وہ افراد جو آپ کو بقرعید پر ضرور ملیں گے

دنیا بھر کے مسلمان عیدالاضحیٰ روایتی جوش و جذبے سے مناتے ہیں- اس موقع پر سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے- اگر عیدالفطر کو میٹھے پکوانوں اور عیدی بٹورنے والوں سے منسوب کیا جاتا ہے تو بلاشبہ بقرعید گوشت کے شوقین افراد کی عید ہے- یہی وجہ ہے کہ کھانے پینے کے شوقین افراد عیدِ قرباں کے روز تکے٬ بریانی اور کباب سے اپنے ہاتھ روک نہیں پاتے-

عیدِ قرباں کو جوش و جذبے سے منانے کا ہر ایک کا اپنا انداز ہے- مگر کچھ لوگوں کا مخصوص انداز ان کو منفرد بنا دیتا ہے- ایسے ہی افراد کا ذکر ہم اس آرٹیکل میں کر رہے ہیں-
 

قربانی کے جانوروں کے لیے پرجوش افراد
ایسے بہت سے لوگ ہیں جو عیدِ قرباں سے کئی روز پہلے جانوروں کی خریداری شروع کردیتے ہیں- جن کو صحت مندر جانور کی اتنی پہچان نہیں ہوتی وہ سب سے زیادہ معلومات رکھنے والے دوست کے ہمراہ گروپ بنا کر منڈیوں کا رخ کرتے ہیں اور مختلف جانوروں کو دیکھتے اور قیمتیں معلوم کرتے رہتے ہیں- یہ لوگ عید سے کئی روز پہلے ہی جانور خرید لیتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ وقت ان کے ساتھ گزار سکیں-

image


علاقے کے تمام جانوروں کے بارے میں آگاہی رکھنے والے افراد
ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کو دوسروں کے جانوروں میں خاصی دلچسپی ہوتی ہے- یہ اس کیٹیگری میں آتے ہیں جنہیں اپنے علاقے کے تمام گھروں میں لائے گئے جانوروں کے بارے میں علم ہوتا ہے- نہ صرف یہ تمام قربانی کے جانوروں سے واقف ہوتے ہیں بلکہ یہ اپنے خریدے گئے جانوروں سے خوبصورتی اور قیمت کی بنیاد پر موازںہ بھی کرتے ہیں-

image


جانوروں کی “ کیٹ واک “ سے محظوظ ہونے والے افراد
آپ نے عید کے دنوں میں بچوں اور لڑکوں کو اکثر قربانی کے جانوروں کو گلی محلوں میں گھماتے دیکھا ہوگا- اکثر شامل اور رات کو کئی لوگ اپنے جانوروں کو گھمانے کی غرض سے لے کر نکلتے ہیں مگر اس میں ان کا مقصد نمائش کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا- افسوس ہم نے قربانی کا اصل مقصد فراموش کر دیا ہے٬ یہی وجہ ہے کہ آج کل قربانی کا جانور مہنگے دام خریدنا اور ان کی دوسروں کے سامنے نمائش کرنا معمول بن چکا ہے- کسی کے ہاں مہنگا جانور آیا تو اس کی ہر طرف دھوم مچ جاتی ہے اور لوگ دور دور سے اس کو دیکھنے آتے ہیں-

image


جانوروں کے ساتھ سیلفی بنا کر خوش ہونے والے افراد
سیلفی لینا اب ایک معمول بن چکا ہے- یہی وجہ ہے کہ قربانی کے جانور خریدنے کے وقت سے لے کر عید کے دن تک جانوروں کے ساتھ بےتحاشہ سیلفی بنوائی جاتی ہیں اور ان کو فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس پر شئیر کیا جاتا ہے- ایسے افراد سوشل میڈیا پر بڑے پرجوش انداز میں سیلفیاں شئیر کر کے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں- اپنی فرینڈ لسٹ پر نظر دوڑائیں ہمیں یقین ہے کہ آپ کو ایسے کئی لوگ ملیں گے جو ایسا کرتے ہیں-

image


ہماری گائے 10 لاکھ کی ہے ٹائپ کے افراد
یہ خاصے دلچسپ لوگ ہوتے ہیں جو عیدِ قرباں کے زمانے میں آپ کو دیکھنے کو ملتے ہیں- ان کے لیے جانوروں کا مہنگا ہونا ان کے صحت مند اور بہترین ہونے کی ضمانت ہوتا ہے- یہ مہنگا جانور اپنی شان برقرار رکھنے کے لیے خریدتے ہیں-

image


نہیں میں نہیں دیکھ سکتا بکرے کی قربانی
ایسے جذباتی افراد بھی ہوتے ہیں جن کو اپنے قربانی کے جانوروں سے بےحد پیار ہوتا ہے اور ان کو قربان ہوتا نہیں دیکھ سکتے- اس کیٹیگری میں ہم بچوں کو شامل کریں گے جو اپنے پیارے جانوروں کو قربان ہوتے نہیں دیکھ پاتے اور رونا شروع کردیتے ہیں-

image


عید ہے! مگر گوشت نہیں کھانا
آپ سوچ رہے ہوں گے ایسا کہنے والے ضرور سبزی خور ہوں گے٬ مگر ایسی کوئی بات نہیں- اصل میں یہ لوگ اپنے جانوروں سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ عید کے دن ان کا گوشت کھانے کا سوچ بھی نہیں سکتے-

image

وہ جنھیں بکرے سے پیار ہے اتنا کہ پورا ہی کھا گئے
یہ لوگ اصل میں کھانے پینے کے بےحد شوقین ہوتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ ٹیبل پر موجود تکہ٬ بوٹی اور کڑاہی کو دیکھ کر اپنا ہاتھ نہیں روک پاتے٬ بےشک یہ اپنے جانوروں سے کتنا ہی پیار کیوں نہ کرتے ہوں-

image

عید کے دن بھی چکن کھانے والے افراد
“ امی میں کلیجی نہیں کھا سکتا٬ میرے لیے چکن بنا دیں“٬ بچے اور کچھ خواتین اس میں شامل ہیں جو چکن کے بےحد شوقین ہوتے ہیں اور گھر میں ہر طرف گوشت دیکھ کر عاجز آ چکے ہوتے ہیں- لہٰذا ان کو راہِ فرار چکن کی صورت میں نظر آتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Muslims across the globe celebrate Eid ul Adha with religious passion, fulfilling Sunnat e Ibrahim by sacrificing animals. If Eid ul Fitr is for sweet lovers and Eidi collectors, then Bakra Eid is definitely for meat lovers! The foodies out there can’t wait till their favorite animals are sacrificed and converted into Tikkas, Biryani, or Kebabs. On the contrary, there are non- meat lovers who have their own ways to celebrate Eid.