ایسا صدیوں میں صرف ایک ہی بار ہوتا ہے، کچھ ایسے حیرت انگیز مناظر جو صدیوں میں ہی دیکھنے کو ملتے ہیں

image
 
فطرت کا حسن صرف وہی لوگ محسوس کر سکتےہیں جن کو فطرت سے پیار ہوتا ہے ۔ حسین وادیاں، اونچے برف پوش پہاڑ بہتے جھرنے اور کلانچیں بھرتے ہرن تو سب ہی نے دیکھے ہوں گے- مگر آج ہم آپ کو قدرت کے کچھ ایسے شاہکار دکھائیں گے جن کا حسن صدیوں میں ایک ہی بار دیکھنے کو ملتا ہے-
 
سانپ نما کھیرا
عام طور پر کھیرے دنیا کے کسی بھی حصے میں اگیں مگر ان کی شکل اور رنگ ایک جیسا ہی ہوتا ہے مگر اس کھیرے کو دیکھنے والے دیکھ کر حیران رہ گئے اور ان کو لگا کہ یہ کھیرا نہیں بلکہ سانپ ہے-
image
 
قوس و قزح کے انوکھے رنگ
اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش کے بعد آسمان پر نظر آنے والی فوس و قزح کی کرنیں بیرونی شیشے کے دروازے سے منعکس ہو کر سنک کے بہتے نلکے سے اس طرح گزریں کہ ان کو بھی رنگین کر دیا ۔ کیمرہ مین نے اس حسین منظر کو اپنے کیمرے میں قید کر لیا-
image
 
یہ منظر میں نے پہلے بھی کہیں دیکھا ہے
کمیرہ مین کے لائٹر پر چھپی تصویر جو کہ ایک عام سی جگہ کی تصویر تھی جہاں ساحل پر ایک ہٹ اور ایک پل نظر آرہا تھا- مگر جب اتفاق سے کیمرہ مین نے حقیقت میں یہ منظر دیکھا تو اس کا موازنہ وہ اپنے لائثر والی تصویر سے کیے بغیر نہ رہ سکا اور اس کو کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیا-
image
 
یہ گوشت کا ٹکڑا ہے یا پتھر
بھنے ہوئے گوشت کا نام سن کر سب ہی کے منہ میں پانی آجاتا ہے اور جب یہ گوشت سامنے آجائے تو بھوک بھی چمک اٹھتی ہے- مگر اس تصویر میں نظر آنے والا یہ گوشت درحقیقت گوشت نہیں ہے بلکہ قدرتی طور پر پایا گیا ایک ایسا پتھر ہے جو بالکل بھنے ہوئے گوشت کی طرح لگتا ہے-
image
 
بادل ہیں یا دنیا کا نقشہ
ہر انسان نے اپنے بچپن میں آسمان پر تیرتے بادلوں کو دیکھ کر کسی نہ کسی شکل سے ضرور ملایا ہوگا مگر پوری دنیا کے نقشے حیسا ملک کسی نے نہیں دیکھا ہوگا ۔ اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور اس کے بعد اٹلس میں دنیا کے نقشے پر نظر ڈالیں تو آپ خود یہ دیکھ کر حیران رہ جائيں گئے کہ اتفاقی طور پر ہی سہی مگر بادل دنیا کا نقشہ بنا رہے ہیں-
image
 
جیکٹ کا رنگ یا قوس قزح
عام طور پر تفریحی مقامات پر جا کر تصاویر تو ہر جوڑہ ہی بنواتا ہے مگر ان تصاویر کے دوران ایسے اتفاقات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں کہ آسمان پر بنی قوس و قزح اور جیکٹ پر بنے رنگ برنگے اسٹرپ ایک ساتھ میچ کر جائيں -
image
YOU MAY ALSO LIKE: