ایڈونچر سے بھرپور دلچسپ پاکستانی مقامات

پاکستان میں کئی ایسے دلچسپ مقامات موجود ہیں جو ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے کسی جنت سے کم نہیں- پیراگلائیڈنگ سے لے کر اسکوبا ڈائیونگ تک٬ پاکستان میں ہر طرح کے ایڈونچر کے لیے کئی مقامات موجود ہیں-ان مقامات پر وقت گزارنا زندگی بھر کے لیے ایک منفرد تجربہ ثابت ہوتا ہے- ایسے ہی چند ایڈونچر سے بھرپور پاکستانی مقامات کا ذکر ہے ہمارے آج کے اس آرٹیکل میں:
 

Skiing
مالم جبہ وادی سوات میں واقع ہے اور پاکستان کا پہلا سکائی ریزورٹ ہے- ہندو کش کی پہاڑیوں کے درمیان موجود یہ مقام جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور سطح سمندر سے 9200 فٹ کی بلندی پر واقع ہے- سوات میں موجود سیدو شریف ائیرپورٹ سے 51 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مالم جبہ skiing کا شوق رکھنے والے افراد کے لیے کسی جنت سے کم نہیں اور یہاں انہیں skiing کا ایک ناقابلِ فراموش تجربہ حاصل ہوتا ہے-

image


Trekking and Hiking
اسلام آباد میں واقع مارگلہ کی پہاڑیوں کو ہائیکنگ کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے- یہاں مختلف لمبائی اور بلندیوں کے حامل راستے موجود ہیں- اس کے علاوہ یہاں کی ناہموار چوٹیاں اور چشمے آپ کے لطف کو دوبالا کرسکتے ہیں-ٹریکنگ کے لیے قراقرام اور ہندوکش کے پہاڑی سلسلے انتہائی شاندار مقامات ہیں- یہاں بلند ترین پہاڑیاں اور گلیشیر موجود ہیں-

image


White Water Rafting
شمالی پاکستان کی نہریں اور دریا white water rafting اور پانی پر کھیلے جانے والے دیگر کھلیوں کے حوالے سے بہترین مقام ہیں- دریائے سوات٬ دریائے گلگت٬ ہنزہ دریا٬ کنر دریا٬ دریائے نیلم اور چترال دریا اپنے ناہموار اور وسیع حصوں کی وجہ سے canoeing اور kayaking جیسے کھیلوں کے لیے بہترین ہے-

image


Paragliding
پاکستان میں پیراگلائیڈنگ کی بےشمار سہولیات موجود ہیں اور اکثر ادارے نہ صرف اس کی تربیت اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کرتے ہیں بلکہ ابتدائی سطح کے لیے مختلف مقامات بھی فراہم کرتے ہیں- پاکستان کے گلائیڈنگ کلب نے چکوال کے علاقے چوآں سیداں میں واقع سالٹ رینج پر یہ سہولت مہیا کر رکھی ہے- مختلف اقسام کی پیراگلائیڈنگ کی تربیت انتہائی پروفیشنل تربیت کاروں کی نگرانی میں دی جاتی ہے-

image


Scuba Diving and Snorkeling
ان دونوں سرگرمیوں کے حوالے سے چرنا نامی جزیرے کو بے انتہا مقبولیت حاصل ہے اور یہ جزیرہ حب دریا کے قریب واقع ہے- اس جزیرے کا خوبصورت نیلا پانی سکوبا ڈائیونگ اور اسنورکلنگ کے لیے مثالی قرار دیا جاتا ہے- اور یہ سرگرمیاں بھی تربیت کاروں کے زیرِ نگرانی ہی سرانجام دی جاتی ہیں- اس کے علاوہ بھی آپ اس جزیرے میں پر کئی اور قسم کی تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جن میں قابلِ ذکر Cliff diving اور cave hunting شامل ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

While ‘eating out’ remains Pakistanis’ favorite recreation, and Pakistani cuisine is the highlight many foreigners look forward to when visiting Pakistan, there are a number of recreational activities available in the country that many remain oblivious of. Considering the terrific natural beauty that Pakistan houses, these leisure activities can give you the experience of a lifetime;