مہیش بھٹ نے انڈین فلم میں کام کرنے کی آفر کی تھی لیکن انہوں نے قبول نہیں کی- فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ مہیش بھٹ کی آفر سے زیادہ بہتر آفر تو مجھے پاکستان میں ہی ہوجاتی ہے- فہد مصطفیٰ نے بھارتی فلم انڈسٹری کے خلاف کبھی کچھ نہیں کہا اور وہ پاکستان میں ہی اپنے کام سے بہت خوش ہیں اور وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ انہیں کام کے لیے کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں ہے-

image


صنم جنگ
متعدد کامیاب مارننگ شو اور پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں اپنی فنکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستان کی خوبصورت فنکارہ صنم جنگ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ “ مجھے انڈین فلم انڈسٹری کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن میں کسی قسم کا بولڈ سین نہیں کرسکتی اور نہ ہی بالی ووڈ کا حصہ بننا چاہتی ہوں اس لیے میں نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا“- صنم جنگ نے اس حوالے سے خود پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے معاملے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گی-

image


فاطمہ آفندی
فاطمہ نے بھی انہی وجوہات کی بنا پر بالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار کیا جن کی وجہ سے صنم جنگ نے انکار کیا تھا- فاطمہ آفندی کا اپنے ایک انٹرویو کے دوران کا کہنا تھا کہ “ میرے ایک کامیاب ڈرامے کے بعد مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی تاہم جب مجھے کہانی اور کردار کے بارے میں بتایا گیا اور ساتھ ہی معلوم ہوا کہ بولڈ سین اس فلم کی ضرورت ہیں تو میں نے فلم سائن کرنے سے انکار کردیا“-

image

مہوش حیات
مہوش حیات کو بھی انڈین فلم “ جٹ جیمز بونڈ “ میں رول کی آفر کی گئی تھی لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا- مہوش حیات ان فنکاراؤں میں سے نہیں ہیں جو بالی ووڈ میں کام کرنے کا شدت سے انتظار کر رہے ہوتے ہیں لیکن وہ بالی ووڈ کی جانب سے صحیح آفر کا انتظار کر رہی ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistani artists, actors, musicians, comedians and people belonging to other fields of entertainment have worked in India in the past and gradually the trend is growing with every passing year. There are many Pakistanis who have done more work in India this year than they have in Pakistan. Many of the Pakistani actors feel that art does not have boundaries so they can work anywhere they want irrespective of what ties Pakistan has with India.