پاکستان آرمی نے “ دنیا کے بہترین اسنائپر “ کا مقابلہ جیت لیا

پاکستان آرمی نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں اور بہادری سے دنیا کو حیران اور قوم کو سرخرو کیا ہے- آئی ایس پی آر کے مطابق حال ہی میں پاکستان آرمی نے بیجنگ میں منعقد ہونے والا انٹرنیشنل اسناپئنگ اینڈ شوٹنگ کا مقابلہ (International Sniping and shooting) جیت لیا ہے-
 

image

پاکستان آرمی کی نمائندگی کرنے والی ٹیم نے تمام انفرادی اور ٹیم کے مقابلوں میں پہلی پوزیشدن حاصل کی ہے-

پاکستان آرمی کے نیک ارشد نے “ بہترین اسنائپر “ کا اعزاز حاصل کیا ہے- اس مقابلے میں 14 ممالک کی 21 ٹیموں نے حصہ لیا ہے-
 

image


یہ مقابلہ تین حصوں پر مشتمل تھا جس میں انفرادی نشانہ بازی٬ گروپ میں کی گئی نشانہ بازی اور ہجوم میں کی گئی نشانہ بازی( comprehensive sniping ) کے مقابلے شامل تھے- اس مقابلے میں 15 ممالک کے 42 گن مین نے حصہ لیا- ان ممالک میں بیلا روس٬ فرانس٬ ہنگری٬ اسرائیل اور پاکستان بھی شریک تھے-

چینی پولیس فورس کے جنرل اسٹاف Zhang Li کے مطابق یہ مقابلے ہر دو سال بعد منعقد ہوتے ہیں جس میں دنیا بھر کے اسنائپرز کو آپس میں ملنے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اختیار کی جانے والی حکمتِ عملی پر بات چیت کرنے کا موقع ملتا ہے-
 

image

اس سے قبل جولائی میں پاک فضائیہ کے پی اے ایف سی 130 ہرکولیس مسافر بردار طیارے نے Concours D’ Elegance میں شرکت کی تھی جو کہ برطانیہ کے رائل انٹرنیشنل ائیر ٹاٹو (RIAT) شو 2016 کا حصہ تھا-

50 ممالک کے 200 سے زائد طیاروں نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا اور پاکستان نے یہ مقابلہ جیت کر ٹرافی اپنے نام کی تھی-

گزشتہ سال پاکستان آرمی کی ٹیم نے برٹش آرمی ایکسائز کیمبرین پیٹرول میں شرکت کی اور 150 ٹیموں کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan Army soldiers have won an international sniping and shooting competition in Beijing, said the Inter-Services Public Relations on Thursday. The team representing Pakistan Army secured first position in all individual and team events.