لاوا اگلتے ماؤنٹ ایٹنا کے ڈرامائی مناظر جو کسی کو بھی حیران کردیں

image
 
ایک بار پھر ماؤنٹ ایٹنا لاوا اگل رہا ہے یہ منظر رات کو سِسیلی کے آسمان کو روشن کر دیتا ہے۔ لاوا ابلنے کا آغاز رواں ہفتے ہوا تھا۔
 
ایٹنا سے نارنجی لاوے اور راکھ کے دھویں سے بننے والے گہرے بادل اٹھ رہے ہیں۔
 
ایٹنا یورپ کا سب سے زیادہ متحرک لاوا ہے اور یہ اکثر اوقات پھوٹتا رہتا ہے۔ اس سے پہلے سنہ 1992 میں بہت زیادہ لاوا پھوٹا تھا۔
 
حالیہ عرصوں میں اس لاوے کے پھوٹنے کے واقعے کے باعث بہت سے لوگ زخمی ہوئے یا انھیں نقصان ہوا۔
 
اور دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ یہ لاوا غیر معمولی نہیں ہے۔
 
سٹیفانو برانکو یہاں قریب میں موجود کاتنیا میں رہتے ہیں اور وہ انسٹی ٹیوٹ فار جیو فزکس اینڈ والکینولوجی کے سربراہ ہیں۔ انھوں نے اٹلی کی خبر رساں ایجنسی کو رواں ہفتے کے آغاز میں بتایا کہ ’ہم نے اس سے بدترین صورتحال دیکھی ہے۔‘
 
image
 
image
 
image
 
image
 
image
 
image
 
image
 
Partner Content: BBC Urdu
YOU MAY ALSO LIKE: