پلاسٹک کی بوتلوں سے تعمیر کردہ گاؤں

بعض اوقات جن چیزوں کو ہم کچرا سمجھ کر پھینک دیتے ہیں انہی چیزوں سے دنیا بڑے بڑے کام نکال لیتی ہے اور یوں ان کا یہ کچرا مناسب جگہ پر ٹھکانے بھی لگ جاتا ہے- ایسا ہی کچھ ہوا ہے پانامہ کے ایک گاؤں میں جہاں پلاسٹک کی بوتلوں سے مختلف گھر تعمیر کیے گئے ہیں-
 

image

پانامہ کے صوبے Bocas del Toros میں ایک ایسا گاؤں موجود ہے جہاں پلاسٹک کی استعمال شدہ کو بوتلوں کو دوبارہ قابلِ استعمال بناتے ہوئے 120 گھروں کی تعمیر میں استعمال کیا گیا ہے-

یہ گھر مختلف سائز کے حامل ہیں اور ان گھروں کے فریم اسٹیل سے تیار کردہ ہیں جبکہ دیواریں پلاسٹک کی بوتلوں سے کھڑی کر کے ان پر کنکریٹ لگا دیا گیا ہے- ان پلاسٹک کی دیواروں سے ہر قسم کی وائرنگ اور پائپ بھی گزاریں گئے ہیں-
 

image


تکمیل کے بعد یہ گھر بالکل روایتی گھروں کی مانند دکھائی دیتے ہیں اور کوئی نہیں کہہ سکتا ہے کہ ان دیواروں میں سیمنٹ کے بلاک نہیں بلکہ پلاسٹک کی بوتلیں استعمال بھری گئی ہیں-

گھروں کی تعمیر میں اس غیر معمولی میٹریل کے استعمال ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ گھر اندر سے ٹھنڈے رہتے ہیں اور ان کا درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے-
 

image

ان گھروں میں ٹینک سسٹم کے علاوہ کھڑکیاں اور دروازے بھی نصب ہیں-

یہ منفرد خیال Robert Bezeau کے ذہن کا کمال ہے جو چند سال قبل ہی کینیڈا سے یہاں آئے ہیں اور مختلف قسم کے ماحولیاتی پروجیکٹس کا حصہ رہے ہیں- سال 2012 میں روبرٹ نے ایک ری سائیکلنگ کے پروجیکٹ کا آغاز کیا اور اس دوران انہوں نے پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرنا شروع کیں-
 

image

اس کے بعد انہوں نے سوچنا شروع کیا کہ اب ان بوتلوں کو کہاں استعمال کیا جائے اور جلد ہی انہوں نے اس میٹریل کو تعمیراتی کاموں میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا-

پہلی عمارت کی تعمیر میں 10 ہزار بوتلوں کا استعمال کیا گیا اور یہ عمارت گزشتہ سال ہی مکمل کی گئی ہے-

یہ گاؤں تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا جبکہ یہاں مختلف قیتموں میں گھر فروخت کیے جائیں گے- گاؤں میں پارکس اور گارڈن جیسی سہولیات بھی موجود ہوں گی-
YOU MAY ALSO LIKE:

‘The Plastic Bottle Village’ is just the sort of innovative idea that might eventually save the Earth from drowning in plastic. It’s a planned 83-acre community in Panama that, as the name suggests, is going to be entirely built out of discarded plastic bottles.