پاکستان کے چند خوبصورت اور حسین پرندے

پاکستان کو اﷲ تعالیٰ نے اتنی خوبصورتی سے نواز رکھا ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتا- پاکستان کے ساحلوں اور دیگر علاقوں میں متعدد ایسے حسین اور دلکش پرندے پائے جاتے ہیں جو دنیا بھر میں یا تو نایاب ہیں یا پھر وہاں ان کی نسلیں معدومی کا شکار ہورہی ہیں- ایسے ہی چند رنگا رنگ اور خوبصورت پرندوں ذکر ہے ہمارے آج کے اس آرٹیکل میں- پاکستان کو ان جادوئی پرندوں کا گھر بھی قرار دیا جاسکتا ہے-
 

Shaheen Falcon
شاہین کسی تعارف کا محتاج نہیں- یہ ایسا پرندہ ہے جو ہجرت نہیں کرتا اور ہمارے ملک پاکستان کے ساحلوں پر پایا جاتا ہے- یہ ایک شکاری پرندہ ہے اور اس کے پنجے انتہائی طاقتور اور تیز ہوتے ہیں جس کی مدد سے یہ اپنا شکار کو ٹکڑوں میں تقسیم کردیتا ہے-

image


Crimson Sunbird
یہ خوبصورت پرندہ صرف پاکستان میں ہی نہیں پورے برصغیر ہندوستان میں پایا جاتا ہے- یہ پرندہ مختلف پرکشش رنگوں میں ہوتا ہے اور پھولوں کے اردگرد پایا جاتا ہے-

image


Grey-Hooded Warbler
یہ پرندہ پاکستان کے جنگلات یا اس سے ملحقہ علاقوں میں پایا جاتا ہے- یہ پرندہ اپنی منفرد چہجاہٹ کی وجہ سے مشہور ہے- لیکن یہ انتہائی چھوٹا اور تیز رفتار ہوتا ہے جس کی وجہ سے اسے پکڑنا آسان نہیں-

image


Red-Billed Leiothrix
یہ دلچسپ پرندہ اکثر پنجروں میں قید ہی دکھائی دیتا ہے اور یہ ایک مقبول ترین پالتو پرندہ ہے- اس ایک پرندے کے اوپر بہت سے خوبصورت رنگ دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ یہ پرندے 6 انج تک کے سائز کے پائے جاتے ہیں-

image


Red Collared Dove
یہ دلکش پرندہ پنجاب میں دکھائی دیتا ہے جہاں یہ اپنا موسمِ گرما گزارتا ہے- اس کے حیرت انگیز رنگوں کی وجہ سے اسے روشنی میں پکڑنا کسی حد تک دشوار ثابت ہوتا ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک حیرت انگیز پرندہ ہے-

image


Monal Pheasant
یہ چمکدار رنگوں کا حامل حسین پرندہ شمالی پاکستان کے ہمالیہ سے تعلق رکھنے والے خطوں میں پایا جاتا ہے- یہ اپنے جسم پر موجود انگنت چمکدار رنگوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور اسی وجہ سے اسے تمام پرندوں میں ایک نمایاں حیثیت بھی حاصل ہے-

image


Khalij Pheasant
یہ پرندہ بھی گزشتہ پرندے کی فیملی سے تعلق رکھتا ہے اور شمال میں ہمالیہ کی چوٹیوں پر پایا جاتا ہے- تاہم افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ خوبصورت پرندہ اب اپنے خاتمے کے قریب ہے اور ان کی تعداد بہت تھوڑی رہ گئی ہے-

image

Coppersmith Barbet
یہ پرندہ بہت بڑی تعداد میں پاکستان میں پایا جاتا ہے اور اس کی پسندیدہ غذا پھل ہیں- اس کی ٹک ٹک کی آواز کسی حد تک پریشان کن ہوتی ہے لیکن اس کی خوبصورتی سے کسی صورت انکار ممکن نہیں-

image

Ruddy Shelduck
اس بطخ کا تعلق افریقہ سے ہے لیکن موسمِ سرما میں یہ ہجرت کر کے پاکستان آجاتی ہے جہاں یہ انڈے بھی دیتی ہے- ہجرت کے دوران ان پرندوں کو جھنڈ کی صورت میں دیکھا جاسکتا ہے-

image

Long-tailed Minivet
یہ پرندہ اپنی لمبی دم کی وجہ سے مقبول ہے- ان پرندوں میں نر پرندہ نارنجی اور کالے رنگ کا ہوتا ہے جبکہ مادہ کا رنگ پیلا اور کالا ہوتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan is blessed with so much beauty that it is almost unimaginable that we should have to look anywhere else. The rarest and most exotic birds in the entire world grace our shores. Some have disappeared over time due to loss of natural habitat, while others continue to drop in from time to time, bringing with them their magnificent melange of colors and unique features for us to savor.