ٹوتھ برش پر ٹوتھ پیسٹ بھی ملازم لگائیں گے، شاہی خاندان کے ملازموں کے لیے ایسے 6 قوانین جن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ان کی نوکری بھی جا سکتی ہے

سب سے پہلے، محل میں ایک ساتھ مل کر شاہی خاندان کے ساتھ رہنے کا خیال کسی افسانے کی طرح لگتا ہے۔ تاہم، برطانوی شاہی خاندان کے ملازمین حقیقت میں ہماری اس بات سے متفق نہیں ہوں گے۔ اگرچہ وہ اسے ایک اعزاز کے طور پر دیکھتے ہیں، لیکن کئی ایسے عجیب و غریب قوانین بھی ہیں جن پر انھیں چلنا پڑتا ہے جبکہ یہ قوانین ہم میں سے بیشتر افراد کو غیر حقیقی معلوم ہوں گے۔
 
قالین کی صفائی
محل میں صبح 10 بجے پہلے ملازمین قالین کی صفائی کے لیے ویکیوم کلینر استعمال نہیں کرسکتے ہیں- اس لیے اسٹاف صفائی کے لیے عام جھاڑن استعمال کیا جاتا ہے- اس قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جاتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ کہیں ویکیوم کلینر کی آواز سے شاہی خاندان کے افراد کی نیند میں خلل نہ پڑے-
image
 
قالین پر چلنا
شاہی خاندان کے محل کے ملازمین کو کارپٹ کے درمیان میں چلنا منع ہے اور یہ کام صرف شاہی خاندان کے افراد ہی کرسکتے ہیں- ملازمین کے لیے ضروری ہے کہ وہ دالان کے اطراف میں چلیں- اس طرح قالین کو غیر ضروری قدموں کے نشانات سے بچایا جاتا ہے-
image
 
منصوبہ بندی
بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی خادمہ کی ذمہ داری یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ شاہی خاندان کے افراد کو ایسی نئی تجاویز اور آئیڈیاز بھی دے جن پر عمل کر کے وہ اکٹھے وقت گزار سکیں-
image
 
ہئیر اسٹائلسٹ
شاہی خاندان کے افراد کو ہر وقت بنا سنورا نظر آنا پڑتا ہے- اس کا مطلب ہے کہ ایک ہئیر اسٹائلسٹ کو لازمی ہر وقت محل میں موجود رہنا پڑتا ہے- یہاں تک کہ جب کیٹ مڈلٹن کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تو اس وقت بھی ہئیر اسٹائلسٹ موجودگی یقینی بنائی گئی جس نے کیٹ کے بال سیٹ کیے-
image
 
اسٹاف نظر نہ آئے
شاہی خاندان کے ملازمین کے لیے یہ بھی اصول ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر آس پاس نظر نہ آئیں اور نہ ہی ان کی آواز سنائی دے- ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ منظر سے غائب ہی رہیں یہاں تک کہ ان کی موجودگی اس لمحہ میں غیر ضروری محسوس نہ ہو-
image
 
پرنس چارلس کے ملازمین
پرنس چارلس بہت سی چیزیں نہیں کرتے ہیں- ان کے ملازم ان کے کپڑے نکالتے ہیں اور ساتھ ہی دائیں اور بائیں پاؤں کے موزے بھی الگ الگ کر کے دیتے ہیں- ان کے لیے تولیہ بھی نکالتے ہیں- یہاں تک کہ ملازم ہی پرنس جارلس کے ٹوتھ برش پر ٹوتھ پیسٹ بھی لگا کر دیتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: