سونے کے دوران ہمارا جسم کیا کچھ کرتا ہے؟

سونا کچھ لوگوں کی ایک پسندیدہ سرگرمی ہوتی ہے اور اس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں- لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمارے دن بھر کا سب سے پرامن وقت وہی ہوتا ہے جب ہم آرام و سکون کی نیند سو رہے ہوتے ہیں- تاہم اس نیند کے دوران بھی مختلف امور سرانجام دے رہا ہوتا ہے جن سے ہم بےخبر ہوتے ہیں- وہ کون سے کام ہیں جو نیند کے دوران ہمارا جسم سرانجام دیتا ہے؟ آج کے آرٹیکل کا مطالعہ کیجیے اور جانیے-
 

جسمانی درجہ حرارت:
سونے کے دوران ہمارے جسم کے زیادہ تر پٹھے غیر فعال ہوتے ہیں جبکہ اس دوران ہماری کیلوریز بھی دن بھر کے مقابلے میں بہت جلتی ہیں- یہی وجہ ہے کہ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو ہمارے جسم کا درجہ حرارت بھی کم ہوجاتا ہے- ماہرین کے مطابق رات ڈھائی بجے کے قریب جب ہم سو رہے ہوتے ہیں پو ہمارے جسم کا درجہ حرارت سب سے کم ہوتا ہے-

image


آنکھیں حرکت کرتی ہیں:
ماہرین کے مطابق نیند ہماری آنکھیں اگرچہ اوپر سے بند ہوتی ہیں لیکن اندر سے مسلسل حرکت کر رہی ہوتی ہیں- اور جب ہم گہری نیند میں ہوتے ہیں تو یہ مخلتف انداز اور زاویوں میں حرکت کرتی ہیں- تاہم ہمیں عام طور پر یہ سب کچھ یاد نہیں ہوتا-

image


جھٹکے:
نیند میں اکثر لوگوں کو جھٹکے لگتے ہیں٬ بالخصوص یہ سب ابتدائی نیند میں ہوتا ہے- تاہم یہ جھٹکے نقصان دہ نہیں ہوتے لیکن یہ اتنے طاقتور ضرور ہوتے ہیں کہ آپ کو نیند سے جگا سکتے ہیں-

image


پٹھوں کا مفلوج ہونا:
ایک اچھی چیز یہ ہے کہ نیند میں ہمارے زیادہ تر پٹھے مفلوج ہوتے ہیں- یہ اس لیے اچھا ہے کہ اگر یہ پٹھے فعال ہوں تو خواب میں کیے جانے والے عمل ہم جسمانی طور پر بھی کرنا شروع کردیں گے جو کہ یقیناً ایک خطرناک بات ہے-

image


جلد کی مرمت:
ہماری جلد کی اوپر کی تہہ مردہ خلیوں سے ڈھکی ہوئی ہوتی ہے اور یہ دن بھر ایسے ہی رہتی ہے- لیکن نیند میں جسمانی خلیے اپنی پیداوار بڑھا دیتے ہیں اور پروٹین کی وجہ سے پیدا ہونے خرابیاں کم ہونے لگتی ہیں-اس تمام عمل کی صورت میں آپ کی جلد کی خرابی بھی دور ہونے لگتی ہے اور وہ خوبصورت ہوجاتی ہے-

image


غیر ضروری معلومات اور دماغ:
ہم دن بھر میں جو کچھ اپنے دماغ میں بھرتے رہتے ہیں نیند میں ہمارا دماغ بیشتر معلومات مٹا دیتا ہے-ماہرین کے مطابق اگر دماغ ایسا نہ کرے تو آپ کا دماغ پہلے والی معلومات سے ہی بھرپور ہوجائے گا اور اس میں نئی معلومات داخل نہیں ہوسکے گی- اسی وجہ سے نیند کے دوران ہمارا دماغ غیر ضروری معلومات کو چھانٹنے کا عمل شروع کردیتا ہے-

image


حلق تنگ ہوجاتا ہے:
جسم کے دیگر پٹھوں کے برعکس نیند میں ہمارے حلق کے پٹھے ہرگز مفلوج نہیں ہوتے کہ کیونکہ ہمیں سانس لینے کے لیے ان کی ضرورت ہوتی ہے- تاہم یہ بہت زیادہ پرسکون ہوتے ہیں جس کی وجہ نیند کے دوران ہمارے حلق کا تنگ ہونا ہے-

image

مدافعتی نظام کی مضبوطی:
یہ ایک حقیقت ہے کہ نیند کی کمی ہمارے مدافعتی نظام پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے- ایسے افراد جنہیں چھینکیں آنا شروع ہوتی ہیں اور وہ جب کم نیند سوتے ہیں تو ان کے جسم میں قدرتی طور پر ہی ایسے جراثیم تخلیق نہیں ہوپاتے جو اس بیماری کے خلاف لڑ سکیں- اس لیے جب آپ کو چھینکیں آئیں تو زیادہ سے زیادہ دیر تک سوئیں تاکہ آپ کا مدافعتی نظام ہی اس انفیکشن کو شکست دے ڈالے-

image

وزن میں کمی:
جب آپ سو رہے ہوتے ہیں تو آپ پسینے اور سانس کے اخراج کی صورت میں جسم کا پانی ضائع کرتے ہیں- یہ سب دن میں بھی ہوتا ہے لیکن آپ چونکہ دن بھر کھاتے پیتے بھی رہتے ہیں اس لیے خارج ہونے والے پانی کا فائدہ نہیں ہوتا اور آپ کا وزن کم نہیں ہوپاتا- کسی بھی غذا کے اثرات کی کامیابی کے لیے ایک طویل اور بہترین نیند اشد ضروری ہے-

image

لعاب:
منہ میں موجود لعاب کو زیادہ تر غذا کی ضرورت ہوتی جبکہ سونے کے دوران ہم کچھ کھاتے پیتے نہیں ہیں- اس وجہ رات بھر میں لعاب کم ہوجاتا ہے- نتیجتاً جب آپ صبح جاگتے ہیں تو آپ کا منہ خشک ہوتا ہے اور آپ کو پیاس محسوس ہورہی ہوتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

There are numerous reasons why sleeping is many people’s favorite activity. This peaceful part of our day is vital for both our physical and mental well being; it is a state of mind when we can dream, relax, restore our energy etc. We often tend to think of our slumber as a very inactive and quiet activity. But as you will see in our post today, that is not true at all. You will be surprised to learn how many things are actually going on in our body when we are having a doze.