سر درد اور مائیگرینHeadache and Migrane

مائیگرین کیا ہے؟مائیگرین کو اردو میں درد شقیقہ بھی کہتے ہیں لیکن عام لوگ اس کو بھی سردرد ہی کہتے ہیں۔عام طو ر پر سر کے نصف حصہ میں درد ہوتا ہے۔اور کبھی یہ درد سر کے دائیں جانب اور کھبی بائیں جانب ہوتا ہے۔درد شقیقہ دائمی درد ہے۔اس درد سے مریض بے چین رہتا ہے۔اور کوئی بھی کام کرنے می دقت مھسوس کرتا ہے۔یہ مردوں اور عورتوں دونوں میں ہوتا ہے۔یہ چند منٹ سے لے کر کئی دنوں تک رہ سکتا ہے۔درد شقیقہ کا براہ راست تعلق دماغ سے ہوتا ہے۔اور اسکی زیادہ تر وجہ سخت مھنت ہے۔کمزوری بھی درد شقیقہ کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔یہ وراثتی طور پر بھی منتقل ہوتا ہے۔دوسری اور وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔مثلاً
٭کام کے دوران آرام نہ کرنا۔
٭سونے اور جاگنے کے اوقات کار مختلف ہوں۔
٭تمباکو نوشی کرنا۔
٭کسی انڈسٹری میں کام کرتا ہو۔
٭کسی بد بو دار علاقے میں رہائش پذیر ہو۔
بعض طبعی بیماریوں کی وجہ سے بھی درد سر ہو سکتا ہے جن میں
٭بد ہضمی
٭ملیریا
٭قبض
٭کمزور نظر
٭گردے کا مسئلہ
٭گیسٹرک کا مسئلہ
٭جسمانی کمزوری وغیرہ بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔

مائیگرین کا علاج:۔کچھ ماہر طبیب کے نزدیک درد شقیقہ کا علاج نہیں ہے بلکہ یی کنٹرول یا کم کیا جا سکتا ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یی قابل علاج ہے کہ نہیں؟یقیناً یی قابل علاج ہے۔اور مریض مکمل علاج کے بعد صحت مند ہو جاتا ہے۔اس کے علاج کے لئے ایک چیز کی ضرورت ہے اور وہ ہے یقین۔سب سے پہلے یہ جانا ضوری ہے کہ درد شقیقہ کی اصل وجہ کیا ہے۔کس وجہ سے سردرد ہو رہا ہے۔بعض ٹحنڈے موسم میں مریض اپنے آپ ہ بہتر محسوس کرتا ہے۔کچھ لوگوں کو سر درد کھانے کے بعد پیٹ میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔اور کچھ کو پیٹ کے مسائل کی وجہ سے بھی درد ہو جایا کرتا ہے۔

ہمیشہ کھاتے وقت غذا کو چبا چبا کر کھائیں۔کونکہ بعض اوقات صحیح طریقے سے نہ کھانے کی وجہ بھی سر درد ہو جاتا ہے۔اگر آپ بھی اس مرض میں مبتلا ہیں تو صحیح علاج کے اپنے معالج سع ملیں اور مشورہ کریں۔تاکہ وہ مناسب تشخیص کر کے اس موذی مرض کا علاج کر سکے۔

سر درد کا علاج علامات کی روشنی میں کرنا چاہیئے،ماہرین طب کے مطابق قدرتی طریقہ علاج بہتر ہے۔جس میں متوازن غذائی خوراک اور ورزش وغیرہ شامل ہے۔جس سے سر درد کسی حد تک ختم ہو سکتا ہے۔ماہرین غذائیات کت مطابق وٹامن بی کمپلیکس (Vitamin-B Complex)،میگنیشیم،کیلشیم،اور وٹامن سی کا استعمال سر درد کے مرض سے مکمل نجات دلاتا ہے۔

قہوہ اور چائے کے مناسب اور ہر وقت استعمال سے سر درد میں کمی کی جا سکتی ہے۔قبض اور اعصابی تناؤ کی وجہ سے بھی سر درد ہوتا ہے۔اس لئے قبض سے بچنے کے لئے معمول سے زیادہ پانی اور ریشے دار اجزاء کا استعمال کریں۔خوش رہنے کی عادت اپنائیں۔گرمیوں میں لیموں کا رس ٹھنڈے پانی میں ڈال کر استمال کرنے سے سر درد میں آرام آتا ہے۔سر درد کی ایک وجہ بے خوابی بھی ہے اگر نیند پوری نہ ہو تو سر درد جیسے مسائل لاحق ہوتے ہیں۔اس لئے سر درد سے بچنے کے لئے اپنی نیند ذرور پوری کریں۔بلڈ پریشر کی وجہ سے بھی سر درد ہوتاہے۔اس لئے اس کا مکمل علاج کروائیں۔

دیکھا گیا ہے کہ بچوں میں بھی سر درد کی شکائت ہوتی ہے۔سن بلوغت سے پہلے لڑکوں میں سر درد کی شکائت عام ہے۔عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ نوجوان لڑکوں کی نسبت نوجوان لڑکیوں میں سر درد زیادہ ہوتا ہے۔جو اکثر عورتوں میں ماہواری کی وجہ سے ہوتا ہے۔جوں جوں عمرمیں مرد اور عورتیں بڑھتی ہیں سر درد کم سے کم ہوتے جاتے ہیں۔

سر درد کی ایک وجہ افسردگی اور ذہنی دباؤ ہے تقریبآ اس صورت حال سے ہر کوئی دو چار ہوتا ہے۔اس کی وجہ سے سر،گردن،چہرہ اور کندھوں میں سختی اکڑاؤ اور درد ہوتا ہے۔درد سر بذات خود کوئی مرض نہیں ہے مختلف امراض کی و جہ سے سر درد ہو سکتا ہے۔سر درد دو قسم کا ہوتا ہے ۔ایک عارضی اور ایک مستقل۔عارضی درد قبض کی وجہ سے ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ہاضمہ کی خرابی،بخار،نذلہ و زکام ،سخت گرمی،سخت سردی ،دماغی الجھن،پریشانی وغیرہ ہیں۔

مستقل درد میں نظر کی خرابی،گردہ کا ورم،عورتوں میں ایام کی خرابی،گٹھیا،نقرس،ملیریا کااثر،ناک کے اندر ورم وغیرہ ہیں۔مریض کی مکمل معلومات ھاصل کریں پھر علامات کے متابق ہی علاج شروع کریں۔

درد شقیقہ قابل علاج ہے اور آپ اس سے مکمل نجات ھاصل کر سکتے ہیں۔یہاں تھوڑا سا علاج بتانا چاہوں گا جب آپ درد سر یا درد شقیقہ محسوس کریں تو اندھیرے کمرے میں لیٹ جائیں ۔رسسوں یا ناریل کے تیل کے ساتھ سر کو مساج کریں۔بالکل ہلکے ہاتھ کے ساتھ مالش کریں ۔مریض کے ماتھے،آنکھ کے اوپر جہاں درد ہو ،گردن،کندھوں تک مالش کریں۔یقیناً مریض درد میں بہتری محسوس کرے گا۔اور اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر سے علاج شروع کروائیں۔مریض کا علاج اھتیاط اور پوری توجہ سے ہونا چاہئیے۔معالج کہ بھی چاہیئے کہ مریض کا علاج کرتے وقت اسے اندھیرے میں لے جائے جہاں کسی قسم کا شور نہ ہو اور مکمل خاموشی ہو۔تیز یا آہستہ خوشبو بھی نہ ہو روشنی وغیرہ بالکل نہ آتی ہو۔اس کے بعد مریض کی مکمل ہسٹری لیکر جو علامات ظاہر ہوں ان کے مطابق درج ذیل ادویات کا استعمال کروائیں۔

سب سے پہلے آپ ان تین ادویات میں سے کسی ایک کا علامات کے مطابق چناؤکریں۔
٭نکس وامیکا
٭بیلا ڈونا
٭برائی اونیا

ان تینوں ادویات میں ایک علامت شدید سر درد کی ہے۔ان تین ادویات میں سے کسی ایک دوا کے دینے کے دو گھنٹے بعد مریض کی حالت دیکھیں۔اگر حالت پہلے سے بہتر ہو تو دوا کو دن میں چار مرتبہ دہرا سکتے ہیں۔اگر مزید کچھ اور علامات سامنے آجائیں تو انہیں نوٹ کر کے اصل دوا تلاش کریں اور پھر مریض کا علاج شروع کریں ۔آئیے اب تینوں ادویات کو باری باری علامات کے ساتھ دیکھتے ہیں۔

1۔بیلاڈونا:۔شدید سر درد،روشنی،شور،چھونے سے،تیز یا معمولی مہک سے سر درد۔عام طور پر یہ درد پیشانی میں ہوتا ہے۔اور یہ سر کے پیچھے بھی چلا جاتا ہے۔آنکھوں کے اوپر والے ھصے میں بھی شدید درد ہوتا ہے۔ماتھا اور چہرہ گرم محسوس ہوتا ہے۔کھبی کھبی سرد ہاتھ اور پاؤں ہوئے ہیں۔بیٹھنے سے آرام محسوس ہو۔بخار میں سردرد کے لئے بھی بیلا ڈونا دی جا سکتی ہیں۔
2۔برائی اونیا:۔معمولی چلنے سے بھی آنکھوں میں درد ہو،صبح بستر سے اٹھتے ہی سردرد،بائیں آنکھ کے اوپر درد،درد کے ساتھ متلی،قے اور قبض،چڑثراپن اور اکیلا رہنے کو بولے۔
3۔نکس وامیکا:۔زیادہ کھانے کے بعد درد،شراب سع درد،کافی پینے سے،منشیات کے استعمال سے،نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے،ضرورت سے زیادہ ذہنی کام کرنے سے سر درد،نظام انہظام کی خرابی کی وجہ سے،گرم کمرے میں جانے سے آرام،سر اوپر اٹھانے سے آرام۔
4۔پلساٹیلا:۔کھانا کھانے کے بعد سر درد،برگر،شوارما اور چٹ پٹے کھانے کے بعد سر درد،آئس کریم کھانے سے درد،ماہواری کے شروع،درمیان،یا آخری دنوں میں سردرد،مریض اپنے پاس بیٹھنے کو کہے،کھلی ہوا میں آہستہ آہستہ چلنے سے آرام،پیشانی پر درد یا ماتھے کے دئیں یا بائیں ھصے میں درد،اکثر اوقات مقام بدلنے پر بھی درد ہو،دبانے سے آرام محسوس ہو۔
5۔جلسیمیم:۔سر کے پچھلے ھصے سے شروع ہو کر پیشانی تک آئے،نظر کی کمزوری سے سر درد،ایسا محسوس ہو جیسے ارد گرد کچھ باندھا گیا ہے،سر کے دائین جانب درد،پیشاب کرنے کے بعد آرام مریض سست،تھکا ہوا،اداس نظر آئے،چڑثراپن،اکیلا رہنا چاہتا ہو۔
6۔آئرس:۔ماتھے کے دائین طرف درد،درد لگا تار ہو رہا ہو،نظر کی کمزوری یا آنکھوں کی کسی اوربیماری کی وجہ سے سر درد،متلی اور قے کے ساتھ درد،خاص طور پع قے کے بعد شدید درد،کھلی ہوا میں چلنے سے درد میں بہتری۔
7۔سینگونیریا:۔سر کے پچھلے حصے سیدرد شروع ہو کر ماتھے کے دائیں جانب یا بائیں جانب آنکھ کی طرف بڑھے،متلی اور قے کرنے کے بعد آرام،تیز درد جیسے چھری سے کاٹا جا رہا ہو،نیند اور ھرکت کرنے سے آرام۔
8۔سپیجلیا:۔اگلے حصے کے دائیں جانبدرد،سر درد کے ساتھ گردن اور کندھوں میں سختی،چلنے،شور اور سرد طوفانی موسم میں سر درد،ٹھنڈے پانی سے سر دھونے سے عارضی ٓرام لیکن پھر شدید درد،آنکھوں کے ارد گرد شدید درد۔

سر میں درد چوٹ یا زخم لگنے سے بھی ہوتا ہے۔اور یہ درد انتہائی خطرناک بھی ہوتا ہے۔جو کئی ماہ یا سالوں تک محیط ہو سکتا ہے۔کلسٹر ہیڈک(Cluster headache)آنکھ کے نیچے اور ارد گرد ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے آنکھوں سے پانی بہتا ہے اور آنکھیں سوج جاتی ہیں۔مریض کو متلی اور قے ہوتی ہے۔دماغ میں سوزش کی وجہ سے سر درد ہوتا ہے اور ساتھ میں بخار ہو جاتا ہے۔

سر درد کا علاج علامات کی روشنی میں کرنا چاہیئے،ماہرین طب کے مطابق قدرتی طریقہ علاج بہتر ہے۔جس میں متوازن غذائی خوراک اور ورزش وغیرہ شامل ہے۔جس سے سر درد کسی حد تک ختم ہو سکتا ہے۔ماہرین غذائیات کے مطابق وٹامن بی کمپلیکس (Vitamin-B Complex)،میگنیشیم،کیلشیم،اور وٹامن سی کا استعمال سر درد کے مرض سے مکمل نجات دلاتا ہے۔
سر درد کے چند اسباب کو ہم ایک دفعہ پھر دیکھ لیتے ہیں۔
سر درد کے اسباب:۔
1۔درد دور کرنے والی دوائیں
2۔ذہنی دباؤ میں کام کرنا
3۔خون میں غیر متوازن شکر
4۔خوشبو کا کثرت سے استعمال
5۔سر درد ابھارنے والی غذائیں
6۔کم پانی پینا
7 ۔ بہت زیادہ کیفین
8۔موسم اور بلندی کا سفر
9۔کم سونا یا بہت زیادہ سونا
10۔ہر وقت پریشان رہنا
11۔بعض افرادمیں الرجی بھی ایک وجہ ہو سکتہ ہے جیسے پولن یا شراب سے الرجی۔
12۔عورتوں میں ماہواری کی خرابی
13۔سگریٹ نوشی
14۔زیادہ کھانے سے
15۔مدہم یا تیز سورج کی شعاؤں سے

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1838051 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More