چند عام اشیاﺀ اندر سے کیسی دکھائی دیتی ہیں؟

ہم اپنے اردگرد روزانہ ہزاروں چھوٹی بڑی اشیاﺀ دیکھتے ہیں لیکن ہم میں سے شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جس نے کبھی یہ سوچا ہو کہ آخر یہ اشیاﺀ اندر سے کیسی دکھائی دیتی ہیں یا پھر اگر انہیں درمیان سے کاٹ دیا جائے تو کیا نظارہ دیکھنے کو ملے گا؟ آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ متعدد اشیاﺀ ایسی ہیں جو باہر کے مقابلے میں اندر سے زیادہ دلچسپ معلوم ہوتی ہیں- آج کا ہمارا آرٹیکل بھی چند عام اشیاﺀ کے اندرونی نظاروں پر مشتمل ہے-
 

image
بیس بال سوت اور چمڑے پر مشتمل ہوتی ہے ٬ باہر انتہائی خوبصورت دکھائی دینے والی بیس بال اندر سے کچھ ایسی دکھائی دیتی ہے-
 
image
ایک کیمرے کا لینس تقریباً 20 پرزوں پر مشتمل ہوتا ہے-
 
image
ایک معیاری گولف بال کے اندرونی حصے میں بڑے پیمانے پر مصنوعی ربڑ پایا جاتا ہے-
 
image
کار کے انجن کا اندرونی حصہ کسی جدید آرٹ کے نمونے کی مانند دکھائی دیتا ہے-
 
image
ایک سگار خشک اور خمیر شدہ تمباکو پتی سے بھرپور ہوتا ہے-
 
image
رنگا رنگ آتشبازی کا نظارہ دکھانے والے پٹاخے اندر سے بالکل بے رنگ ہوتے ہیں-
 
image
لال رنگ کی گوبھی صرف اوپر سے ہی نہیں اندر سے بھی کافی خوبصورت دکھائی دیتی ہے-
 
image
اگر بھنڈی کو درمیان سے کاٹ کر اس کا بغور مشاہدہ کیا جائے تو کچھ ایسا دلچسپ نظارہ دکھائی دیتا ہے-
 
image
سی ٹی اسکین کی مشین مختلف زاویوں سے ایکسرے لینے کی صلاحیت رکھتی ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

You've seen most of these objects lying around countless times, but cut them clean in half and they become quite foreign. Who knew that the inside of a golf ball is so pretty, for example? Or how grim the contents of a firework really looks?