ہمارے روشن مستقبل کے ذمہ دار ہونہار طلبا - خصوصی انٹرویو

ایک موقع پر قائد اعظم نے نوجوان طلبا سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ’’میں آج آپ سے سربراہ مملکت کی حیثیت سے نہیں بلکہ ذاتی دوست کی حیثیت سے مخاطب ہوں۔ میرے دل میں نوجوانوں خصوصاً طالب علموں کی بڑی قدر و منزلت ہے۔ آپ پر قوم اور والدین کی طرف سے بھاری ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں۔ ہم سب کا فرض ہے کہ متحد ہوکر ملکی تعمیر و ترقی میں مصروف ہوجائیں۔‘‘

واقعی اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارے روشن مستقبل کی ذمے داری ہمارے آج کے طالبعلموں کے کاندھوں پر ہے- لیکن ہمارا کل سنوارنے میں وہی طالبعلم کامیاب ہوں گے جو آج تعلیمی میدان میں کامیابیاں سمیٹیں گے- چند ایسے ہی ہونہار اور کامیاب طلبا اس وقت سامنے آئے جب گزشتہ روز کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے کامرس کے سالانہ امتحانات برائے 2016 ریگولر اور پرائیوٹ گروپ کے نتائج کا اعلان کیا- اور ان امتحانات میں ٹاپ تھری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو 1 لاکھ٬ 50 ہزار اور 30 ہزار روپے کے انعامی چیک سے نوازا گیا اور انہیں میڈل بھی دیے گئے- یہ پوزیشن ہولڈر طالبعلم دوسرے طلبا کے لیے ایک زندہ مثال ہیں- ہماری ویب نے ریگولر گروپ میں فرسٹ٬ سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا سے خصوصی بات چیت کی جو کہ اب آپ کے پیشِ خدمت ہے-

سب سے پہلے ہم بات کریں گے انٹر کامرس کے سالانہ امتحانات برائے 2016 میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبہ عائشہ آصف سے- عائشہ آصف نے 1100 میں سے 954 نمبر حاصل کیے اور یہ اعزاز اپنے نام کیا-
 

image

ہماری ویب: کالج کا نام؟
عائشہ آصف= ڈی اے ڈگری کالج فور وومن٬ فیز 3-

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
عائشہ آصف= بہت خوشی ہورہی ہے کہ میری پہلی پوزیشن آئی-

ہماری ویب: کیا کالج روزانہ جاتی تھیں؟
عائشہ آصف= جی ہاں٬ ہمارے کالج میں حاضری کے معاملے میں بہت سختی ہوتی ہے-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
عائشہ آصف= نہیں میں خود سے پڑھتی تھی-

ہماری ویب: آپ نے کامرس کا ہی انتخاب کیوں کیا؟
عائشہ آصف= میں نے میٹرک سائنس سے کیا تھا اور مجھے سائنس کے مضامین کچھ خاص دلچسپ نہیں لگے جبکہ کامرس میں میری دلچسپی بھی تھی اسی وجہ سے کامرس کا انتخاب کیا-
 

image

ہماری ویب: پچھلے چند سالوں سے زیادہ تر طالبعلم کامرس کا انتخاب کر رہے ہیں٬ آپ کے خیال میں اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟
عائشہ آصف= لوگ تیزی سے کارپوریٹ ورلڈ کی جانب متوجہ ہورہے ہیں جبکہ میڈیکل اور انجنئیرنگ کی جانب کوئی خاص توجہ نہیں دی جارہی-

ہماری ویب: آپ کے والدین کیا کرتے ہیں؟
عائشہ آصف= میرے والد کا ٹیکسٹائل کا بزنس ہے جبکہ والدہ ہاؤس وائف ہیں-

ہماری ویب: اگر آپ کو ایک دن کے لیے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گی؟
عائشہ آصف= پانی کے بحران کا خاتمہ کروں گی-

ہماری ویب: تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے حکومت کو کیا اقدامات کرنے چاہئیں؟
عائشہ آصف= تمام ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کو سہولیات مہیا کرنی چاہئیں-

ہماری ویب: کیا آپ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتی ہیں؟
عائشہ آصف= نہیں صرف پڑھائی کرتی ہوں-

ہماری ویب: آپ دوسرے طالبعلموں کو تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کیا پیغام دیں گیں؟
عائشہ آصف= پہلے دن سے ہی پڑھائی کی جانب توجہ دیں اور دوسری چیزوں کی طرف دھیان نہ دیں- پڑھائی ہی ہمارا مقصد ہونا چاہیے-

اب ہم بات کریں گے انٹر کامرس کے سالانہ امتحانات برائے 2016 میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبہ عائشہ مبشر سے- عائشہ نے 1100 میں سے 936 نمبر حاصل کر کے یہ پوزیشن اپنے نام کی-
 

image

ہماری ویب: کالج کا نام؟
عائشہ مبشر= ڈی اے ڈگری کالج فور وومن٬ فیز 3-

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
عائشہ مبشر= الحمدللہ بہت اچھا لگ رہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے مجھے سیکنڈ پوزیشن سے نوازا ہے-

ہماری ویب: کیا اس سے قبل بھی آپ نے کسی کلاس میں پوزیشن حاصل کی ہے؟
عائشہ مبشر= نہیں اس سے قبل بورڈ کی سطح پر کبھی کوئی پوزیشن نہیں آئی-

ہماری ویب: کیا کالج روزانہ جاتی تھیں؟
عائشہ مبشر= جی ہاں٬ پرائیوٹ کالج تھا لیکن اس لیے روزانہ جانا پڑتا تھا-
 

image

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
عائشہ مبشر= نہیں کوچنگ کی ضرورت نہیں پڑی-

ہماری ویب: کیا آپ بورڈ کے نتائج سے مطمئین ہیں؟
عائشہ مبشر= جی میں بالکل مطمئین ہوں٬ بورڈ صحیح جانچ کی ہوگی تب ہی تو میری سیکنڈ پوزیشن آئی-

ہماری ویب: آپ نے کامرس کا ہی انتخاب کیوں کیا؟
عائشہ مبشر= میں کامرس کے مضامین میں دلچسپی رکھتی ہوں اسی لیے کامرس کا انتخاب کیا-

ہماری ویب: آپ کے والدین کیا کرتے ہیں؟
عائشہ مبشر= میرے والد انجنئیر ہیں اور والدہ ہاؤس وائف-

ہماری ویب: آپ کی نظر میں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
عائشہ مبشر= دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں ہمارے ملک کو ترقی کی اشد ضرورت ہے-

ہماری ویب: اگر آپ کو ایک دن کے لیے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گی؟
عائشہ مبشر= اسکول اور کالجز کو فنڈ جاری کروں گی تاکہ وہ معیاری تعلیم فراہم کر سکیں-

آخر میں ہم بات کرتے ہیں انٹر کامرس کے سالانہ امتحانات برائے 2016 میں تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم محمد اسحاق سے- محمد اسحاق نے 1100 میں سے 931 نمبر حاصل کر کے تھرڈ پوزیشن اپنے نام کی-
 

image

ہماری ویب: کالج کا نام؟
محمد اسحاق= تابانی کالج-

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
محمد اسحاق= بہت اچھا لگ رہا ہے٬ اﷲ کا بہت شکر ہے کہ میری پوزیشن آئی- میری اس کامیابی کا سہرا میرے والدین اور میرے اساتذہ کے سر ہے-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
محمد اسحاق= کوچنگ جوائن نہیں کیا کیونکہ کالج میں ہی بہت اچھے طریقے سے پڑھایا جاتا ہے اس لیے اس کی ضرورت نہیں پڑی-

ہماری ویب: کیا آپ بورڈ کے نتائج سے مطمئین ہیں؟
محمد اسحاق= جی بالکل-
 

image

ہماری ویب: آپ نے کامرس کا ہی انتخاب کیوں کیا؟
محمد اسحاق= میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننا چاہتا ہوں اسی لیے کامرس میں داخلہ لیا-

ہماری ویب: آپ کے والدین کیا کرتے ہیں؟
محمد اسحاق= میرے والد کا اپنا بزنس ہے جبکہ والدہ ہاؤس وائف ہیں-

ہماری ویب: تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے حکومت کو کیا اقدامات کرنے چاہئیں؟
محمد اسحاق= ایجوکیشنل سسٹم کو ترقی دینی چاہئیں٬ اس میں نظریاتی سوچ کو فروغ دینا چاہیے-

ہماری ویب: آپ کے خیال میں مستقبل میں کامرس کی فیلڈ کا کیا اسکوپ ہے؟
محمد اسحاق= وسیع اسکوپ ہے٬ ہر فرم کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ضرورت ہوتی ہے- یہ صرف پاکستان میں ہی نہیں ہے بلکہ دنیا کے کئی ممالک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈیمانڈ ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Hamariweb has conducted special interviews of Position holder students of Inter Commerce of Board of Intermediate Education Karachi (BIEK). Iqra Hanif, Aisha and Maha Lakhani are the brilliant students who secured first, second and third position respectively. Position holders shared their feelings on success, about their future plans, their teachers, education system, parents and their time table.