ہوٹل میں رہائش اور چند احتیاطی تدابیر٬ نظرانداز مت کریں

بدقسمتی سے آج ہمارے معاشرے میں قدم قدم پر احتیاط سے کام لینا انتہائی ضروری ہوگیا ہے بالخصوص محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے چند احتیاطی تدابیر کو اپنانا انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے- ایک انٹرنیشنل ویب سائٹ LISTVERSE کے مطابق دنیا بھر کے ہوٹلوں میں رونما ہونے والی مجرمانہ سرگرمیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے- ان مجرمانہ کاروائیوں میں چوری٬ اغواﺀ٬ منشیات کا کاروبار اور انسانی اسمگلنگ عام ہے- ایسے میں جب بھی آپ بیرونِ ملک یا اندرونِ ملک سفر کریں اور کسی ہوٹل میں رہائش اختیار کریں تو آپ کے لیے ضروری چند احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں کیونکہ اس طرح نہ صرف آپ کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ کسی کے جال میں پھنسنے سے بھی بچ سکتے ہیں-
 

Check-In
کسی بھی ہوٹل میں رہائش کے لیے ابتدائی منزل یا گراؤنڈ فلور پر کمرہ لینے سے گریز کریں کیونکہ ان کمروں میں چوری باآسانی کی جاسکتی ہے- ماہرین کے مطابق حفاظتی طور پر تیسری اور چھٹی منزل کے درمیان کا کمرہ لیں کیونکہ ان کمروں تک چوروں کی رسائی آسان نہیں ہوتی- تاہم بہت زیادہ بلندی پر بھی کمرہ نہ لیں کیونکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں آپ تک رسائی مشکل ہوسکتی ہے-

image


Leave the TV or Radio On
اگر آپ عارضی طور پر ہوٹل کے کمرے سے کہیں باہر سیر و تفریح یا پھر کسی کام وغیرہ کے لیے جارہے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ کمرے میں موجود ٹی وی یا ریڈیو آن چھوڑ جائیں- اس سے یہ تاثر پیدا ہوگا کہ آپ شاید کمرے میں ہی موجود ہیں اور کوئی غیر متعلقہ شخص کمرے میں داخل ہونے سے گریز کرے گا-

image



Lock Your Door
آپ چاہے کتنی ہی دیر کے لیے باہر کیوں نہ جارہے ہوں کمرے کو کھلا چھوڑ کر ہرگز مت جائیے اور ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ تمام لاک سسٹم کو کمرہ بند کرنے کے لیے ضرور استعمال کیجیے- آپ کا یہ عمل آپ کو کسی بھی بڑی پریشانی سے محفوظ رکھ سکتا ہے-

image


Use Your Hotel Safe
اکثر افراد عارضی طور پر بھی باہر جاتے وقت اپنی قیمتی اشیاﺀ ساتھ لے کر چل پڑتے ہیں- آپ کو چاہیے کہ اپنی قیمتی اشیاﺀ مثلا لیپ ٹاپ یا جیولری وغیرہ ہوٹل کی جانب سے مہیا کردہ کمرے میں ہی موجود تجوری میں رکھ کر جائیے کیونکہ انجان شہر یا ملک میں بھی قیمتی اشیاﺀ کو لے کر ساتھ چلنا بھی خطرے سے خالی نہیں- البتہ قیمتی اشیاﺀ کو کمرے میں موجود تجوری میں رکھنے سے ان کے محفوظ رہنے کا امکانات زیادہ ہیں-

image


Use Your Do Not Disturb Sign
آپ چاہے کمرے میں موجود ہوں یا نہ ہوں لیکن Do Not Disturb کے بورڈ کو کمرے کے باہر لٹکا رہنے دیں کیونکہ اس طرح جرائم پیشہ افراد پر یہی تاثر قائم ہوگا کہ آپ کمرے میں موجود ہیں اور وہ اپنی حرکتوں سے باز رہیں گے-

image


Your Credit Card on The Check-In Counter
کوشش کیجیے کہ ہوٹل کے بِل نقد رقم کی صورت میں ادا کیجیے اور کریڈٹ کارڈ کے استعمال سے گریز کیجیے کیونکہ ان مقامات پر کریڈٹ کارڈ کی معلومات چوری ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں- اگر چیک اِن کاؤنٹر پر کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کریں بھی تو یاد سے اپنا کارڈ واپس لیجیے تاکہ وہ کسی غلط ہاتھ میں نہ جاسکے-

image


Place a Flashlight by the Bed
کبھی بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے- ہوٹل کے کمرے میں رہتے ہوئے ایمرجنسی لائٹ ہمیشہ اپنے بستر کے قریب رکھیے کیونکہ کسی بھی حادثے اور بجلی کی بندش کی صورت میں آپ اچانک ہوٹل کی عمارت سے باہر نکلنا پڑ سکتا ہے اور اس صورت میں یہی لائٹ آپ کی رہنمائی کرے گی- ایک انداز کے مطابق سالانہ ہر 12 ہوٹلوں میں سے کسی ایک ہوٹل کو ضرور آگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

v