٬Cargar پاکستان کی پہلی موٹر سائیکل ٹیکسی سروس

پاکستان کی پہلی موٹر سائیکل ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز پیر سے اسلام آباد میں ہوچکا ہے- Cargar ایک موٹر سائیکل ٹیکسی سروس ہے جس کا مقصد روز بروز بڑھتے ہوئے ٹریفک کے رجحان کو کم کرنا اور مسافروں کو ایک سہولت فراہم کرنا ہے جس سے وہ اپنے قیمتی وقت٬ اور پیٹرول کی بچت کرسکتے ہیں- ابتدائی طور پر یہ سروس راولپنڈی - اسلام آباد میں دستیاب ہے-
 

image

Cargar کی ویب سائٹ کے مطابق “ Cargar جدید دور کا ایک نیا بزنس ہے جس کا مقصد مسافروں کو کم پیسوں میں ایک ایسی سروس مہیا کرنا ہے جس سے وہ بےپناہ ٹریفک سے بچنے اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے- Cargar کے ساتھ آپ مناسب قیمت میں محفوظ اور پرسکون سفر کرسکتے ہیں“-

کریم اور ابر کی مانند Cargar بھی جلد ہی ایک اینڈرائیڈ اپلیکیشن متعارف کروائے گا جس کی مدد سے موٹر سائیکل ٹیکسی کے لیے بکنگ کی جاسکے گی- فی الحال اسلام آباد میں Cargar کے ٹیکسی پوائنٹ جی 9 اور ایف 8 کچھری میٹرو اسٹیشن میں موجود ہیں-

Cargar کا کرایہ فی کلومیٹر 15 روپے رکھا گیا اور 20 روپے سروس چارجز بھی لاگو ہوں گے- مستقبل میں اس سروس کی عوام میں پذیرائی ہونے کی بنیاد پر کار کیب سروس شروع ہونے کا بھی امکان ہے-
 

image


Cargar کے سی ای او فاران احمد کا کہنا ہے کہ “ Cargar سروس میں مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے- اسلام آباد میں کامیابی کے بعد Cargar کو لاہور اور کراچی میں بھی متعارف کروانے کے لیے پرعزم ہیں“-

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے- تھری جی اور فور جی سروس متعارف کروانے کے بعد ملک بھر میں عوام کی آن لائن سہولیات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے- معروف بین الاقوامی برانڈز جیسے کہ ابر اور کریم کی پاکستان میں پزیرائی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے- اس کامیابی کے بعد پاکستان کی پہلی موٹر سائیکل ٹیکسی سروس کا افتتاح خوش آئند ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan’s first motorcycle taxi service launched on Monday in Islamabad! Cargar, a ride sharing motorcycle service, aims to provide an affordable solution to heavy traffic congestion. Initially launched in the twin cities of Islamabad and Rawalpindi, Cargar aims to reduce carbon footprints by providing a motorbike-taxi service.