الوہا٬ پاکستان میں جدید طریقہِ تعلیم

پاکستان میں واقع الوہا آئی کیو جینیس ایک ایسی آرگنائزیشن ہے جہاں بچوں کی ذہنی نشو نما کی جاتی ہیں اور انہیں دماغی طور پر مضبوط بنایا جاتا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر دنیا بھر کا مقابلہ کرسکیں- اس آرگنائزیشن میں طلبا کو ایک جدید طریقہِ تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے- یہ طریقہِ کار کیا ہے اور طلبا کو اس کا کیا فائدہ ہے؟ ان تمام سوالات کے جوابات جاننے کے لیے ہماری ویب نے مذکورہ ادارے کے سی ای او عمر احسن سے خصوصی ملاقات کی-

عمر احسن کا کہنا تھا کہ “ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے آگے جائیں٬ کچھ الگ کریں اور کچھ خاص بنیں- ایسے پاکستانی جو اکثر بیرونِ ملک سفر کرتے ہیں وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ دنیا ایک گلوبل ویلیج کی صورت اختیار کر رہی ہے اور مقابلہ بھی بڑھ رہا ہے“-
 

image


“ یوں تو الوہا 3 یا 4 مختلف زبانوں کا لفظ ہے جس کا مطلب “ خوش آمدید “ ہے- اور اس نام کا دنیا میں ایک ائیر پورٹ اور جزیرہ بھی موجود ہے لیکن ہم الوہا کا استعمال “ Advanced Learning Of Higher Abacus Arithmetic“ کے طور پر کرتے ہیں“-

“ الوہا درحقیقت ایک جدید ٹیکنالوجی اور دماغ کو تیز کرنے والے قدیم رسم و رواج کا ایک ملاپ ہے“-

عمر احسن کا اس جدید طریقہِ تعلیم کے بارے میں کہنا ہے کہ “ Abacus دنیا کا سب سے پہلا کیلکولیٹر ہے اور اس پر آپ کسی بھی چیز کا حساب کرسکتے ہیں- ہم Abacus پر میتھ کچھ اس انداز سے سکھاتے ہیں کہ وہ ایک کھیل بن جاتی ہے ورنہ میتھ اکثر لوگوں کے نزدیک صرف ایک خشک مضمون ہے“-

“ لیکن ایک بات بتاتا چلوں کہ جس کا میتھ اچھا ہوگا اس کے باقی تمام مضامین بھی اچھے ہوتے ہیں“ -

“ ایک اور بہت زبردست چیز جو ہمارے پاس موجود ہے اور وہ دنیا میں کسی کے پاس نہیں ہے جبکہ مجھے اس چیز کی وجہ سے بھی پاکستانی ہونے پر فخر ہے وہ چیز ہے psychometric numerical“ fringling theory “ - اس کورس کی تربیت ہم سے اسکائپ پر بین الاقوامی سطح پر حاصل کی جاتی ہے اور یورپ٬ امریکہ اور مشرقِ وسطی سے لوگ ہم سے یہ کورس سیکھتے ہیں“-
 

image

“ اس میں ہم اپنی دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو کیلکولیٹر کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں- ہم ان انگلیوں پر کسی بھی چیز کا حساب کرسکتے ہیں اور وہ کیسے یہی ہم سکھاتے ہیں- کیا آپ یقین کریں کہ آپ اپنی انگلیوں پر لاکھوں کی کیلکولیشن کر سکتے ہیں؟“

عمر احسن کا مزید کہنا تھا کہ “ یہ طریقہ کار ہم نے اپنی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے دریافت کیا ہے اور اب یہ طریقہ کار ہم پوری دنیا تک پہنچا رہے ہیں- یہ ایک ایسا کیلکولیٹر ہے جو آپ کو خریدنا نہیں پڑتا اور ہر وقت آپ کے پاس موجود بھی ہوتا ہے- یہ تعلیم کے شعبے میں ایک بہت بڑا انقلاب ہے“-

“ ہم یہ کام گزشتہ تقریباً 40 ماہ سے کر رہے ہیں اور 2011 سے شروع کیے جانے والا یہ سلسلہ آج پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے اور مختلف شہروں میں ہماری شاخیں موجود ہیں- جن میں کراچی٬ لاہور راولپنڈی اور اسلام آباد شامل ہیں-اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ اور آزاد کشمیر میں بھی ہماری شاخیں کھل رہی ہیں“-

“ ہم سمر کیمپ کا انعقاد بھی کرتے ہیں اور یوں سال کے 12 مہینے ہمارے تربیتی پروگرام چلتے رہتے ہیں“-

عمر احسن کہتے ہیں کہ “ ہم میتھ کو ایک گم بنا کر طالبعلم کے دماغ کو مضبوط کرتے ہیں اور دماغ کو ہم ہر چیز کے لیے مضبوط بناتے ہیں- ہمارے مضامین میں آئی کیو میتھ اور آئی کیو ورلڈ شامل ہے- آئی کیو ورلڈ میں پوری دنیا کے تمام تر شعبہ جات سے متعلق معلومات طلبا کو فراہم کی جاتی ہے“-

“ یہ معلومات کسی بھی چیز سے متعلق ہوسکتی ہیں اور کچھ بھی ہوسکتی ہیں “-

عمر احسن والدین اور بچوں پر زور دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ “ آگے بڑھے اور جانیں کہ دنیا کہاں جارہی ہے؟ ہمارے ملک میں کوئی کمی نہیں ہے٬ آپ اپنے بچوں کو کروڑوں خرچ کر کے باہر تعلیم کے لیے بھیجتے ہیں جبکہ آپ کے بچے آدھے پیسوں میں پاکستان میں ہی بہترین تعلیم حاصل کرسکتے ہیں- اور اس طرح پاکستان کا بہترین دماغ بھی پاکستان میں موجود رہے گا“-
 

image

عمر احسن اپنے تربیت کے طریقے اور کورس کے حوالے سے کہتے ہیں کہ “ ہماری تمام تر توجہ دماغ پر ہوتی ہے اور ہم پہلے اسے مضبوط بناتے ہیں- اس میں 3 چیزیں نمایاں ہیں- پہلی اگر آپ کسی کی بات غور سے سنتے ہیں تو آپ کو یاد رہے گا٬ دوسری آپ نے کتنا سنا اور کتنا یاد رکھا اور تیسری چیز کہ اگر آپ سے کچھ پوچھا جائے تو آپ کتنی دیر میں اس کا جواب دیتے ہیں؟ اور ہم اسی طرح دماغ کو تیز کرتے ہیں کہ جیسے ہی آپ سے کوئی سوال کیا جائے آپ فوراً اس کا جواب پیش کردیں“-

“ ہمارے مکمل کورس کے اسٹرکچر کی بنیاد ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر ہے اور ہمارا پورا کورس یا سلیبس ریسرچ کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ آپ کو ہماری کتابیں یا سلیبس وغیرہ کسی دوسری جگہ یا اسکول سے نہیں ملے گا“-

“ یہ کورس ہمارے ٹرینر اور پروڈکٹ مینیجر نے خود ریسرچ کر کے تیار کیا ہے“-

“ ہمارے طلبا ایک طرف چلتا پھرتا کیلکولیٹر ہیں تو دوسری جانب گوگل بھی ہیں- ہمارے ہاں بین الاقوامی زبانوں کے سیکھنے پر بھی زور دیا جاتا ہے- اگر آپ دنیا کی چار بین الاقوامی زبانیں چینی٬ انگریزی٬ فرانسیسی اور عربی زبان سیکھ جائیں تو آپ کو کسی خاص ڈگری کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی“-

“ اس طرح آپ کوئی بھی کام کرسکتے ہیں٬ کسی کے ساتھ بھی رابطہ رکھ سکتے ہیں٬ بزنس کر سکتے ہیں٬ سفر کرسکتے ہیں اور ملازمت کرسکتے ہیں- آپ کو اس ملک کا ویزہ بھی آسانی سے مل جائے گا جس ملک کی زبان آپ کو آتی ہوگی“-

تعلیمی اخراجات کے حوالے سے عمر احسن کا کہنا تھا کہ “ ہمارے ادارے میں مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے طلبا بھی آتے ہیں اور وہ یہاں آنے کے لیے بسوں کا سفر تک کرتے ہیں- ہمارے ادارے کے تعلیمی اخراجات مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے افراد بھی برداشت کرسکتے ہیں“-

“ لوئر کلاس کے لیے حکومت کو چاہیے کہ ہمارے اس جدید طریقہ کار کو باقاعدہ تعلیمی نظام کا حصہ بنائے اور ہم سب کو اس کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے٬ چاہے وہ بیورو کریٹ ہو٬ سیاستدان ہو ٬ جرنیل ہو یا پھر عام آدمی- ہم سب پاکستانی ہیں اور ہم سب کو مل کر ہی اپنے ملک کو آگے لے کر جانا ہے“-

بہترین یادداشت کے لیے عمر احسن کا مشورہ:
آپ اپنے پاس تین کتابیں رکھیں اور ہر کتاب کا ایک پیراگراف منتخب کرلیں- ہر کتاب علیحدہ مضمون کی ہونی چاہیے جیسے کہ ایک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی٬ دوسری تاریخ سے متعلق اور تیسری کوئی انگلش کی اسٹوری بک-

منتخب کردہ پیراگراف اتنے ہی ہونی چاہیے کہ جنہیں آپ دو منٹ میں پڑھ سکیں- اب باری باری تینوں پیراگراف پڑھیں اور اس کے بعد جو کچھ آپ نے پڑھا ہے فوراً کسی کاپی میں لکھنا شروع کردیں- آپ روزانہ یہ مشق 10 منٹ کریں جس کے بعد آپ خود محسوس کریں گے کہ آپ کی یادداشت میں بہتری آرہی ہے-

عمر احسن کا قوم کو پیغام:
لوگوں کی برائی کرنا چھوڑ دیں٬ شکایت کرنا چھوڑ دیں٬ اگر کسی سے شکایت ہیں تو اس سے براہ راست تنہائی میں بات کر کے اپنی شکایت دور کرلیں- اگر کسی کی تعریف کریں تو اس کی غیر موجودگی میں کریں- ﷲ تعالیٰ خود ہی اس شخص تک اس کی تعریف پہنچا دے گا-

عمر احسن کہتے ہیں کہ “ پاکستان کے 138 ضلع ہیں اور میں ہر ضلع میں گیا ہوں- یہاں کے لوگ بہت محنتی ہیں بس انہیں ضرورت ہے تو صرف درست رہنمائی کی“-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Aloha IQ Genius is a Pakistani organization that deals with the child's brain nourishment. It helps them in improving their IQ level that facilitate them to compete on international platform. The students enrolled in this program are made familiar with a latest education system. What are its procedures and how it benefits students? You can find the answers of these questions in this interview conducted by HamariWeb.com with the CEO Mr. Umer Ahsan.