دنیا کے سب سے مہنگے ترین موبائل فون

موبائل فون آج ہماری زندگی کی سب سے اہم ضرورت بن چکے ہیں- دنیا بھر میں موجود مختلف موبائل کمپنیاں اپنے صارفین کے مختلف قیمتوں میں موبائل فون فراہم کر رہی ہیں جن میں انتہائی سستے بھی ہیں تو بہت مہنگے ہیں- ہم یہاں اس وقت دنیا کے سب سے مہنگے ترین موبائل فونز کا ذکر کرنے جارہے ہیں جن کی مالیت لاکھوں ڈالر ہے-
 

Vertu Signature Diamond
یہ Vertu کمپنی کا سب سے پرتعیش موبائل فون ہے- اس فون کی مالیت 88000 ڈالر ہے- پلاٹینیم سے تیار کردہ اس موبائل فون کو انتہائی خوبصورت ہیروں سے سجایا گیا ہے- اس کے علاوہ اس موبائل فون کو کسی مشین کے بجائے ہاتھوں سے اسمبل کیا گیا ہے-

image


iPhone Princess Plus
یہ آئی فون آسٹریا کے مشہور ڈیزائنر Peter Aloisson نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کی خصوصیات دیگر آئی فونز کی مانند ہی ہیں- اس آئی فون میں سینکڑوں چھوٹے بڑے معیاری ہیرے نصب ہیں اور یہی وجہ ہے اس موبائل فون کی قیمت بھی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے- اس موبائل فون کی قیمت 1 لاکھ 76 ہزار 400 ڈالر ہے-

image


BlackDiamond VIPN Smartphone
دنیا کی آٹھواں مہنگا ترین موبائل فون سونی ایریکسن کا ہے جس کی مالیت 3 لاکھ ڈالر ہے- اس موبائل فون میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل ایل ای ڈی اسکرین نصب ہے جس کے رزلٹ کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں- اس کے علاوہ اس موبائل فون میں دو ہیرے بھی نصب ہیں- ایک ہیرا نیویگیشن کے بٹن پر جب دوسرا موبائل کے پیچھے کی جانب نصب ہے-

image


Vertu Signature Cobra
اس موبائل فون کے اطراف میں کوبرا سانپ کا ڈیزائن بنا ہوا ہے جو اسے منفرد بناتا ہے- یہ موبائل فرانس کے ایک جیولر Boucheron نے ڈیزائن کیا ہے- اس موبائل فون میں ہیرے اور 439 روبی پتھر نصب ہیں- تاہم دنیا کے اس ساتویں مہنگی ترین موبائل فون کی قیمت خفیہ رکھی گئی ہے-

image


Gresso Luxor Las Vegas Jackpot
یہ موبائل فون سوئٹزر لینڈ میں 2005 میں بنایا گیا تھا- اس فون میں 180 گرام کا حامل سونا نصب ہے جبکہ اس کا بیک پینل 200 سال سے بھی زائد قدیم لکڑی سے تخلیق کردہ ہے- یہ دنیا کی سب سے مہنگی لکڑی ہے- اس موبائل فون کے بٹن سفائر کرسٹل کے ہیں جبکہ اس کی قیمت 1 ملین ڈالر ہے-

image


Diamond Crypto Smartphone
یہ موبائل فون Peter Aloisson نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کی مالیت 1.3 ملین ڈالر ہے- اس موبائل فون کے بیش قیمت ہونے کی بنیادی وجہ ہے اس کے کور میں نصب 50 ہیرے ہیں- ان میں 10 ہیرے ایسے ہیں جو دنیا بھر میں نایاب ہیں- اس کے علاوہ اس موبائل کی میں ایسی خصوصیات بھی موجود ہیں جو اغواﺀ کاروں اور بلیک میلروں سے بچاتی ہیں-

image


GoldVish Le Million
یہ موبائل فون Emmanuel Gueit کا ڈیزائن کردہ ہے جو اب تک متعدد پرتعیش جیولری اور گھڑیاں ڈیزائن کر چکے ہیں- یہ موبائل فون سوئٹزر لینڈ میں متعارف کروایا گیا- اس موبائل فون کی مالیت 1.3ملین ڈالر ہے- اس موبائل میں 18 قیراط کا وائٹ گولڈ 20 قیراط کے VVS1 نامی ہیرے نصب ہیں-

image

iPhone 3G King’s Button
اس آئی فون کو بھی آسٹریا کے Peter Aloisson نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کی مالیت 2.4 ملین ڈالر ہے- اس موبائل فون میں 6.6 قیراط کے حامل سفید خوبصورت ہیرے نصب کیے گئے ہیں- اس موبائل فون میں 138 ہیرے نصب ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Phone is a major requirement of our daily lives. Mobile phone or even has the prices vary widely ranging from the cheapest phones in the world up to the most expensive mobile phone in the world. In today’s society, there aren’t many things that people are more attached to than their mobile phones.