کیا واقعی پانی پی کر بھی پیسے بچائے جاسکتے ہیں٬ 5 طریقے جو ماہانہ بچت میں بڑی مدد کرسکتے ہیں ذرا کوشش کر کے تو دیکھیں

image
 
اس وقت پاکستان میں مہنگائی کا عالم یہ ہے کہ بنیادی ضروریات کی اشیاﺀ کی خریداری بھی ایک خواب بنتی جارہی ہے- ایسے حالات میں جب آپ روزمرہ کی اشیاﺀ پوری نہ کر پا رہے ہوں ماہانہ بچت کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا- لیکن چند طریقے اب بھی ایسے موجود ضرور ہیں جنہیں اختیار کر کے آپ فی الوقت کچھ بچا نہ بھی پائیں تو اپنا مہینہ ضرور پریشان ہوئے بغیر گزار سکتے ہیں-
 
کپڑے دھونے کے لیے اپنا ڈیٹرجنٹ
کپڑے دھونے کے لیے استعمال ہونے والا ڈیٹرجنٹ آپ کو ہر ماہ لازمی خریدنا پڑتا ہے- جبکہ برانڈڈ کمپنیاں اس کی نہ صرف بھاری قیمت وصول کرتی ہیں بلکہ ان کے تیار کردہ ڈیٹرجنٹ میں کچھ مضرِ صحت کیمیکلز بھی شامل ہوتے ہیں- لیکن آپ تھوڑا سا وقت نکال کر یہ ڈیٹرجنٹ گھر پر ہی تیار کر کے اپنے پیسوں کی بچت کرسکتے ہیں- آپ مختلف ترکیبوں کے ساتھ اپنا محفوظ اور سستا ڈیٹرجنٹ تیار کرسکتے ہیں جس میں صابن، واشنگ سوڈا اور بوریکس جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں۔
image
 
ضروری اشیاﺀ کی فہرست بنائیں اور اس پر قائم رہیں
آپ چاہے راشن وغیرہ کی اشیاﺀ آن لائن خریدیں یا پھر خود اسٹور جا کر آپ کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ان اشیاﺀ کی فہرست لازمی بنا لیں- خریداری کے وقت اس فہرست پر قائم رہیں اور ایسی اشیاﺀ کو خریدنے سے گریز جو آپ کی فہرست میں شامل نہیں لیکن یہاں آپ کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہیں- ہمیشہ آن لائن اسٹورز کی مختلف آفرز اور اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش بھی کریں-
image
 
نام کے پیچھے نہ بھاگیں
اگر آپ برانڈڈ اشیاﺀ کے بجائے عام اسٹورز پر ملنے والی معیاری لیکن کھلی اشیاﺀ کی خریداری کرتے ہیں تو آپ 20 فیصد تک بچت کرسکتے ہیں- ان عام مصنوعات میں صفائی کا سامان، سن اسکرین، دودھ، جڑی بوٹیوں اور مصالحوں سمیت بہت کچھ شامل ہو سکتا ہے۔
image
 
ریسٹورنٹس کو چھوڑیں سب گھر پر بنائیں
آج کل کے مہنگائی کے دور میں ریسٹورنٹ پر کھانا کھانا سوائے اپنے اخراجات میں بے پناہ اضافے کے اور کچھ نہیں- جہاں ایک جانب آپ کو ریسٹورنٹ کے کھانے آپ کو مزیدار ذائقے فراہم کرتے ہیں وہیں دوسری طرف یہ آپ کی جیب اور صحت دونوں پر منفی اثرات بھی مرتب کرتے ہیں- اس لیے بہتر یہ ہے کہ مزیدار ڈشز کو گھر پر ہی تیار کرنے کی کوشش کریں- اس سے نہ صرف آپ کو صحت بخش کھانا میسر ہوگا بلکہ یہ کافی کم قیمت میں بھی تیار ہوجائے گا-
image
 
زیادہ پانی پیجیے
اگر آپ بہت زیادہ پانی پیتے ہیں تو آپ خود کو بھرا ہوا محسوس کریں گے- جس سے آپ کو غیر ضروری یا اضافی اشیاﺀ کھانے اور مشروبات پینے کی طلب بھی نہیں ہوگی- یہ عمل نہ صرف آپ کے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دے گا بلکہ جسم سے زہریلے مادے بھی خارج ہوتے رہیں گے- اس طرح ایک ہی وقت صحت اور بچت دونوں فائدے آپ کی زندگی میں شامل ہوجائیں گے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: