دنیا کے ایسے اتفاقات جن پر آپ یقین نہیں کریں گے

کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ“ نپولین اور ہٹلر کی پیدائش میں 129 سال کا وقفہ تھا اور ان کے اقتدار میں آنے میں بھی 129 سال کا درمیانی عرصہ تھا جبکہ دونوں کے روس کے خلاف محاذ کھولنے کا وقفہ بھی 129 سال کا ہی رہا اور یہی نہیں بلکہ دونوں کی شکست میں بھی 129 سال کا ہی وقفہ تھا“- یہی نہیں دنیا کی تاریخ ایسے متعدد ناقابلِ یقین اتفاقات کے واقعات سے بھری پڑی ہے- انہیں واقعات میں سے چند کا ذکر ہم آج کے آرٹیکل میں کریں گے-
 

موت کا مقام اور وقت ایک ہی:
2002 میں فن لینڈ میں ایک ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو اس وقت ٹکر مار کر ہلاک کر دیا جب وہ ہائی وے 8 کراس کر رہا تھا- ٹھیک 2 گھنٹے بعد اسی ہائی وے پر اس موٹر سائیکل سوار کا جڑواں بھائی بھی اسی ہالی وے کو پار کرتے ہوئے ٹرک کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا-

image


تین افراد دو نام:
1920 میں تین انگریزوں کی ملاقات پیرو کی ایک ٹرین میں ہوئی- ان میں سے پہلے کا نام Bingham دوسرے کا Powell جبکہ تیسرے کا نام Bingham-Powell تھا-

image


دل کی تکلیف:
دو جڑواں بھائی جان اور آرتھر انگلینڈ میں ایک دوسرے سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر رہائش پزیر تھے- 22 مئی 1975 کو دونوں بھائیوں کو ایک ساتھ سینے کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا- دونوں بھائیوں کو علیحدہ اسپتال میں داخل کروایا گیا جبکہ دونوں ایک دوسرے کی حالت سے بےخبر تھے- اتفاقیہ طور پر دونوں کا ایک ساتھ ہی انتقال ہوگیا-

image


امریکی مصنفہ:
امریکی مصنفہ Anne Parrish جب پیرس کے ایک بک اسٹور کے نزدیک سے گزر رہی تھی اور قریبی شیلف میں جیک فروسٹ اور دیگر کہانیوں کی کتابیں دکھائی دے رہی تھیں تو اس نے اپنے شوہر کو بتانا شروع کردیا کہ وہ بچپن میں کتابوں سے کتنی محبت کرتی تھی- اسی دوران اس کے شوہر نے آگے بڑھ کر شیلف سے ایک کتاب اٹھا کر پہلا صفحہ کھولا تو اس کے اندر “Anne Parish, 209 N Weber Street, Colorado” درج تھا-

image


بہت کچھ ایسا جیسا:
اٹلی کا بادشاہ Umberto I جب ایک چھوٹے سے ریستوران گیا تو اسے معلوم پڑا کہ اس وہ اور ریستوران کا مالک ایک ہی دن اور ایک ہی قصبے میں پیدا ہوئے ہیں- یہی نہیں دونوں کی بیویوں کا نام بھی Margherita ہے- بات یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ 29 جولائی 1900 کو بادشاہ کو خبر دی گئی کہ ریسٹورنٹ کے مالک کو اسٹریٹ پر قتل کردیا گیا اور ٹھیک دوسرے دن بادشاہ کو بھی ایک حملے میں قتل کردیا گیا-

image


آخری شہنشاہ:
روم کے بانی کا نام Romulus تھا جبکہ اس کے پہلے شہنشاہ کا نام Augustus تھا- حیران کن طور پر روم کے آخری شہنشاہ کا نام Romulus Augustus تھا-

image


پہلا اور آخری فوجی:
پہلے برطانوی فوجی کی قبر اور جنگ عظیم دوئم میں ہلاک ہونے والے آخری برطانوی فوجی کی قبر ایک ہی قبرستان میں صرف چند میٹر کے فاصلے پر ہے- اور یہ سب جان بوجھ کر نہیں کیا گیا بلکہ محض ایک اتفاق ہے-

image

ایک ہی شہر:
اسٹالن٬ ہٹلر اور فرانز جوزف کو اجتماعی طور پر تقریباً 80 ملین افراد کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تینوں شخصیات کا تعلق ویانا سے تھا اور یہی ایک ہی وقت میں وہاں رہائش پذیر بھی تھے-

image

ماہرِ فلکیات کی موت:
جنوبی افریقہ کا 49 سالہ ماہرِ فلکیات Danie du Toit اپنی کلاس میں موت کے بارے میں لیکچر دے رہا تھا کہ کس طرح موت کسی بھی وقت آسکتی ہے؟ لیکچر کے اختتام پر جیسے اس نے mint اپنے منہ میں ڈالی اس کی سانس رک گئی اور چند منٹ بعد اس لیکچرار کی موت واقع ہوگئی-

image

نپولین اور ہٹلر:
نپولین اور ہٹلر کی پیدائش میں 129 سال کا وقفہ تھا اور ان کے اقتدار میں آنے میں بھی 129 سال کا درمیانی عرصہ تھا جبکہ دونوں کے روس کے خلاف محاذ کھولنے کا وقفہ بھی 129 سال کا ہی رہا اور یہی نہیں بلکہ دونوں کی شکست میں بھی 129 سال کا ہی وقفہ تھا-

image

کار:
1895 میں ریاست اوہائیو میں صرف دو کاریں موجود تھیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ آپس میں ہی ٹکڑا کر تباہ ہوگئیں-

image

ٹیکسی:
1975 میں ایک شخص اس وقت ایک ٹیکسی سے ٹکرا کر ہلاک ہوگیا جب وہ اپنی اسکوٹر پر کہیں جارہا تھا- ایک سال بعد اس شخص کا بھائی اسی اسکوٹر پر جاتے ہوئے اسی ٹیکسی کی ٹکر سے ہلاک ہوا جس کی ٹکر سے اس کا بھائی گزشتہ سال ہلاک ہوا تھا- اس سے زیادہ ناقابلِ یقین یہ ہے کہ دونوں مرتبہ ٹیکسی میں مسافر کے طور پر ایک ہی شخص سوار تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Did you know that Napoleon and Hitler were born 129 years apart, came to power 129 years apart, declared war on Russia 129 years apart, and were defeated 129 years apart? Get ready because these are some chilling coincidences you won’t believe are real!